geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اخلاقیات کی بنیاد پر مثالی معاشرے کا قیام

April 24, 2021 0 1 min read
Society
Share this:

Society

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

کسی بھی خو بصورت سماج کی تشکیل اخلاص، جذبات کی پاکیزگی اور سماج کے ہر فرد کے حقوق و ضروریات کی تکمیل سے ہوتی ہے۔اس اعتبار سے ہر سچے پکے مسلمان کی زندگی کا ایک مشن ہے چنانچہ جہاں وہ سماج کے لوگوں کو اسلام کی خوبیوں اور تعلیمات سے روشناس کراتا ہے وہیں جب وہ اپنے غیر مسلم بھائیوں سے ملتا ہے تو اسلامی اقدار وا خلاق کا نمونہ ہوتا ہے اور اس کا یہ طرزِ عمل محض اللہ رب العزت کی خوشنودی اور آخرت میں کامیابی کے لئے ہوتا ہے۔ ایک مثالی مسلمان کی زندگی مینارہ نور کی طرح ہے کہ وہ اپنے قول و عمل سے اپنے سماج میں مثبت تبدیلی کی روشنی پھیلاتا ہے۔ اس طرح کی خوشبو بھری زندگی کے حصول کے لئے مسلمان نبی اکرم ۖ کو اپنا نمونہ بناتا ہے کیونکہ آپ ۖ کی ذاتِ مبارکہ دوسروں کے ساتھ معاملات کے باب میں اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھی اور آپۖ نے اپنی امت کو اسی روش کو اپنانے کی تعلیم بھی دی ہے۔ نبی اکرم ۖ کا ارشادِ گرامی ہے۔”روزِ جزا ایک مسلمان کے پلڑے کی کوئی بھی چیز دوسروں کے ساتھ بہتر معاملہ (اچھے اخلاق)سے زیادہ وزنی نہیں ہوگی۔”(ترمذی) مذکورہ حدیث کے ضمن میں یہ بات سمجھنے کی ہے کہ اچھا اخلاق صرف یہ نہیں ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان سے مسکرا کر ملے اور سنجیدہ اور نرم لہجے میں بات کرے بلکہ زندگی کے تمام معاملات میں چاہے اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو اچھا برتائو اخلاقیات میں شامل ہے۔ خوبصورت سماج کی تشکیل کے لئے شریعت ِ اسلامیہ میں اخلاقی پہلو سے ہمارے لئے کیا ہدایات ہیں۔

اس حوالے سے سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیر خواہ بننا چاہئے اس تعلق سے جو سب سے اہم کام ہمیں کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ ہم دینی و دنیاوی فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو مخلصانہ مشورے دیں۔یہ صرف کسی اچھے کام کے لئے تعاون ہی نہیںبلکہ شرعی اعتبار سے اہم ذمہ داری بھی ہے۔نبی کریم ۖکا ارشاد گرامی ہے ”مذہب(کی روح مخلصانہ) مشورہ پیش کرنا ہے۔”(مسلم)مشورہ لینا دینا دو طریقوں سے ہوسکتا ہے۔(١)مشورہ طلب کرنے پر مشورہ دینا(٢)ہمارے سامنے کوئی کسی کام کو انجام دینے جارہا ہو،اور ہمیں یقینی طور پر محسوس ہورہا ہو کہ یہ صحیح یا مناسب راستہ نہیں ہے تو ہمیں اللہ کے لئے مخلصانہ طور پر مشورہ دے دینا چاہئے۔بہرصورت مشورہ میں خیر ہے اس وجہ سے ہمیں اپنا ہر کام مشورے کی بنیاد پر ہی کرنا چاہئے۔ بلا شبہ جب کسی سماج میں اخلاص کی بنیاد پر مشورہ لینے اور دینے کا چلن ہوگا تو وہاں خطا کا امکان کم ہوگا اور جب خطا کا امکان کم ہو گا توصحتمند اور خوبصورت سماج کی تشکیل آسان ہوجائے گی۔

خوبصورت اور صحت مند سماج کی تشکیل کے لئے ایک اور اہم نقطہ جس پر ہمیں اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے وہ ہے معاملات کی صفائی، یہ وہ نقطہ ہے جس پر ہماری مکمل توجہ نہ ہونے کی وجہ سے سماجی تانے بانے بکھرے نظر آتے ہیں اور ہم مجموعی طور پر ترقی کے راستے میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔اخلاقیات کی بنیاد پر ہمیں اپنے معاملات کی صفائی کے لئے سب سے پہلا کام یہ کرنا چاہئے کہ ہم اپنے قول و عمل میں یکسانیت پیدا کر لیں؛اس عمل کا فائدہ یہ ہوگا کہ جس سے بھی ہمارا معاملہ ہوگا وہ ہماری طرف سے دھوکے کا شکار نہیں ہوگا اور ہم نبی اکرم ۖ کے فرمان کی روشنی میں ایک قبیح عمل سے بھی بچ جائیں گے۔

نبی اکرم ۖ کا ارشاد گرامی ہے”جو دھوکہ دیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔”(مسلم) جب معاملات کی صفائی کی بات ہوتی ہے تو ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس میںایفائے عہد اور منافقانہ چال سے بچنا بھی شامل ہے۔اسی طرح کسی بھی سماج کو مثالی بنانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے افراد کو لا یعنی اور بیکار کی باتوں میں الجھنے سے بچایا جائے۔آج کے زمانے میں اس کی واضح مثال ملٹی میڈیا موبائل کا بیجا استعمال ہے ہم میں سے ہر ذی عقل اس بات سے واقف ہے کہ اِس لایعنی چیز یعنی موبائل کے غلط استعمال نے منجملہ پورے سماج کو اور بطور خاص نوجوان نسل کو تنزلی اور بے حیائی کے کس مقام پر پہنچا دیا ہے۔اِس حوالے سے اگر نبی اکرم ۖ کی تعلیم ہماری نظروں میں ہوتی اور اس کے مطابق ہمارا عمل ہوتا تو ہمارا معاشرہ پستی کی گہرائیوں میں نہ گرتا۔ حدیث مبارکہ میں غور فرمائیے کہ کس خوبصورتی سے لا یعنی چیزوں سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔

نبی اکرمۖ کا ارشاد ہے”ایک اچھا مسلمان ہونے کی علامت یہ ہے کہ وہ لایعنی چیزوں سے بچتا ہے۔”(ترمذی)ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ اخلاقیات پر مبنی اچھے سماج کی تشکیل کے لئے سماج کے افراد کا باحیا ہونا بھی ناگزیر ہے کیونکہ ہم کسی ایسے سماج کو مثالی قرار نہیں دے سکتے جہاں بے حیائی عام ہو۔جب ہم بے حیائی کی بات کرتے ہیں تو ذہن میں یہ بات بھی رہنی چاہئے کہ بے حیائی صرف کپڑوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اخلاقیات سے عاری بات چیت اور ذمہ داری و فرائض سے پہلو تہی بھی اس میں شامل ہے۔

اسلام میں حیا کو جو مقام حاصل ہے۔آپ ۖ کا ارشاد گرامی ہے”ہر مذہب کی کوئی نہ کوئی خصوصیت ہوتی ہے اسلام کی خصوصیت حیا ہے۔”(ابن ماجہ)خلاصہ یہ کہ اخلاقیات کی بنیاد پر صحت مند اور خوبصورت سماج کی تشکیل کے لئے اسلام نے ہر ممکن اور مضبوط راستہ دکھلایا ہے چنانچہ اسی سلسلے کی ایک کڑی بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے محبت کی تعلیم ہے۔ نبی اکر م ۖ کا ارشادِ گرامی ہے ”جو چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور بڑوں کی تعظیم نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔” (ابودائود)
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Asif Ali Zardari and Nawaz Sharif
Previous Post زرداری اور نواز کی نئی مشکلات
Next Post نیند کی کمی آپ کے دماغ کو ختم کر سکتی ہے، تحقیق
Sleep

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.