geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایمرجنسی بریک، متعدد جرمن شہروں میں پابندیوں کے خلاف مظاہرے

April 26, 2021 3 1 min read
Germany Protest
Share this:

Germany Protest

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کورونا کے نئے کیسز کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافے کے سبب ملک گیر سطح پر پابندیوں میں سختی اور کرفیو کا نفاذ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سے شروع ہو گیا، جس پر احتجاج کرنے والے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

جرمنی کے متعدد شہروں میں ہفتے کے روز پابندیوں، خاص طور سے رات کے کرفیو کے نفاذ پر مظاہرے کیے گئے۔ اقتصادی مرکزی شہر فرینکفرٹ اور صوبے لوور سیکسنی کے مرکزی شہر ہینوور میں سینکڑوں افراد نے کورونا لاک ڈاؤن کے ضوابط میں مزید سختی اور رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کے کرفیو کے خلاف احتجاج کیا۔

جرمنی نے ملک گیر سطح پر یہ ضوابط لاگو کر دیے ہیں کہ ہر اُس علاقے میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو فوری طور پر لگا دیا جائے گا جہاں ہر ایک لاکھ کی آبادی میں لگاتار تین روز تک یومیہ 100 سے زائد نئے کورونا کیسز درج کیے جائیں گے۔ اس قانون کا اطلاق جمعہ اور ہفتے کی رات سے ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں دکانیں بھی بند رہیں گی اور ایک گھر کے افراد ایک وقت میں محض ایک شخص کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد سماجی رابطوں پر کنٹرول رکھنا اور غیر ضروری میل جول کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

رات کے کرفیو کے باوجود برلن کی کئی سڑکوں پر لوگ چہل قدمی کر رہے ہیں۔

دریں اثناء جرمنی کے متعدی امراض کی تحقیق کے ادارے رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ )آر کے آئی( میں ہفتے کے روز کووڈ انیس کے اٹھارہ ہزار سات سو ستتر نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 120 نئی اموات درج کی گئیں۔ اس کے ساتھ جرمنی میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 3,287,418 ہو گئی جبکہ 81,564 جرمن باشندے اب تک کووڈ انیس کا شکار ہو کر موت کے مُنہ میں جا چُکے ہیں۔

رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کے کرفیو کے دوران چہل قدمی یا جاگنگ کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کام کی غرض سے، مثال کے طور پر نرسنگ یا دیگر انسانوں یا جانوروں کی نگہداشت کے لیے باہر جانے یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ اشیائے خورد و نوش یا ضروری اشیا کی دکانوں کے علاوہ دیگر دکانوں میں داخلے کی شرط یہ ہو گی کہ صارفین کووڈ انیس کا منفی ٹیسٹ لے کر آئیں اور آنے سے پہلے انہیں اپنے لیے اپائنٹمنٹ لینا ہو گا۔ یومیہ ایک سو پچاس سے زائد نئے کیسز کے اندراج کی صورت میں صارفین کو آن لائن بکُ کیا ہوا سامان دکانوں سے اُٹھانے کی اجازت ہوگی۔

165 نئے کیسز سامنے آنے والے علاقے کے اسکول بند رہیں گے۔ خصوصی اسکول اور گریجویٹ کلاسز کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ جنازے کے شرکاء کی تعداد محدود کر کے 30 کر دی گئی ہے۔

سوئمنگ پولز، زاؤنا، کلبز، قحبہ خانے، فٹنس مراکز، کشتیوں کی سیر، اندرون خانہ پلے گراؤنڈز وغیرہ سب بند رہیں گے۔ 14 سال تک کے بچوں کو گروپ کی شکل میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

تھیٹر، اوپرا ہاؤسز، کنسرٹ ہالز، میوزک کلبز، سنیما گھر اور عجائب گھر سمیت نمائش گاہیں بند رہیں گی۔

گرچہ ایسی تمام عوامی خدمات جن میں گاہکوں کے ساتھ جسمانی قربت ضروری ہے، پر پابندی ہے تاہم میڈیکل، علاج معالجہ، نرسنگ، ہیئر ڈریسر وغیرہ کی خدمات اس سے مستثنیٰ ہیں جہاں گاہکوں کو کووڈ انیس منفی ٹیسٹ اور FFP2 ماسک کے ساتھ جانے کی اجازت ہے۔

بسوں ، ٹرینوں اور ٹیکسیوں میں مسافروں اور عملے پر FFP2 ماسک پہننا لازمی ہے۔ کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر عام حالات کی نسبت مسافروں کی نصف تعداد کو ہی سفر کرنا چاہیے۔ سیاحوں کو رہائشی مقامات کرائے پر دینے پر پابندی ہے۔

کام کی جگہ پر آجرین کو ملازمین کو ہر ہفتے دو کورونا وائرس کے ٹیسٹ مفت فراہم کرنا ہوں گے۔ آجروں کو ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ممکنہ حد تک اجازت دینی چاہیے اور کارکنوں کو عام طور پر اس پیش کش کو قبول کرنا چاہیے۔

مذکورہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو عمومی طور پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ معاملے کی سنگینی کے حساب سے جرمانے کی رقم 100 یورو سے500 یورو تک ہو سکتی ہے تاہم سنگین خلاف ورزیوں کا جرمانہ 25 ہزار یورو تک جا سکتا ہے۔

Share this:
Aligarh University
Previous Post بھارت ؛ کورونا سے علی گڑھ یونیورسٹی کے 10 پروفیسرز جان کی بازی ہار گئے
Next Post بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کووڈ انیس میں مبتلا 2767 افراد ہلاک
Corona Patient

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.