geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلیم نسواں ضروری مگر۔۔۔

January 16, 2019 2 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : عقیل خان

تعلیم حاصل کرنا ہر مرداور عورت پر لازم ہے۔ ترقی صرف وہ ہی قوم کر سکتی ہے جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ علم کے بغیر انسان خدا کو بھی پہنچاننے سے قاصر ہے۔ کسی بھی عمل کے لئے علم کا حاصل کرنا بہت ضروری ہے کیوں اس تعلیم کے بغیر انسان جاہل ہے۔ اسلامی نقطہ نگاہ سے بھی حصول علم لازم ہے۔ اسلام نے مرد و عورت دونوں کے علم حاصل کرنے کی تاکید کی ہے خواہ اس کے لئے دور دراز کا سفر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ علم ایک ایسا سمندرہے جس سے جو جتنا چاہے سیراب ہو سکتا ہے ۔انسان کی زندگی میں نکھارصرف علم سے ہی آ سکتا ہے۔

ہمارے معاشرے میں عورت و مرد دونوں کی اہمیت یکساں ہے۔ ترقی کی راہوں پر آگے بڑھنے کے لئے تعلیم عورتوں کے لئے بھی اتنی ضروری ہے جتنا کہ مردوں کے لئے ۔ عورت اور مرد ایک گاڑی کے دوپہیے ہیں اس لیے دونوں کا ایک ساتھ چلنا بہت ضروری ہے ہے اگر ایک پہیا خراب ہو جائے تو گاڑی نہیں چل سکتی۔

بچے کی ابتدائی درسگاہ دراصل ماں کی گود ہوتی ہے۔ اگر ماں تعلیم یافتہ ہو تو اولاد کی پرورش اچھے حالات میں ہوتی ہے۔ بچے اپنی ماںسے طور طریقے اور آداب حاصل کرتے ہیں۔ ایک ماں ہی اپنی اولاد کی اخلاقی تربیت کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ جب ماں کی بنیادیں مستحکم ہوں گی تو بچے بھی معاشرے کے اہم فرد کی حیثیت سے ابھر سکتے ہیں۔آبادی کا تقریباً نصف سے زائد خواتین پر مشتمل ہے جن کی متوازن شرکت کے بغیر مطلوبہ ترقی نہیں ہو سکتی جو کہ صرف تعلیم نسواں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔عورت کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے۔ہمارے ہاں تو عورتوں کی بڑی تعداد بنیادی تعلیم تک سے محروم ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں لڑکیوں کو تعلیم دلوانے میں بہت سی دشواریاں پیش آتی ہیں۔

٭نمبر1گرلزسکول کی کمی ہے۔بہت سے دیہاتوں میں اول تو گرلز سکول نہیں اگر سکول ہیں بھی تو وہ صرف پرائمری لیول تک ہیں۔

٭نمبر2 ان پڑھ والدین بچیوں کو پڑھانے کے حق میں نہیں ہوتے۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنے گھر جا کر انہوں نے گھر میں ہی رہنا ہے کونسا نوکری کرنی ہے۔جس کی وجہ سے لوگ اپنی بچیوں کو پرائمری تک تعلیم دلوا کر اپنے گھر کی چار دیواری میں قید کرلیتے ہیں۔

٭ نمبر3: غریب لوگ اپنی غربت کی وجہ سے بھی بچیوں کو تعلیم نہیں دلواتے۔

٭ نمبر4: دور دراز سکول ہونے کی وجہ سے بھی لوگ اپنی بچیوں کو تعلیم محروم رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنی بچیوں کو حصول تعلیم کے لیے دوسرے شہر بھیجتے ہیں تو وہ آجکل کے بے حیائی اورغیر اخلاقی حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور مجبوراً بچیوںکو اپنے گھر بیٹھا لیتے ہیں۔

تعلیم جیسے لڑکوں کے لیے ضروری ہے ایسے ہی آجکل کے جدید دور میں لڑکیوں کے لیے بھی تعلیم بہت ضروری ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بچیوں کی تعلیم کے لیے شہر شہر، گاؤں گاؤں سکول بنائے اور جن دیہاتوں میں پرائمر ی یا مڈل سکول ہیں وہاں ہائیر سیکنڈری یا کالج بنائے تاکہ ہمارے مستقبل کی باگ دوڑ سنبھالنے والے اپنے گھر سے ابتدائی تعلیم اور اخلاقی تعلیم حاصل کرکے میدان زندگی میں قدم رکھیں۔

حکومت والدین کے لیے قانون سازی کرے کہ وہ اپنی بچیوں کو ہر حال میں سکول داخل کرائیں اور جو والدین داخل نہیں کراتے انہوں جرمانہ کیا جائے۔

ہماری بدقسمتی یہ بھی ہے کہ گورنمنٹ سکولز میں بچوں اور بچیوں کو وہ تعلیم وتربیت نہیں دی جاتی جس کا یہ بچے حق رکھتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تمام سکولز میں ایسا ہی ہوتا ہے مگر دیہاتوں کے سکولوں میں دیکھا ہے کہ اساتذہ کی نااہلی کی وجہ سے بچے ادھر تعلیم حاصل کرنے کی بجائے پرائیویٹ سکولوں کا رخ کرتے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرح گورنمنٹ سکولز کو پابند کیا جائے کہ وہ بھی متعین کیا ہوا سلیبس بچوں کو پڑھائیں اور پھر ان کا بھی کیو اے ٹی لیا جائے جیسے پیف سکولز کا ہوتا ہے۔

اس جدید دور میں بچیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ ایک تعلیم یافتہ ماں اپنی اولاد کی بہتر تربیت کر سکتی ہے اور وقت پڑنے پر اپنے بچوں کی کفالت کر سکتی ہے۔ تعلیم عورت کو خوداعتمادی عطا کرتی ہے اور اسے خود پر بھروسہ کرنا سکھاتی ہے۔ اب معاشرے میں ایک تبدیلی دیکھی جار ہی ہے کہ لوگ اپنی بچیوں کی تعلیم پر بھی توجہ دے رہے ہیں ۔ خواتین میڈیکل، انجینئرنگ، سائنس، تجارت، بینکاری اور صحافت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں کارنامے سرانجام دیتی نظر آرہی ہیں۔

ایک بات جو بہت اہم ہے کہ مرد کی تعلیم تو صرف مرد کو فائدہ دیتی مگر عورت کی تعلیم اسکے ساتھ ساتھ نسلوں تک کو سنوار دیتی ہے،اس لیے ضروری ہے کہ ہم بچیوں کی تعلیم کے لئے کوشاں ہی نہ رہیں بلکہ ان کی تعلیم کو ضروری سمجھتے ہوئے اپنے فرائض میں شامل کرلیں۔

حکومت ہی نہیں یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم خود بھی اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیںاور ان لوگوں کو بھی ترغیب دیں جو بچیوں کی تعلیم کے حق میں نہیں۔ بچیوں کی تعلیم آجکل کے دور میں بہت ضروری ہے کیونکہ مہنگائی کے اس طوفان میں ایک تعلیم یافتہ خاتون کم از کم اپنے بچوں کو گھر میں اتبدائی تعلیم تو دے سکتی ہے جس سے ٹیوشن جیسی بیماری سے چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے۔
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان

Share this:
GPI
Previous Post گجرات کی خبریں 16/1/2019
Next Post معروف سوشل ورکر سینئر صحافی و کالمسٹ ریاض مغل کا سالانہ ختم
Riaz Mughal

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.