geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانسیسی میڈیا آزادی صحافت کے بارے میں پریشان

June 27, 2019 3 1 min read
Emmanuel Macron
Share this:

Emmanuel Macron

فرانس (جیوڈیسک) متعدد فرانسیسی صحافیوں پر ریاستی راز افشا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے اور خفیہ اداروں نے ایسے صحافیوں سے پوچھ گچھ کی۔ فرانسیسی میڈیا کو خدشہ ہے کی صدر ماکروں کے اقتدار میں ملک میں آزادی صحافت خطرے میں ہے۔

پیرس کے وسط میں سینکڑوں لوگ ایک کیفے میں بیٹھے ایک ویڈیو دیکھ رہے ہیں، جو Disclose نامی میڈیا کمپنی سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے بنائی ہے۔ فوٹیج یمن کی ہے جس میں فرانس میں تیار کردہ ٹینک دیکھے جا سکتے ہیں۔

ماتھیاس دیستال اسی ٹیم کے ایک صحافی ہیں اور وہ وضاحت کر رہے ہیں کہ ان کی ٹیم کی تحقیق کے بعد کیوں اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ حکومتی ملکیتی اسلحلہ ساز کمپنی نیکسٹر نے اسلحہ اور ٹینک سعودی عرب کو فراہم کیے اور بعد میں یہ اسلحہ یمن میں عوام کے خلاف استعمال ہوا اور یہ بھی کہ پیرس حکومت اس بات سے آگاہ بھی تھی۔

یہ رپورٹ نہ صرف ناظرین کے لیے حیران کن تھی بلکہ اس کے بعد حکومت نے بھی فوری ردِ عمل دکھایا اور صحافی کے خلاف ریاستی راز افشا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا کیوں کہ رپورٹ کی بنیاد خفیہ حکومتی دستاویزات پر تھی۔ اس رپورٹ کے بعد فرانسیسی خفیہ اداروں نے دیستال اور دو دیگر صحافیوں سے پوچھ گچھ کی۔

دیستال نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے ڈسکلوز کی ادارتی پالیسی، سرمایے کے ذرائع وغیرہ کے بارے میں سوالات پوچھے کہ کیا اسے ‘ریاستی راز‘ کی اصطلاح کے معنی معلوم ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر دونوں صحافیوں سے ان کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پرانے پیغامات کے بارے میں بھی پوچھا گیا، جن کا موجودہ رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

دیستال کے بقول خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس رپورٹ کے صحافتی ذرائع سے متعلق صرف ایک سوال پوچھا جس کے بعد اسے یقین ہو گیا کہ اس تفتیش کا مقصد صرف ان پر اور ان کی ٹیم پر دباؤ بڑھانا اور انہیں خوفزدہ کرنا ہے۔

صحافی ماتھیاس دیستال (بائیں) اسی میڈیا ٹیم کا حصہ ہیں جس نے فرانسیسی ہتھیاروں کے یمنی عوام کے خلاف استعمال ہونے کے شواہد فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا، ”عام طور پر صحافیوں کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر کیا جاتا ہے لیکن اس معاملے میں انکوائری کوئی آزاد جج بلکہ دفتر استغاثہ کے پاس ہے جو خود عملی طور پر وزارت انصاف کے ماتحت ہیں۔‘‘

اگر انہیں مجرم قرار دیا گیا تو انہیں پانچ سال تک کی قید اور 75 ہزار یورو تک کا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

‘آزادی صحافت پر حملہ‘

رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈر کی خاتون ترجمان پاؤلینے آدیس میول نے ان واقعات کو تفتیشی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے کہا، ”یہ حقیقت کہ خفیہ ادارے صحافیوں سے پوچھ گچھ کریں ایک مسئلہ ہے، لیکن جس تیز رفتاری سے ایسا کیا گیا، وہ اس سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔‘‘

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جاری مقدمات میں صحافیوں کا وقت اور توانائی خرچ ہو رہی ہے اور اس دوران وہ اپنی صحافت پر توجہ مرکوز نہیں کر پا رہے۔ علاوہ ازیں اس کے اثرات دوسرے صحافیوں اور صحافتی ذرائع پر بھی مرتب ہوں گے کیوں کہ وہ کسی ایسی کہانی پر تحقیق کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post نیوزی لینڈ سے شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
Next Post افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Ashraf Ghani

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.