geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ازلی دشمن بھارت کے غیر دانشمندانہ اقدامات

February 22, 2019 0 1 min read
Pak India Relations
Share this:

Pak India Relations

تحریر : اے آر طارق

قیام پاکستان سے لیکراب تک، پاک بھارت تعلقات پر ایک نظر دوڑائیں تویہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کبھی بھی بہتر نہ رہے ہیں،ان دونوں ملکوں کے درمیان حالات ہمیشہ کشیدہ ہی رہے ہیں اوران میں بہتری کے امکانات کبھی بھی دکھائی نہیں دئیے،یہ خراب تعلقات ہی تھے کہ اب تک پاک بھارت تین جنگیں ہوچکیں ہیں،جس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت نے ہمیں اب تک دل سے قبول نہیں کیا،اس کے قلوب وارواح میں سترسال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ہمارے لیے نفرت وکدورت کی چنگاڑیاں دہکتی،نفرت وآتش کا لاوہ ابلتا،جس میں بجائے اس کے کہ کمی آئے،اس کی شدت میں اضافہ ہی دیکھنے کو ملتا۔وجہ کچھ بھی نہیں،بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔

پاکستان میں امن اسے ایک آنکھ نہیں بھاتا،پاکستان کی ترقی و خوشحالی اس کو ڈستی،سی پیک اس کی آنکھوں کو کھٹکتا،اسلامی ممالک کی آپس کی قربتیں اسے بے چین رکھتی،پاک چین روس تعلقات اور خطے میں پاکستان کی بہتر ہوتی صورتحال اس کے لیے ناقابل برداشت،خطے میں اپنے ہوتے ہوئے بھی،پاکستان کا ہر جگہ منفرد مقام دیکھتے ،اس کی جان پر بن آتی،اسے یہ بات قطعی منظور نہ ہے،اسے خوشحال ،ترقی کرتاپاکستان بالکل گوارا نہیں،وہ پاکستان کو بنجر،صحرا اور ایک ایک بوند پانی کو ترسنے والا دیکھنے کا خواہشمند،پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش میں سرکرداں،اسے نیست ونابود کرنے کے درپے،پاکستان میں بدامنی ،دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار،علاقے کی خراب صورتحال کا باعث، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے غائب دیکھنے کی خواہش رکھنے والا،پاکستان کو پوری دنیا میں تنہاء کرنے کی باتیں کرنے والا،اپنی تمام تر رذیلانہ،خبیثانہ حرکات کے باوجود پھر بھی جب دیکھتا کہ پاکستان قائم ودائم ہے تو اس کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے۔

وہ پاکستانی نفرت میں جھلستا،آگ بگولہ ہوئے،غصے کے عالم میں پھن پھیلائے زہریلے سانپ کی مانندپھنکارتا نظر آتا ہے،زمانے بھر کی دھمکیاں دیتاپاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی باتیں کرتا، پاکستان دشمنی میں اس پر چڑھائی کی دھمکیوں پر اتر آتا،پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کرنے جیسی جسارت کی گیڈر بھبھکیوں دینے تک آجاتا،پاکستان پر بلاجواز،بے سروپا،بغیر تحقیق الزامات لگاتا ہے،جو تمام عالم میں عقل وشعور اور فہم وادراک رکھنے والے کسی بھی شخص کے گلے سے نیچے نہیں اترتے ہیں،پاکستان کو پوری دنیا میں تنہاء کرنے کا خواہشمند بھارت پاکستان مخالفت میں اپنے حواس تک کھو بیٹھا ہے۔

پاکستان دشمنی میں بجھے ہوئے چہروں کے ہمراہ بہکی بہکی سی بے تکی باتیں کرتا ہے،جس پر سنجیدگی کا ذرا سابھی گمان نہیں ہوتا،اسکی طرف سے حقائق بھی آشکارہ نہیں ہوتے،سچائی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی،ایسے میں پاکستان پر شب خون مارنے اور اسے اقوام عالم میں اکیلا کرنے کی باتوں پربھارت کی عقل پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے،پاکستان کو تو اقوام عالم میں تنہا نہ کرسکا مگر خود ضرورپوری دنیا میں اپنے جاسوس گلبھوشن یادیو کے کردار کے حوالے سے شرمندگی وجگ ہنسائی کا موجب ضرور بنا پڑا،انتہائی عجلت میں پٹھان کوٹ؍اڑی حملہ؍پلواما حملہ جیسے حملہ کروانے کے بغیر ثبوت الزامات پاکستان پر لگاتا۔اپنے میڈیا پر پاک فوج کے خلاف من گھڑت ،زہریلاپروپیگندہ کرتااور حقائق کو توڑمروڑ،مسخ کر کے پوری دنیا کے سامنے پیش کرتا،پھر بھی جب کچھ نہیں بن پاتاتو تلملا سا جاتا۔

شکست و ریخت کے خوف میں مبتلاگھبرا ساجاتااورپھر ایسی گھبراہٹ اور خوف میں اول فول بکے،فضول بکواسیات سناتا،پاکستانی فنکاروں کو بھارت داخلے سے روک کر،وہاں موجود پاکستانیوں کوچوبیس گھنٹے میں وطن واپس جانے کا کہتا،پی ایس ایل کی نشریات روک لیتا،کرکٹ سٹار عمران کا نام اپنے کرکٹ کلب سے ہٹوا دیتا،ثانیہ مرزا سے پاکستانی بہو ہونے کے ناطے نفرت کا اظہار کرتا،اپنا سفیر واپس بلا لیتا،تجارت بند کرنے کی دھمکی پر آجاتا،اپنے ہی ملک کے افراد ،جو امن کی بات کرتے کا دشمن بن جاتا،اپنا غصہ بھارتی وکشمیری مسلمانوں پر اتارتا،پیسے کا لالچ دیکر اپنے فنکاروں؍اداکاروں سے اپنے حکومتی موقف کے حق میں بیان دلواتا،جس کا بھانڈااسی دیس کے ایک چینل نے اسٹنگ آپریشن کرکے پھوڑ ڈالا،اپنے میڈیا پر بھانت بھانت کی بولیاں بولے،کمینی حرکتیں خود کرتے، دوسروں سے بھی کرواتے۔

اپنے ملک میں مسلمانوں اور اقلیتوں کا جینا دوبھر کر دیتے اور پھر انتہائی احمقانہ ،ناانصافی پر مبنی طریقہ اپناتے سب الزامات پاکستان پر دہراتے، پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کے ساتھ بم دھماکے کروانے ،اپنے جاسوس پاکستان بھیجنے ، پاکستان کو داخلی و خارجی مسائل میں گھرا دیکھ کرملکی سلامتی پر کاری ضرب لگانے،جنگی حالات پیدا کرکے جنگ کی گیڈربھبھکیاں دینے کے بعد بھی ناکام ،ناکامیاب ٹھہرے،خطے میں اپنی بھارتی چودھراہٹ کا سپنا ادھورا دیکھ کر،پاکستان کو پرسکون پائے ،قائم و دائم دیکھ کر،کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہ ہوتے ہوئے ،غصے میں آگ بگولہ ہوئے، تلملا سا جاتا ہے۔
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Major General Asif Ghafoor
Previous Post اس بار فوجی ردعمل مختلف قسم کا ہو گا، بھارت کو حیران کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
Next Post ایران میں چند روز (تیسری قسط)
Iran Travel

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.