geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی رہنماؤں کی گلوبل وارمنگ کو روکنے کی کوشش

October 31, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

گلاسگو (اصل میڈیا ڈیسک) گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہونے والے رہنما اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ کیسے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کیا جا سکے؟

اقوام متحدہ کی کلائمیٹ کانفرنس کا آغاز آج گلاسگو میں ہو گیا ہے۔ لیکن عالمی رہنما ابھی تک ایسی پالیسیاں مرتب کرنے میں ناکام رہے ہیں، جو زمینی درجہ حرارت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کا کہنا ہے، ”اگر تمام حکومتیں خاص طور پر جی ٹوئنٹی ممالک موسمیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہیں اٹھاتے تو ہم بہت بڑے انسانی بحران کی طرف چلے جائیں گے۔‘‘

حالیہ کچھ برسوں میں موسمیاتی آفتوں اور تحفظ ماحول کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں کا موضوع عالمی سیاست میں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ لیکن یہ بات سائنس قریب نصف صدی سے ثابت کر چکی ہے کہ روایتی ایندھن، جسے فوسل فیول بھی کہتے ہیں، کے استعمال سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ہوتا ہے، جو زمینی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ دوسری جانب سیاست دان اس مسئلے کو نظرانداز کرتے رہے ہیں۔

اب قریب ڈھائی عشروں کے سالانہ مباحثوں کے بعد ہزاروں افراد گلاسگو شہر میں جمع ہیں۔ اس کانفرنس کو زمینی درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکنے کی آخری امید تصور کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سالانہ اجلاس عالمی رہنماؤں کے لیے کم سے کم فوسل فیول کے استعمال کے حوالے سے منصوبوں پر اتفاق کرنے کا ایک فورم ہے۔ اس کانفرنس میں شریک ممالک تکنیکی مسائل کے ساتھ ساتھ گزشتہ اہداف کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ دو بنیادی مسائل پر بھی بحث کی جائے گی، ان میں سے ایک ضرر رساں گیسوں کا اخراج اور دوسرا ان کی کمی پر اٹھنے والے اخراجات ہیں۔

برطانیہ کی حکومت، جو اس اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے، عالمی رہنماؤں پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنی کاربن آلودگی کو جلد اور تیزی سے کم کرنے کا وعدہ پورا کریں۔ اس اجلاس میں ”کوئلے کے استعمال، ماحول دوست کاروں، امدادی رقوم کی تقسیم اور جنگلات کے تحفظ‘‘ جیسے موضوعات کو ایجنڈے میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔ اس ایجنڈے میں امدادی رقوم کی تقسیم کا مرحلہ ایک پیچیدہ کام ہے۔ امیر ممالک سن 2020ء تک غریب ممالک کو سالانہ ایک سو بلین ڈالر ادا کرنے کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے بغیر کرہ ارض کو گرمی کی مزید مہلک لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share this:
Afghan
Previous Post افغانستان میں بدلتے رویے، بچیوں کی تعلیم پر سجھوتہ نہیں
Next Post حکومت سے معاہدہ طے پا گیا، یہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے: مفتی منیب
Mufti Muneeb-ur-Rehman

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.