geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حج کے 70 فیصد اخراجات سعودیہ میں آتے ہیں جن پر ہمارا کنٹرول نہیں: علی محمد خان

February 2, 2019 0 1 min read
Ali Mohammad Khan
Share this:

Ali Mohammad Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حج اخراجات پر سبسڈی نہ دینے سے متعلق اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے 70 فیصد اخراجات سعودی عرب میں آتے ہیں جن پر ہمارا کنٹرول نہیں۔

سینیٹ اجلاس میں حکومت کی حج پالیسی 2019 میں سبسڈی نہ دینے سے متعلق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا اور جماعت اسلامی نے حج اخراجات میں اضافے پر احتجاج بھی کیا۔

جماعت اسلامی کے رکن مشتاق احمد نےکہا حکومت کا دعویٰ تھا کہ مدینہ کی ریاست بنائیں گے، ان کی پہلی حج پالیسی مایوس کن ہے، دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان سے لوگ حج اور عمرے پر جاتے ہیں، مہنگائی کی سونامی کی زد میں حج بھی آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار لوگوں کو مکہ مدینہ کی زیارت سے روک رہے ہیں۔

توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اسدعمر چاہتے تھے کہ حج اخراجات پر ریلیف ملے، ہماری اب بھی کوشش ہے کہ حج اخراجات پر ریلیف مل جائے لیکن حج کے 70 فیصد اخراجات سعودی عرب میں آتے ہیں جن پر ہمارا کنٹرول نہیں۔

سعودی عرب میں حج اخراجات میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے: علی محمد خان
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں حج اخراجات میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، حج پر عمارت کے اخراجات بڑھ کر 94 ہزار ہوگئے ہیں، ٹرانسپورٹ پر کرایہ بڑھ کر 13 ہزار، کھانے کے اخراجات بڑھ کر 38 ہزار، مدینہ میں رہائش کے اخراجات بڑھ کر 40 ہزار، لازمی حج چارجز 70 ہزار اور قربانی کے اخراجات بھی بڑھ کر 19 ہزار ہوگئے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سال 18-2017 میں حج اخراجات میں کچھ نہ کچھ اضافہ کردینا چاہیے تھا لیکن الیکشن کے باعث گزشتہ حکومت نے حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا، ہم ابھی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ نا کچھ ریلیف مل جائے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست میں لوگوں سے سچ بولا جاتا ہے اور ہم مدینہ کی ریاست قائم کرکے دکھائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے بھی حکومت سے حج پر سبسڈی دینے کا کہا۔

Share this:
Houthi militia
Previous Post حوثی ملیشیا کی ضد برقرار، الحدیدہ سے انخلا سے انکار
Next Post برازیل، بیراج ٹوٹنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
Brazil Incident

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.