geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ابھی تک نظر کیا آیا صرف ٹشن

April 15, 2019 0 1 min read
PTI
Share this:

PTI

تحریر : راجہ وحید احمد

ایک شکاری نے سمندر سے مچھلی پکڑی مچھلی کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اُس نے مچھلی کو زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا زندہ رکھنے کے لیے اُس نے مچھلی کو گھر میں موجود کنویں میں ڈال دیاکنویں میں موجود مینڈکوں نے پہلے تو مچھلی کو حیرانگی سے دیکھا پھر ایک مینڈک نے پوچھا کہ آپ کہاں سے آئی ہیں مچھلی بولی سمندر سے مینڈک نے پوچھا سمندر کیا ہوتا ہے مچھلی نے جواب دیا سمندر بہت بڑا ہوتا ہے اور اُور سمندر میں بہت زیادہ پانی ہوتا ہے مینڈک نے پھرتی دکھاتے ہوئے کنویں میں ایک چھوٹا سا چکر لگایا اور پوچھا اتنا بڑا مچھلی نے جواب دیا نہیں اس سے بڑا مینڈک نے پھر آدھے کنویں کا چکر لگا کر پوچھا اتنا بڑا مچھلی بولی نہیں اس بھی زیادہ بڑا مینڈک نے کنویں کا پورا چکر لگایا اور بولا اتنا بڑامچھلی بولی نہیں اس سے بھی بہت زیادہ بڑامینڈک والا ہی حال پی ٹی آئی کی حکومت کا ہے اس کو ابھی تک کنویں اور سمندر کا فرق ہی نہیں سمجھ آ رہاآٹھ ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک پی ٹی آئی اپنے آپ کو اپوزیشن میں ہی سمجھ رہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت بننے سے پہلے جب بھی میرئے کچھ نادان دوست پی ٹی آئی کی تعریف میں زمین اور آسمان ایک کر دیتے تو میں صرف مسکرا دیتا میری مسکرائٹ اُن کو غصہ دلاتی تو اُن کے پاس صرف ایک ہی نعرہ ہوتا کہ آج تک اس ملک کو صرف کرپٹ حکمران ہی ملیں ہیں جس وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔۔

اگر ایک دفعہ خان صاحب جیسا ایماندار انسان وزیر اعظم بن گیا تو ملک میں ترقی دیکھنے کے قابل ہو گی تو میں اُن کو جواب دیتا اللہ نہ کریں کہ وہ وقت آئے جب لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں کہ ان ایمانداروں سے کرپٹ ہی بہتر تھے اور مجھ کو لگتا ہے وہ وقت آنے والا ہے اگر میں پچھلے پندرہ سالوں میں اس ملک میں قائم ہونے والی تین حکومتوں کا موازنہ کروں توپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی حکومتوں کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش تھا وہ تھا اس ملک میں ہونے والی دہشت گردی ہر روز دونوں حکومتوں کے ادوار میں پانچ پانچ بم دھماکے ہوئے سو سو لاشیں آٹھائی گئی جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی زوال پذیر رہی دوسرا مسئلہ جس کا دونوں حکومتوں نے سامنا کیا ملک کے طاقتور حلقوں نے کبھی بھی دونوں حکومتوں کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا اور تیسرا مسئلہ جس کا خاص طور پر مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سامنا کیا وہ تھا عمران خان کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی حکومت خوش قسمت ہے جب وہ برسر اقتدار آئی تو اس ملک کی عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا تھا۔۔

ملک کے تما م طاقتور اداروں نے پی ٹی آئی کو خوشدلی سے قبول کیا اور اپوزیشن نہ ہونے کے برابر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اُس گرداب میں پھنس چکی تھی یا اُن کو پھنسا دیا گیا تھا کہ اُن کے لیے سانس لینا محال اور حکومت وقت کے لیے کسی بھی قسم کی مشکلات پیدا کرنے سے قاصر ان تما م حالات کے باوجود بھی اگر پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ٹھہرئے تو یہ اس کی نااہلی ہو گی مجھ کو آصف زرداری کی یہ بات سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہے کہ اس حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں یہ اپنے وزن سے خود ہی گر جائے گی آپ اگر الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کے وعدوں پر نظر ڈالیں تو وہ کرپشن کا خاتمہ ، انصاف کی فراہمی، بیروز گاری کا خاتمہ، تعلیم اور صحت کی سہولیات،احتساب ، غربت کا خاتمہ ، سٹیٹس کو کا خاتمہ، قرضوں سے چھٹکارا اور معاشی استحکام کے بلند وبانگ دعووں کے ساتھ برسر اقتدار آئی اب تک اگر پی ٹی آئی کی کارگردی کا جائزہ لیا جائے تو رزلٹ انتہائی مایوس کن کرپشن کا خاتمہ جو پی ٹی آئی کا سب سے بڑا نعرہ تھا۔۔

اُس کے لیے آپ صرف ایک بار پی ٹی آئی کے ہی راولپنڈی سے ایم پی اے اعجاز خان جازی کی ویڈیو دیکھ لیں جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ کس طرح تھانوں میں تعناتیوں کے لیے پیسے لیے جا رہے ہیں ایف بی آر میں لوٹ سیل جاری ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کی مد میں تین سو ارب کا شار ٹ فال ہے پی ٹی آئی اپنے جس منصوبے کو دنیا کا سب سے بڑا عجوبہ قرار دینے پر تلی ہوئی تھی بی آر ٹی پشاور اُس کی اگر تحقیقات کی گئی تو آپ کرپشن کے لفظ کے معنی ہی بھول جائے گے ہشت نگری کے مقام پر انڈر پاس کے اندر سوئی گیس کی مین پائپ لائن لوگوں کے سروں کے اوپر سے گزر رہی ہیں جو حکومت کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی کا دوسرا نعرہ انصاف کی فراہمی سانحہ ساہیوال میں چار بے گناہ لوگوں کی شہادت اور ان مظلوم لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ حکومت وقت کا رویہ، اس کربناک سانحہ کے پہلے دن سے لے کر اب تک حکمرانوں کا طرز عمل اور لواحقین کے ساتھ کیا گیا سلوک اس کے بعد اس نعرئے کو تو دفن کر دینا ہی بہتر ہے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ یہ نعرہ بھی صرف نعرہ ہی رہا آٹھ ماہ میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بیس لاکھ سے زاہد لوگ متوسط طبقے کی فہرست سے نکل کر غریب لوگوں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔۔

ان آٹھ ماہ میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیںاور اگلے سال بے روزگاری کی شرح 2.6 تک جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تعلیم اور صحت کی سہولیات کا جو حال ہے وہ بھی آپ کے گوش گزار کر دوںگورنمنٹ ہسپتالوں میں پرچی فیس کو بڑھا دیا گیا ہے اور مریضوں کو فری ادوایات کی فراہمی بند کر دی گئی ہے بقول ڈاکٹر یاسمین راشد کے گورنمنٹ کے پاس اتنے فنڈ زنہیں ہیں کہ وہ مریضوں کو مفت ادوایات مہیا کر سکیں اور مارکیٹ کے یہ حالا ت ہیں کہ ادوایات کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک آصافہ ہو چکا ہے تعلیم کا حال دیکھنا ہو تو کے پی کے میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ظاہری دکھاوئے کے لیے پچیس ہزار سے زاہد طلبا اور طلبات کی بوگس انرولمنٹ کا کیس دیکھ لیںلگتا اس طرح ہے جس طرح احتساب کے نا م پر قائم نیب کا ادارہ تمام لوگوں کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اگر بات کی جائے پی ٹی آئی کے معاشی پہلوان اسد عمر صاحب کی تو اُن کی بدولت آٹھ ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے کم ہو کر 8.1ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں۔۔

گردشی قرضہ1.1 کھرب سے بڑھ کر 1.4کھرب ہو گیا ہے مطلب 260ارب کا آصافہ غیر ملکی سرمایہ کاری 4.1ارب ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر، روزانہ کی بنیاد پر 14ارب روپے کا قرضہ لیا جار ہا ہے اسٹیٹ بنک کے مطابق ان آٹھ مہنیوں میں39 کھرب80ارب روپے کا قرضہ لیا جا چکا ہے ورلڈ بنک ، ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت ہے جو ابھی تک اپنے اپوزیشن کے دور کی طرح چور چور کا ورد ہی کر تی جا رہی ہے جس کے دماغ میں جو آتا ہے سب کے سامنے کہہ دیتا ہے اور پھر جب لوگوں کی طرف سے مذمت کی جاتی ہے تو اپنے بیان کو گھما پھرا کر پیش کر نے کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے اگر ایماندار ی سے بات کی جائے تو اس حکومت کے دور میں نہ احتساب، نہ انصاف، نہ تعلیم اور صحت کی سہولیات،نہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات اور نہ معاشی استحکام کے لیے اصلاحات ہوتی نظر آئی ہیں اگر کچھ نظر آیا ہے تو وہ صرف ہے ابھی تک چور چور کا شور اور فیصل واڈا اور کچھ دوسرئے وزرا کے ٹشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Raja Waheed Ahmed

تحریر : راجہ وحید احمد

Share this:
Bahawalpur Science School - Program
Previous Post بہاولپور سائنس سکول میں رنگارنگ جشن بہاراں کا اہتمام
Next Post بھارتی لوک سبھا الیکشن ٢٠١٩ کا پہلا مرحلہ
Indian Elections

Related Posts

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے “86 47” نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 15, 2026

واشنگٹن میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

واشنگٹن میں معمہ: نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کندہ، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر “86 47”: تفتیش شروع، ٹرمپ کو خطرہ یا آزادیٔ اظہار؟

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.