geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کا مظاہرہ

March 31, 2019 0 1 min read
Palestinians Protest
Share this:

Palestinians Protest

فلسطین (جیوڈیسک) غزہ پٹی کے مشرقی علاقوں میں ہفتے کے روز ہزاروں فلسطینی ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ کی پہلی برسی کے موقع پر جمع ہو رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان کی تعداد شام تک بہت زیادہ ہو گی۔ اس مظاہرے کے لیے حماس کی جانب سے مختلف مساجد میں اعلانات کرائے گئے تھے، جن میں غزہ کے رہائشیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ احتجاج میں شرکت کریں۔

طبی حکام کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہفتے کی صبح ایک فلسطینی زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی ٹینک شل کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ایک اور 21 سالہ فلسطینی نوجوان محمد شاث ہفتے کی صبح انتقال کر گیا۔ اس گولے کی وجہ سے اس فلسطینی کو سر پر چوٹ آئی تھی۔ جمعے کی شام اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دیگر نو فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی سے دھماکہ خیز مواد اسرائیلی سرحدی باڑ کی جانب پھینکا گیا، جس کے بعد ایک ٹینک نے حماس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گریٹ مارچ مظاہرہ غزہ میں قریب ہر ہفتے ہوتا ہے، جس کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا اور اس مظاہرے میں گزشتہ بارہ برس سے غزہ پٹی کی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج ہفتے کے روز اس مارچ کی پہلی سال گرہ کے موقع پر مجموعی طور پر ’ایک ملین ‘ افراد مارچ کے لیے نکلے ہیں، جس میں فلسطینیوں کے علاوہ عرب اور یورپی ممالک کے شہری بھی شامل ہوں گے۔

یہ برسی ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب سن 1976ء میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں چھ عرب اسرائیلی شہریوں کی یاد میں ’لینڈ ڈے‘ بھی منایا جا رہا ہے۔

ہفتے کے روز اسی تناظر میں عام ہڑتال کی جا رہی ہے، جب کہ وزارت صحت اور وزارت داخلہ نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

حماس اور اسلامک جہاد نے دو الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ لینڈ ڈے مارچ کے ملین شرکاء کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور مزاحمت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

Share this:
FBR
Previous Post ٹیکس ایئر 2018 میں گوشوارے جمع کرانے کی آخری مہلت آج ختم
Next Post ملک میں کوئی ‘غیرآئینی’ اقدام قبول نہیں کریں گے: آرمی چیف
Ahmed Gaid Salah

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.