geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    • Europe's West Nile Season Sets Record as Virus Pushes Northیورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا بدترین سیزن، 1,715 کیسز اور 130 ہلاکتیں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی پارلیمان: کاپی رائٹس قانون میں متنازعہ اصلاحات منظور

March 27, 2019 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

یورپ (جیوڈیسک) یورپی پارلیمان کے ارکان نے اکثریتی رائے سے یورپی کاپی رائٹس قانون میں جامع لیکن متنازعہ اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں مجوزہ مسودے میں کئی بار ترمیم کی گئی، جس کے بعد یورپی پارلیمان نے اس کی منظوری دے دی۔

اس ترمیمی قانون کے ساتھ یورپی یونین کے کاپی رائٹس سے متعلق جس قانون کو جدید تر بنا دیا گیا ہے، وہ بیس سال پرانا تھا اور یورپی پارلیمان میں چھبیس مارچ کو ہونے والی رائے شماری سے کچھ دیر پہلے تک بھی یہ بات قطعی غیر یقینی تھی کہ آیا یہ قانونی بل ارکان کی اکثریت کی حمایت حاصل کر سکے گا۔

دی اکانومسٹ کے تحقیقی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ برسوں کے لیے یہ تینوں ممالک ایک جتنے نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔ سن 2013 تا 2017 کے انڈیکس میں فن لینڈ پہلے، سویڈن دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر تھا۔

اس مسودہ قانون پر رائے شماری میں اسٹراسبرگ کی پارلیمان کے 348 ارکان نے اس کی حمایت کی جبکہ 274 ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور 36 ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ یورپی کاپی رائٹس قانون میں یہ اصلاحات بہت زیادہ متنازعہ بھی تھیں۔

اس قانونی بل کے خلاف گزشتہ دنوں کے دوران یورپی یونین کے رکن 28 ممالک میں سے 20 سے زیادہ ریاستوں میں کئی ملین شہریوں کی طرف سے بیسیوں بڑے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔ یورپی پارلیمان کی طرف سےمنظوری کے بعد اب اس بلاک کی رکن ریاستوں کو انفرادی طور پر بھی اس نئے قانون کی منظوری دینا ہو گی۔

اس نئے قانون کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کاپی رائٹس کا اس طرح تحفظ کرنا ہے کہ مختلف اشاعتی اور نشریاتی اداروں اور فنکاروں کے کاروباری حقوق اور حقوق دانش کی عوامی سطح پر نفی کو روکا جا سکے۔ اس قانون کی شق نمبر 11 کے تحت پوری یورپی یونین میں اب ایک ایسا ضابطہ نافذ ہو جائے گا، جس کے تحت کاپی رائٹس کے زمرے میں آنے والی تخلیقات کا مکمل کاروباری تحفظ کیا جا سکے گا۔

اس دوران ایسی جو تخلیقات اب تک گوگل یا دیگر بڑے آن لائن پلیٹ فارمز پر پہلے سے شائع ہو چکی ہیں، ان مضامین، موسیقی یا تصویروں وغیرہ کے لیے اب متعلقہ پلیٹ فارمز کو کاپی رائٹس کے حامل افراد اور اداروں کو ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

اس کی ایک مثال جرمنی میں اشپیگل نامی جریدے کے آن لائن ایڈیشن کی طرف سے کئی سال سے لڑی جانے والی وہ قانونی جنگ بھی ہے، جو گوگل کے خلاف تھی۔ اس میں اشپیگل آن لائن کا موقف تھا کہ گوگل کی طرف سے اس کی ویب سائٹ پر خبروں کے لیے اس ادارے کا تحریری مواد تو استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کوئی ادائیگی نہیں کی جاتی۔

اس کے علاوہ اب اس نئے یورپی کاپی رائٹس قانون کے آرٹیکل 17 (گزشتہ قانون کے آرٹیکل 13) کے تحت گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب، فیس بک کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام اور GitHub جیسی کمپنیوں کو اس بات کو بھی یقینی بنانا پڑے گا کہ ان پلیٹ فارمز کے صارفین اپنی طرف سے جو مواد اپ لوڈ کرتے ہیں، اس میں کاپی رائٹس کی کوئی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔

ایسی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ان بڑے بڑے آن لائن پلیٹ فارمز کو اپنے اپنے تکنیکی نظاموں میں ایسے آن لائن فلٹرز لگانا پڑیں گے، جو کاپی رائٹس کی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کا اپ لوڈ سے پہلے ہی پتہ چلا سکیں اور ایسے کسی بھی اپ لوڈ کو روک سکیں۔

کئی ملین کی تعداد میں عام صارفین اور سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے چھوٹے یورپی آن لائن پلیٹ فارمز اس نئے اور سخت تر کاپی رائٹس قانون کے خلاف اس لیے تھے کہ ان کے بقول ایسے سارے ہی ادارے بہت مہنگے اور نئے آن لائن فلٹرز خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ دوسری طرف عام صارفین کا کہنا یہ تھا کہ ایسا کرنا اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے مترادف ہو گا۔

اس پر یورپی پارلیمان کے ارکان نے اس نئے مسودہ قانون کی منظوری کے ساتھ جو جواب دیا ہے، وہ یہ ہے کہ اظہار رائے کی آزادی ہر کسی کو حاصل ہے، جس کا ہر قیمت پر تحفظ بھی کیا جانا چاہیے، لیکن کسی بھی فنکار، ادارے یا کاپی رائٹس کے مالک فرد یا کمپنی کا بھی یہ قانونی حق ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ان کے مالیاتی حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں ان کے جائز آمدنی سے محروم نہ رکھا جائے۔

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف ضمانت پر رہائی کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے جاتی امراء پہنچ گئے
Next Post برطانیہ: اسلامو فوبیا کی لہر، نیوکاسل میں حملہ، مسجد کی عمارت کو نقصان
UK Attack

Related Posts

Lula's Brazil Victory Breathes New Life Into Spain's Embattled Left

لولا کی جیت سے ہسپانوی بائیں بازو میں نئی جان، سانچیز کا ’عالمی ترقی پسندی کی بحالی‘ کا اعلان

October 26, 2026
Musk's AI-Generated Odyssey Ridiculed as Nolan's Epic Sails Toward Oscars

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی “اوڈیسی” سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

October 26, 2026
Houthis Target Saudi Oil Pipeline and Riyadh Airport as Yemen Conflict Escalates

حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، خطے میں کشیدگی عروج پر

October 26, 2026
Egypt Edges Toward Yemen War as Parliament Backs Military Support for Saudi Arabia

مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی منظوری دے دی

October 26, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.