geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن الیکشن: ماحولیاتی تحفظ کے کارکنوں کے احتجاج میں شدت

September 21, 2021 2 1 min read
German Elections
Share this:

German Elections

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن الیکشن سے چند روز قبل تحفظ ماحول کے کارکنان چانسلر امیدواروں سے ملاقات پر زور دے رہے ہیں۔ برلن میں جاری احتجاجی مظاہرے کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے کارکنوں نے بھوک ہڑتال میں شدت کی دھمکی دی ہے۔

جرمن حکومت نے کلائمیٹ چینج سے وابستہ گروپ کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ترجمان نے پیر کے روز یہ بات اس وقت کہی جب بھوک ہڑتال کرنے والے مظاہرین نے کھانے کے ساتھ ساتھ پینے کی اشیا کا استعمال بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جرمن دارالحکومت برلن میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم کارکنان گزشتہ کئی ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کلائمیٹ چینج کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک تمام سیاسی پارٹیوں کے چانسلر امیدوار رواں ہفتے جمعرات کی شام تک ماحولیات کے بحران پر ان کے ساتھ بات چیت کرنے پر راضی نہیں ہو جاتے۔

جرمن عوام چھبیس ستمبر بروز اتوار کو عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جرمنی کی تین سیاسی جماعتوں کے چانسلر امیدوار، گرین پارٹی کی انالینا بیئربوک، قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے آرمین لاشیٹ اور سوشل ڈیموکریٹس کے اولاف شولز ہیں۔ رائے عامہ کے تازہ نتائج کے مطابق ایس پی ڈی کے اولاف شولز چانسلر کے عہدے کے لیے مقبول ترین شخصیت خیال کیے جارہے ہیں۔

اب تک جرمنی کی انتخابی مہم کے دوران ماحولیاتی تبدیلی ایک مرکزی موضوع رہا ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ رواں برس موسم گرما میں جرمنی کے شمالی مغربی ریاستوں میں آنے والے سیلاب کے سبب تباہ کاریاں بھی ہیں۔

جرمنی کے سرکاری نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کی جانب سے پچھلے مہینے کرائے گئے ایک پول کے نتائج کے مطابق 43 فیصد افراد کے
خیال میں کلائمیٹ چینج اور ماحول اہم ترین مسئلہ ہے۔ اس کے بعد دیگر مسائل میں کورونا وائرس کی عالمی وبا اور مہاجرت شامل ہے۔

میرکل حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے کہا ہے کہ اگرچہ ماحولیاتی تبدیلی ایک ’انتہائی اہم‘ مسئلہ ہے، لیکن بات چیت ایسے حالات میں ہونی چاہیے، جہاں ’ایک فریق اپنے لیے خطرہ پیدا نہ کرے۔‘

زائبرٹ کے بقول، ”اس احتجاجی بھوک ہڑتال میں نوجوان افراد شرکت کر رہے ہیں، اس لیے کھانا پینا ترک کرنے سے صحت کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔“

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی اطلاعات کے مطابق حکومتی ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا موجودہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اس معاملے میں مداخلت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں۔

علاوہ ازیں جرمنی کی نئی پارلیمنٹ کے انتخاب سے دو دن پہلے جمعہ چوبیس ستمبر کو برلن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ماحولیاتی تبدیلی کے ہزاروں کارکن، بشمول ممتاز سویڈش ایکٹویسٹ گریٹا تھنبرگ، حصہ لیں گے۔ دارالحکومت میں 30 اگست سے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال کے دوران کئی کارکن پہلے ہی طبی علاج حاصل کر چکے ہیں۔

چانسلر شپ کے لیے تینوں امیدواروں نے اس سے قبل بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور انتخابات کے بعد کارکنوں سے ملنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ تاہم مظاہرین ان سے الیکشن سے پہلے ملنا چاہتے ہیں۔

Share this:
Murad Ali Shah
Previous Post نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فرد جرم کیلئے وزیراعلی سندھ طلب
Next Post پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیزی یا خلاف ورزی نہیں ہوئی، بھارتی فوج
Indian Army

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.