geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کا اکنامک ریفارم پیکج انتہائی مثبت

January 24, 2019 0 1 min read
Asad Umar - Economic Reform Package
Share this:

Asad Umar - Economic Reform Package

تحریر : مہر بشارت صدیقی

وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں بینکنگ ٹرانزیکشنز پر فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم اور گھر بنانے کیلئے عوام کو قرض حسنہ فراہم کرنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والے افراد زیادہ ٹیکس دیکر 1300 سی سی تک گاڑی خرید سکیں گے، چھوٹے شادی ہالوں پر عائد ٹیکس 20 ہزار سے کم کرکے 5 ہزار کر نے کی تجویزہے ،نیوز پرنٹ پر امپورٹ ڈیوٹی پر مکمل استثنیٰ ہوگا ،در آمدی موبائل اور سیٹلائٹ فون پر سیلز کی شرح میں اضافہ کی تجویز ہے ، 30 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر سیلز ٹیکس 150 روپے ہو گا،کسانوں کے لیے ڈیزل پر ڈیوٹی 17 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کی تجویز ہے جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے نظام میں ایسی تباہی لائے کہ ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوئی، ایک سال میں ساڑھے 400 ارب کا خسارہ ہوا، گیس کے نظام میں کبھی خسارہ نہیں ہوا وہ بڑھا کر ڈیڑھ سو ارب تک پہنچادیا، اسٹیل مل،ہمیں زراعت اور انڈسٹری کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

جب تک سرماریہ کاری نہیں ہوگی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، کب تک بجٹ میں جعلی اعدادو شمار سے جعلی ترقی دکھانے کی کوشش کرتے رہیں گے، ہمیں حقیقی ترقی کے لیے سرمای کاری بڑھانی ہوگی، جب اگلا الیکشن آئے گا تو تحریک انصاف کی حکومت کو الیکشن خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پانچ سال کی محنت کا رنگ نظر آرہا ہوگا، اگلے ہفتے معاشی فریم بنا کر پیش کریں گے۔فائلرز پر بنکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، بزنس اکانٹس پر ہر ماہ ودہولڈنگ ٹیکس سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی بجائے سال میں صرف دو مرتبہ جمع کرانے کی سہولت، سٹاک مارکیٹ پر ٹیکس میں رعایت، چھوٹے شادی ہالوں پر ٹیکس میں رعایت، صنعتی خام مال پر ڈیوٹیز میں کمی، نیوز پرنٹ پر امپورٹ ڈیوٹی کا خاتمہ، قابل تجدید توانائی کے شعبے کیلئے ٹیکس میں چھوٹ، بنکنگ انکم پر سپر ٹیکس کا خاتمہ اور موبائل فون پر ٹیکس کے نظام کی آسانی موجودہ حکومت کے تاریخی اعلانات ہیں جو ملک میں صنعتوں کا پہیہ چلانے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ اعلانات گزشتہ چند ماہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر کی تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران بزنس کمیونٹی کی طرف سے دی گئی تجاویز کے عکاس ہیں اور بزنس کمیونٹی کے بہت سے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے بزنس کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔

حکومت نے بجٹ نہیں بلکہ اکنامک ریفارم پیکج پیش کیا ہے ،حکومت نے کوشش کی ہے کہ گذشتہ دس سال سے جو خرابیاں ہوئی ہیں ان میں سے جتنا کم کر سکتے ہیں کر دیں،150 را مٹیریل پر ڈیوٹیاں کم ہونے سے پاکستان کی انڈسٹری مستحکم ہو گی ،تحریک انصاف نے ملکی معیشت کے لئے جو کرنا تھا اس میں سے بہت کچھ آج کردیا ہے۔وہ خرابیاں یا کوتاہیاں جو پچھلے دس سالوں میں ہوئی ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں دور کرنے کی کوشش کی ہے ،ماضی میں بہت سارے ٹیکسز اور ود ہولڈنگ لگے ،آڈٹ سمیت بہت ساری چیزیں ہو رہی ہیں،حکومت نے کوشش کی ہے کہ ملکی معیشت میں پائی جانے والی ان خرابیوں میں سے جو بھی کم کر سکتے ہیں وہ کر دیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اکنامک ریفارم پیکج میں حکومت نے 150 رامٹیریل پر ڈیوٹیاں کم کر دی ہیں ،اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو اس سے انڈسٹری مضبوط ہو جائے گی اور اس سے سرمایہ کاری بھی آئے گی جبکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

اکنامک ریفارم پیکج سے ملکی صنعت مضبوط ہو گی اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،جس وقت صنعت و تجارت چلتی ہے تو لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے ،جس وقت سپلائی ڈیمانڈ کا ریلشن شپ ٹھیک ہوتا ہے اور ڈیمانڈ کی وجہ سے سپلائی بڑھنا شروع ہوتی ہے تو قیمتیں بھی نیچے آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ ایک نیچرل پراسس ہے ،جو خود بخود ہو گا تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ،ہر چیز کا ایک فرق ہوتا ہے ،کچھ چیزیں ہیں جن میں 6 ماہ میں فرق آئے گا اور کچھ چیزیں ہو ں گی جن کا نتیجہ دو سال میں آئے گا ،حکومت کا اکنامک ریفارم پیکج انتہائی مثبت ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کے لئے جو کرنا تھا اس میں سے بہت کچھ آج کردیا ہے جو رہ گیا ہے وہ اگلے بجٹ میں ہو جائے گا۔ممبر ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کا کہنا ہے کہ نئے فنانس بل کے بعد کسٹم ڈیوٹی اور آر ڈی کم کرنے سے حکومت کو چھ اشاریہ آٹھ ارب روپے نقصان اٹھانا پڑے گا۔اسلام آباد میں 8 ہزار کے قریب دکاندار ٹیکس دے رہے ہیں چھوٹے دکانداروں کو بھی ٹیکس کے دھارے میں شامل کریں گے۔سب سے پہلے یہ سکیم اسلام آباد میں چلائیں گے اگر کامیابی ہوئی تو جولائی سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی چلائی جائے گی۔سستے گھر بنانے کے لیے بنکس کو کہا ہے کہ وہ قرضہ دیں بنک سے ہاوسنگ سوسائٹیز اور زراعت کے لیے آسان قرضے دیے جائیں گے۔

کیش ویلڈرال میں فائلر آدھا ٹیکس ادا کرتے تھے بل پاس ہونے کے بعد فائلر پر دونوں ٹیکس ختم کر دیے جائیں گے ہم چا رہے ہیں کہ لوگ بیرون ملک پیسوں کی منتقلی غیر قانونی طریقے سے ناہو بلکہ بنکوں کے ذریعے پیسے منتقل ہوں اس کے علاوہ نا فائلر پر جعداد اور گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن اب نان فائلر 13 سو سی سی گاڑیاں خرید سکیں گے لگائی گئی پابندی میں ہم نے نئے بل میں نرمی کر دی ہے ان کے لیے پچاس فیصد ٹیکس بڑھا دیا ہے۔اوور سیز پاکستانیوں کے لئے بھی نرمی کی ہے وہ یہاں زمین خرید سکیں گے چھوٹے شادی حال ایک کنال اراضی پر مشتمل حال پر 5 ہزار ٹیکس دے گا۔ سود ٹیکس نان بینکنگ سیکٹر میں ختم کر دیا گیا ہے یکم جولائی سے اس پر عملدرآمد ہو گا 1800 سی سی زائد ہارس پاور کی گاڑیوں پر ٹیکس کو 20 سے 25 فیصد بڑھایا جائے گا موبائل کارڈ پر جب تک سپریم کورٹ کا تفصیل فیصلہ نہیں آجاتا تب تک ٹیکس نہیں لگے گا موبائل کارڈ پر ٹیکس کی وجہ سے خسارا ہوا ہے۔مہنگی درآمدات پر ٹیکس بڑھایا جائے گا۔سٹاک ایکسچنج ممبر پر ایڈوانس ٹیکس لگایا ہوا تھا وہ ٹیکس ختم کر دیا ہے۔

کھیلوں کے فروغ کے لیے کمپنیوں کے ٹیکس میں بھی کمی کی ہے جن پاکستانیوں کے بیرون ملک جعدادیں ہیں اس حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔جس پر ٹیکس لگتا ہو گا اس پر لگایا جائے گا۔ کینسر کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والے مختلف عزار پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔عمران خان ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں، گزشتہ ادوار کی لوٹ کھسوٹ سے ملکی معیشت کی جو ابتر حالت ہوئی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا جوامیج خراب ہوا اس کو بہتر کرنے میں عمران خان اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کر رہے ہیں۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے دیگر ممالک میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، دنیا کو اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ پاکستان میں ایک ایماندا ر اورمحب وطن رہنما اور جماعت برسراقتدار آچکی ہے، اب پاکستان تیزی سے حقیقی تعمیر وترقی کے سفر کی طرف گامزن ہو چکا ہے۔ جو جماعتیں پانچ پانچ سال برسراقتدار رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہ کرسکیں وہ اب تحریک انصاف کی صرف پانچ ماہ کی عوامی خدمت کو دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہیں ان کو اب اپنی سیاست کا سورج ڈوبتا نظر آرہا ہے۔ پاکستانی عوام تحریک انصاف کی خدمت کی سیاست سے پوری طرح مطمئن ہیں اور ان کا اعتماد تحریک انصاف پر پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکا ہے۔
Mehr Basharat Siddiqi

تحریر : مہر بشارت صدیقی

Share this:
Raja Sajjad Mahmood - Umrah
Previous Post راجہ سجاد محمود المال عرف کیکڑا کو عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر اہل علاقہ کی نامور شخصیات کی مبارکبادیں
Next Post سانحہ ساہیوال: لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی ارکان کو 4 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا
Lahore High Court

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.