حکومت کے اعصاب پر نواز شریف سوار، یہ ملک کیا چلائیں گے: احسن اقبال

 Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف ہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعصاب پر صرف نواز شریف سوار ہے، اتنی خوفزدہ حکومت ملک کیا چلائے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے ہینڈز اپ کرنے کا وقت آگیا ہے، جائیں چندہ اکٹھا کریں۔

دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمرانی سیاست منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے، آج ڈان تنہا ہے، سسیلین لٹیرے خزانہ لوٹ کر کنارے لگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا تھا کہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی اور وہ وطن واپس آ رہے ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا تھا کہ برطانیہ سے بے دخل ہو کر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔