geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرسٹ ایڈ ! پینتیس ارب روپے

May 14, 2019 1 1 min read
First Aid - Billion Rupees
Share this:

First Aid - Billion Rupees

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

پاکستان ایک ایسی اسلامی رفاحی ریاست ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے۔افسوس کچھ لوگوں نے چند سکوں کی خاطر ملک عزیز کے محب وطنوں کو کھانے پینے سے لیکر صحت معالجہ تک سب میں ملاوٹ کر کے لوگوں کو بے موت مارنا شروع کر دیا ہے۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ایسے لوگوں کو جو کسی کی جان سے کھیلتے ہیں عبرت ناک سزائیںملنی چاہیے ۔ گزشتہ حکومت اور موجودہ حکومت ، پاکستان تحریک انصاف جو نیا پاکستان اور انصاف کا نعرہ لیکر حکومتی ایوانوں تک پہنچی ہے۔ ابھی تک وہ تقریر جو عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمائی تھی کہ میری خواہش ہے اسلامی جموریہ پاکستان کو عملی طور پر ایک فلاحی ریاست بناؤں جیسی ریاست مدینہ ہے۔ اس بات کا ہر خاص و عام نے خیر مقدم کیا تھا۔ اور عوام ابھی بھی پرامید ہے کہ اللہ پاک اسلامی جموریہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے قبل جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک عزیز سے ” اتائیت کے مکمل خاتمہ کے لئے حکم جاری کیا تو محکمہ صحت پنجاب نے کریک ڈاؤن کیا۔ جس کو عوام بلخصوص ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور حکماء نے پسند کیا ۔ بدقسمتی سے اصل اتاتیت کے کارخانوں یا محکمہ صحت کے وہ ملازمین جواتائیت میں بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہے ان کی طرف کوئی تاجہ نہ دی گئی توجہ دی بھی کیسے جاتی اتائیت کی لسٹیں ، اور پکڑدھکڑکے فراہض یہی لوگ سرانجام دے رہے تھے۔

٭ فرسٹ ایڈ بکس جو ہر گھر پلازہ دکان یا سکول میں لازمی رکھا ہوتا ہے ۔فرسٹ ایڈ کا استعمال ہنگامی صورت حال استعمال میں استعمال ہوتا ہے تاکہ فوری طور پر ایمرجنسی کنٹرول کی جائے اور مریض کو ہسپتال تک پہنچنے میں آسانی بھی ہو اور مریض کا زیادہ نقصان بھی نہ ہو ۔ فرسٹ ایڈ کی وجہ سے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش بھی کم ہوجاتاہے۔
ایسے ہومیوپیتھ ڈاکٹرز اور حکماء حضرات جنہوں نے فرسٹ ایڈ بکس یا فرسٹ ایڈ بکس میں شامل کسی بھی چیز کو اپنے کلینکس یا دواخانوں میں رکھا ہوا ہے یا استعمال کرتے ہیں تو محکمہ صحت نے ” اتائیت کا لیبل چسپاں کرکے سیل یا جرمانہ یا دونوں کا حکم صادر کیا جاتا ہے مرتا بے چارہ کیا نہ کرتا ۔ محکمہ صحت نے ایسی کاروائیوں کی وجہ سے عوام الناس سے واہ واہ بھی حاصل کر لی اور اصل کوالیفائڈ اور رجسٹرڈ ہومیوپیتھس اور حکماء کی تزلیل بھی جاری رکھی نتیجہ لوگوں کو طب اور ہومیوپیتھی سے متنفر بھی کر دیا۔ یہ اور بات ہے کہ عوام الناس میں اب شعور آگیا ہے ۔محکمہ صحت کی ہومیوپیتھی اور طب کے خلاف اس کاروائی کو اتائیت کا خاتمہ نہیں بلکہ ہومیوپیتھس اور طب کا بغض کہا جاتا ہے۔

٭ ہومیوپیتھی اور طب کا بغض نہ ہوتا تو بند کلینکس دواخانوں کو سیل کیوں کیا جاتا؟ ٭اگر بند کلینکس یا دواخانے سیل کر ہی دئیے گئے تھے جب کوالیفائڈپرسنز نے درخواستیں دی ہیں کہ ہم رجسٹرڈ اور کوالیفائڈز ہیں ہم کو چیک کر لو اور سیل کئے گئے کلینکس اور دواخانوں کو کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں تو جواب دیا جاتا ہے تاحکم ثانی عدالت ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ہر غریب یا سفید پوش لوگ عدالت تک نہیں پہنچ سکتے ۔ حالانہ سپریم کورٹ نے اتائیت کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا ہومیوپیتھس اور حکماء کے خلاف نہیں ۔٭اتائیت میڈیکل کی تعلیم سند کے بغیر طبی خدمات سرانجام دینے والے اتائی ہے۔

٭ فرسٹ ایڈ اور عام روزہ مرہ جیسا سردرد وغیرہ کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء کو ” دنیا بھر کے ممالک ” کی طرح پابندی سے مشتشنیٰ قرار دیا جائے تاکہ اصل اتائیت کا چہرہ سامنے آسکے
٭حکومت حکماء اور ہومیوپیتھس کو ” فرسٹ ایڈ ” کورس کی مدد میں اگر فی طالبعلم RS 10,000
میں کورس کرواکر باعزت پریکٹس کی اجازت دے تو حکومت کو 3500000 ساڑھے تین لاکھ ہومیوپیتھس اور حکماء کی مدد میں وصول ہونے والی فیس RS 350,000,000,00.
=(10.000*35,000,00) پینتیس ارب روپے بنتی ہے اور وہ بھی حکومت کو ایک روپیہ بھی خرچ کئے بغیر ۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اگر ایسا کرتی ہے تو اس کے چارسے فوائد ہونگئے اول:۔ اصل اتائیت اور خانہ پوری والی اتاتیت میں فرق واضع ہو جائے گا انصاف کا بول بالا ہوگا۔ دوئم :۔ ڈرگ کورٹس پر بوجہ کم ہو جائے گا۔ سوئم :۔ فرسٹ ایڈ ٹرینگ اور سرٹیفکیٹ کے اجراء سے رشوت کا دروازہ بند ہو جائے گا۔تحریک انصاف کا منشور بھی یہی ہے۔ چہارم :۔ رجسٹرڈ اور کوالیفائڈ ہومیوپیتھس اور حکماء کو حراساں اور تذلیل بند ہونے سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔

پنجم:۔ بغیر کیسی خرچ کے حکومت کو Rs-35000000000.00پینتیس ارب روپیہ مل جائے گا ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے گزارش ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو موقع دیا ہے آپ انسانی ہمدردی کے تحت ایسے کوالیفائڈ اور رجسٹرڈ معالجین جن کے کلینکس کسی غلط فہمی یا سیاسی انتقام کی وجہ سے بند کلینکس کو اتائیت کے زمرے میں ڈال کر سیل کیا گیا ہے۔ اور ایسے کلینکس یا دواخانے جو کسی معمولی غلطی کی وجہ سے سیل کئے گئے ہیں ۔ اور وہ کلینکس ہسپتال یا دواخانے جنکے معالجین کی رجسٹریشن موجود نہ تھی محکمہ صحت کو پابند کیا جائے تحقیقات کر کے ڈی سیل کئے جائیں اسی طرح پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی پابند کیا جائے۔اور ایسے کلینکس دواخانے یا ہسپتال جن کے پاس میڈکل کی کوئی سند یا رجسٹریشن نہیں ان کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے تا کہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے جیسا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔

گزشتہ حکومت نے عام روزہ مرہ کی ادویات پر پابندی لگوائی حالانہ عام روزہ مرہ کی ادویات پر امریکہ ، یورپ ، افریقہ ، عرب امارات ، سمیت دنیا کے کسی بھی ملک پر کوئی پابندی نہیں ۔ اور یہ عام روزہ مرہ کی ادویات کسی بھی کریانہ منیاری ، چائے یا کولڈ ڈرنکس والی شاپس یا کھوکھے پر بلاروک ٹوک موجود ہوتی ہے۔ عام سردرد، نزلہ زکام ، وغیرہ کے لئے ہر خاص و عام حسب ضرورت استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی نہیں پڑتا اور عام شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ بھی نہیں ڈلتا ۔ ریاست مدینہ کا مطلب عام لوگوں کے لئے آسانیاں ۔ اس پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ غریب لوگ بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔ اس کام سے حکومت کو پینتیس ارب روپے جبکہ عوام کو سہولت ، حکماء اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو سکھ کا سانس نصیب ہو گا۔
 Dr Tasawar Hussain Mirz

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Opening
Previous Post ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کے لئے افطار گفٹ پیکٹس کے پہلے کاؤنٹر کا افتتاح مشین محلہ جہلم رمضان بازار میں کیا
Next Post عقل کا نقصان کہاں پر؟
Children Training

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.