geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیر خزانہ کی تبدیلی ناگزیر ہے!

April 16, 2019 0 1 min read
Asad umar
Share this:

Asad umar

تحریر : عنایت کابلگرامی

پہلے کہا سو دن ، پھر کہا چھ ماہ اور اب کہہ رہے ہیں کہ ڈیڑھ سال میں ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔ موجودہ حکومت اور بالخصوص وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر صاحب کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث اس وقت ملک میں جو بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان بھرپا ہواہے، پاکستان کے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسد عمر صاحب جو وزارت ملنے سے پہلے میں کہا کرتے تھے کہ میں یوں کردوں گا تے میں وہ کر دوں گا ، پیٹرول 44 روپے اور ڈالر 60 روپے کا پر لیا آئوںگا ، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے وغیرہ وغیرہ ۔ مگر اقتدار میں آتے ہی وہ ساری باتیں بھول گئے۔

موجودہ وزیر خزانہ کی ناقص پالیسیوں کے وجہ سے پوری تحریک انصاف کی حکومت 22کروڑ عوام میں اپنی سا کھ کورہی ہیں۔ اپنی ساکھ مزید گرنے سے بچانے اوربحال کرنے کے لیے یہ افواہیںزیر گشت ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب وزیر خزانہ اسد عمر کی جگہ کسی قابل و عوام دوست شخص کو وزیر خزانہ بنانے والے ہے۔ جبکہ ماہرین کا بھی یہیںخیال ہے کہ عمران خان صاحب کو عوام کی فکر ہو یا نہ ہو، مگراپنی حکومت کی ساکھ کو بحال کرنے کی فکر ضرور ہوگی ،جس کی وجہ وہ اقتصادی ٹیم میں ضرور تبدیلی لائیں گے۔ مگر عام خیال یہ بھی ہے کہ جہانگیر ترین اور فواد چوہدری کی طرح اسد عمر بھی عمران خان صاحب لاڈلے ہے، جنہیں ملک و قوم کی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے اور خود اپنی حکومت کی ساکھ کو دائوپر لگا کر بھی اپنے عہدوں پر برقرار رکھا جائے گا۔

اسد عمر سمیت دیگر نااہل لاڈلوں میں عمران خان صاحب کو کیا خوبی نظر آتی ہے فی الحال راقم کی سمجھ سے باہر ہے ۔ لیکن جب موجودہ حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائی گی تب راقم سمیت سب کو پتا چل جائے گا کہ عمران خان حاحب کو ان کوٹے ہیرے وموتیوں کو اپنے حکومت کے تاج میں سجانے کی کیا ضرورت اورمجبوری تھی ۔ اسد عمر صاحب کی وزات خزانہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو ملک کے 22کروڑ عوام کے سامنے جتنا روسوا کیا وہ تو کیا ، مگر عوام کو کتنی اذیت میں مبتلا کیا وہ بھی اس ملک کی تاریخ میں درج ہوگیا ۔ آج ملک میں جو مہنگائی و بے روزگاری کا نیا طوفان بھر پا ہوا ہے اس کی وجہ سے ہر شہری موجودہ حکومت کے خلاف آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا اٹھا کر دہائی دے رہے ہیں، ایسی صورت میں کوئی حساس و باضمیر شخص اپنی وزارت چھوڑنے میں دیر نہ کرتا اور استعفیٰ دیکر گھر بیٹھ جاتا ، جس سے اس کی اپنی اور اس کی قائد کی عزت رہ جاتی۔ موجودہ حکومت میں اب تک سب سے خراب کارکردگی وزیر خزانہ اسد عمر صاحب کی رہی ہے، اس پر ان کی ڈھٹائی کہ میں ہی ملک کو بحران سے نکال باہر کروں گا ، میرے استعفیٰ کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔
ایک موقع پر ایک صحافی نے اسد عمر صاحب سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ آپ مستعفی ہورہے ہو ، جس کہ جواب میں اسد عمر صاحب نے کہا کہ عمران خان صاحب نے مجھے کہا ہے کہ ملک و قوم کو آپ اشد ضرورت ہے ۔ عمران خان صاحب ملک کو جس قسم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ، اس کے لیے انہیں اپنے علاوہ اسد عمر جیسے اقتصادی ماہرین کی ہی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل جب عمران خان صاحب نے دو قادیانی اقتصادی ماہرین کو درآمد کرنے کی کوشش کی تو غیور پاکستانیوں نے اسے ناکام بنادیا تھا ۔

2018ء کی عام انتخابات سے پہلے عمران خان صاحب،فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے یہ واضح طور پر کہا تھا کہ ہماری حکومت بنے گی تو ہم آئی ایم ایف سمیت کسی بھی غیر ملکی سودی قرضے کو اپنے لیے خود کشی سمجھیں گے ۔ ہمارے پاس اسد عمر جیسا ذہین و فطین ماہراقتصادیات موجود ہے ، جو حکومت سازی سے قبل ہے ملک کی تمام معاشی مشکلات کو قابو کرنے کے لیے ہوم ورک کرچکا ہے ۔ بس عوام و فیصلہ کن قوتیں ایک مرتبہ عمران خان صاحب کی وزارت عظمیٰ کی خواہش پوری کردیں، تو پھردیکھیں کہ وطن عزیر یکسرتبدیل ہوکر کیسے نیا پاکستان بنتا ہے ، جہاں مدینہ جیسا فلاحی معاشرہ ہوگا ، ہر طرف امن و اماں کا دور دورہ ہوگا ، عوام کو سستا انصاف ملے گا ، لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی ضرورت ہی نہیں ہوگی ۔ (کیوں کہ نئے پاکستان میں ہر طرف دودھ اور شہید کی نہریں جو بہہ رہی ہوگی۔)

اقتدار میں آنے سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد اب تک نت نئے وعدہ اور قسموں کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر خزانہ صاحب یہ کہہ ر ہے ہیں کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو خطرناک حد تک ادائیگیوں کے توازن کا بحران تھا ، جس سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے پا س جانے کی ضرورت پیش آئی اور مہنگائی کا بحران بھی اسی کی وجہ سے ہے ،مزید کہا کہ معیشت میں ایسے اقدام کرنے پڑتے ہیں۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمرصاحب نے حکومت میں آنے سے پہلے کوئی ہوم ورک نہیں کیا تھا ۔

ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے جہاں عوام اور تاجر برادری پریشان ہے، وہیں پر وزیر خزانہ اسد عمر کی ناقص معاشی پالیسیوں اور فیصلوں سے خود حکومت اور حکمران جماعت تحریک انصاف کے اندر بھی خاصی بے چینی پائی جاتی ہے۔ جس کا اظہار دبے لفظوں میں بعض وزرا اور حکومتی ذمہ دار نجی محفلوں میں کرتے رہتے ہیں۔ دومہینے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے عمران خان کی موجودگی میں وزیر خزانہ اسد عمر پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ”آپ کی ناقص اور غلط معاشی پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے عوام کا ہمارے اوپر سے اعتماد اٹھ رہا ہے”۔ مخالف سیاسی جماعتوں خصوصاً نواز لیگ و پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے ہماری پالیسیوں کیخلاف بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔

اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت بالخصوص عمران خان صاحب جرأت مندانہ فیصلے کریں اور وزیرخزانہ سمیت تمام ٹیم کو تبدیل کرکے ایک قابل شخص اور قابل ٹیم کے زمے داری لگائے ملک کو اس معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ۔ ورنہ موجودہ وزیر خزانہ اگر مزید چند ماہ رہا تو آج ڈالر 141کا ہے پھر ڈیڑھ سو سے بھی تجاوزکر جائے گا اور ملک مزید معاشی بحران میںڈوب جائے گا۔ ملک پاکستان کو مزید اقتصادی و معاشی بحران سے بچانے کے لیے ” وزیر خزانہ کی تبدیلی ناگزیر ہے”
اللہ پاک ہی میرے ملک کو اس بحران سے بچائے (آمین)
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
Hazrat Ali
Previous Post حضرت علی اکبر ابن امام حسین بن علی کرم اﷲ وجھم
Next Post نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کی تعمیر نو کی جائے گی، ماکروں
Brand in der Kathedrale Notre Dame

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.