geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین کے ممالک کووڈ ‘ٹریول پاس‘ پر متفق

May 21, 2021 0 1 min read
Travel
Share this:

Travel

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ملکوں کے درمیان ‘ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکیٹ‘ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس سے سفر کو آسان بنانے اور موسم گرما کے سیاحتی سیزن کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

یورپی یونین کے قانون ساز اور رکن ممالک جمعرات کو ایک معاہدے پر متفق ہو گئے جس کے تحت یونین کے کسی بھی رکن ملک کے کسی بھی شخص کو کورونا ویکسینشن سرٹیفیکیٹ، کووڈ ٹسٹ کے نتائج یا انفیکشن سے صحت یاب ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس ‘ٹریول پاس’یا سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر، جسے یورپی کمیشن نے ”گرین سرٹیفیکٹ” کا نام دیا ہے، کوئی بھی شخص یورپی یونین کے رکن ممالک کے اندر کسی روک ٹوک کے بغیر سفر کر سکے گا۔ اس سے آئندہ موسم گرما کے سیاحتی سیزن میں کافی فائدہ ہوگا اور سیاحوں کو سفر کرنے میں بھی سہولت ہو جائے گی۔

ّّاس پہل کے روح رواں اوریورپی پارلیمان میں سب سے بڑے گروپ یورپیئن پیپلز پارٹی (ای پی پی) بلاک سے وابستہ رکن جیرون لینیئرز نے اسے ایک ”بڑی کامیابی” قرار دیتے ہوئے کہا ”آنے والے چند ہفتوں کے دوران ہمارے پاس ایک متحدہ یورپی ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکیٹ ہو گا جسے پوری یورپی یونین میں تسلیم کیا جائے گا اور ا س سے ایک دوسرے ملکوں میں سفر کرنے میں کافی سہولت ہو جائے گی۔”

یہ ٹریول پاس ایک کیو آر کوڈ پر مشتمل ہوگا جسے اسمارٹ فون میں ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا یا پھر اسے کاغذ پر پرنٹ بھی کرایا جا سکتا ہے۔

اس ٹریول پاس کو منظور کرنے کے ساتھ ہی رکن ممالک اضافی سفری بندشوں مثلاً مزید جانچ یا قرنطینہ کو، الایہ کہ انتہائی ضروری ہو، ختم کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کائریا کائیڈس کا کہنا تھا”یہ یورپی یونین میں حتی الامکان محفوظ طورپر آزادانہ نقل وحمل شروع کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔”

فرانس، مالٹا اور نیدرلینڈ اس اسکیم کو شروع کرنے والے یورپی یونین کے اولین ممالک ہوں گے۔

اس آزمائشی پہل کے تحت اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ڈیجیٹل آتھینٹیکیشن کے تمام مراحل اور جو پاس جاری کیے گئے ہیں وہ مختلف ممالک میں ان کے سسٹم پر بھی ٹھیک سے کام کریں۔

ای پی پی نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمان اور رکن ممالک کے درمیان بات چیت کافی پیچیدہ رہی کیونکہ پارلیمنٹ اسے شہریوں کے لیے آسان بنانا چاہتی تھی تاکہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر پھر سے سفر کرسکیں جبکہ رکن ممالک کی حکومتیں اپنے اپنے ضابطوں کو محفوظ رکھنا چاہتی تھیں۔

چونکہ سرحد کا کنٹرول اس ملک کی قومی ذمہ داری ہوتی ہے اس لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کو اپنے اس کنٹرول سے دست بردار ہونے میں تردد تھا۔

بعض ملکوں نے طریقہ کار کی درستگی کا معاملہ بھی اٹھایا کیونکہ اس وقت یورپی یونین کے صرف دس فیصد شہریوں کو ہی ویکسین لگا یا گیا ہے۔ حالانکہ اس تعداد میں اب تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت کووڈ ٹیسٹ مفت میں کرانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ یورپی کمیشن نے رکن ممالک پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک سو بائیس ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

‘ٹریول پاس‘ سے متعلق جمعرات کو ہونے والے اس معاہدے کو بہر حال یورپی پارلیمان کے عام اجلاس سے منظور کرانا ہو گا۔ یہ اجلاس سات جون کو ہونے والا ہے۔

Share this:
PSL
Previous Post پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے، حتمی منظوری مل گئی
Next Post ساکھ بہتر کرنے کے لیے مودی حکومت ٹی وی چینل کھولنا چاہتی ہے
Narendra Modi

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.