geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انتخابات کا تیسرا مرحلہ: بی جے پی کی ساکھ داؤ پر

April 23, 2019 0 1 min read
India Election
Share this:

India Election

کیرالہ (جیوڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 23 اپریل کو پندرہ ریاستوں کے117 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیسرے مرحلے میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ساکھ داؤ پر ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہول گاندھی، متعدد وفاقی وزراء اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو سمیت کئی اہم لیڈروں کی بھی سیاسی قسمت کا فیصلہ منگل کی ووٹنگ پر ہے۔

امت شاہ گجرات کے گاندھی نگر سے امیدوار ہیں جہاں بی جے پی نے اس مرتبہ پارٹی کے بانیوں میں سے ایک اور اسے ملکی اقتدار تک پہنچانے میں پوری زندگی وقف کردینے والے رہنما سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو ٹکٹ نہیں دیا ، جس پر انہوں مایوسی اور ناراضگی ظاہر کی تھی۔

دوسری طرف راہول گاندھی جنوبی ریاست کیرالہ کے وائناڈ حلقے سے امیدوار ہیں ۔ وہ اس کے علاوہ اپنے روایتی سیٹ اترپردیش کے امیٹھی سے بھی میدان میں ہیں۔ ملائم سنگھ اپنے روایتی سیٹ اترپردیش کے مین پوری سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے اسے اپنا آخری الیکشن قرار دیا ہے۔

تئیس اپریل کی پولنگ میں بی جے پی کی ساکھ داو پر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ کے سامنے اپنے آبائی ریاست گجرات سمیت مہاراشٹر اور اترپردیش میں پارٹی کی جیتی ہوئی سیٹوں کو برقرار رکھنے کا چیلنج ہے۔ سن 2014 کے انتخابات میں117 میں سے 67 سیٹیں حکمراں این ڈی اے اتحاد کو ملی تھیں جب کہ بی جے پی نے اکیلے ہی 62 سیٹیں جیتی تھیں۔ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے اتحاد کو 24 سیٹیں ملی تھیں جس میں سولہ کانگریس پارٹی کے کھاتے میں آئی تھیں۔

بی جے پی کے سامنے یہ چیلنج بھی ہے کہ آج جن حلقوں میں پولنگ ہوئی ہے ان میں سے پینتالیس پر بی جے پی کو کبھی کامیابی نہیں ملی ہے ۔ حتی کہ کیرالا کی بیس میں سے ایک بھی سیٹ وہ آج تک نہیں جیت سکی ہے۔
دوسری طرف راہول گاندھی کے سامنے بھی کیرالا میں اپنی جیت کے ساتھ ساتھ پارٹی کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری ہے۔ پارٹی سے ناراض عوام کو دوبارہ واپس لانا اور عوامی تائید حاصل کرنے کاچیلنج بھی ان کے کندھوں پر ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آبائی ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد کے حلقے میں ووٹ ڈالا۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’بھارت دنیا بھر میں جمہوریت کو استحکام دیتا ہے۔ ایک طرف دہشت گرد آئی ای ڈی کو اپنا ہتھیار مانتے ہیں جب کہ دوسری طرف ووٹرز کا جمہوریت کا ہتھیار ہے اور میں پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ ووٹر آئی ڈی کسی بھی آئی ای ڈی سے بہت بہت زیادہ طاقت ور ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ووٹر بہت سمجھدار ہیں اور وہ دودھ کو پانی سے الگ کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’پورے ملک میں لاکھوں نوجوان آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں ۔ ملک کا مستقبل ان ہی کے ہاتھوں میں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ بھارت کے لئے انصاف چاہتے ہیں اور ہوشیاری اور سمجھداری سے ووٹ کا استعمال کریں گے۔‘‘

بھارت کی انتخابی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک پارلیمانی حلقہ کا انتخاب تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے اننت ناگ حلقے میں اس انتظام کے تحت آج پہلے مرحلے کی پولنگ ہورہی ہے۔ یہاں سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی قسمت آزما رہی ہیں۔ کشیدگی کے مد نظر یہاں سیکورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں اور تیس ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

انتخابات میں شفافیت کے لئے سرگرم غیر حکومتی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارم کی رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں مقابلہ کرنے والے 1612 امیدواروں میں سے 570 نے مجرمانہ معاملات میں ملوث ہونے کا حلفیہ بیان دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس کے 90 میں سے 40 اور بی جے پی کے 97 میں سے 38 امیدواروں کے خلاف مجرمانہ معاملات درج ہیں۔ چودہ امیدواروں نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ انہیں قصوروار قرار دیا جاچکا ہے۔ تیرہ کے خلاف قتل کے معاملات ہیں۔ انتیس نے خواتین کے خلاف اور پچیس نے نفرت پھیلانے کے معاملات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

392 امیدواروں نے اپنی جائیداد کروڑوں میں ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ اترپردیش کے ایٹہ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کمار دیویندر سنگھ یادو 204 کروڑ روپے کی جائیداد کے ساتھ تیسرے مرحلے کے امیر ترین امیدوار ہیں۔

آج کی پولنگ کے ساتھ ہی چھ ریاستوں نیز پارلیمان کی مجموعی طورپر543 میں سے 302 سیٹوں کے لئے انتخابات مکمل ہوجائیں گے۔ سات مرحلوں کے تحت ہونے والی پولنگ کا آخری مرحلہ 19 اپریل کو ہے جب کہ نتائج کا اعلان 23مئی کو کیا جائے گا۔

Share this:
Protest
Previous Post پشاور میں پولیو ویکسین سے بچوں کی طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرانے والا ملزم گرفتار
Next Post حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
Yassen Malik

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.