geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حج غریب پر فرض نہیں۔۔ تبدیلی آ گئی ہے

February 11, 2019 1 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

تحریر : نسیم الحق زاہدی

پاکستان میں عام طور پر متوسط طبقہ اللہ کے گھر کی زیارت کے لئے اپنے روز مرہ کے اخراجات میں سے بچت کر کے حج و عمرہ کا کرایہ اکٹھا کرتا ہے کیونکہ ایک غریب ملک کے غریب باشندوں کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ یک مشت مقدس سفر پر روانہ ہو سکے اور اب ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے ان اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ کر کے اپنی زندگی میں اللہ کے گھر کی زیارت کی سعادت کی آرزو رکھنے والوں کو اس سعادت سے محروم رکھنے کا منصو بے بنا لیا ہے۔یعنی اب حج و عمرہ بھی امیروں کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔

اگر وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کا مطالعہ کرتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ ایک اسلامی ریاست کے سر براہ کی کیا کیا ذمہ داری بنتی ہے؟۔ ریاست مدنیہ کا نعرہ لگانے والوں نے شراب کے لائسنس سے پابندی اٹھا لی ہے، شاتمان رسول ۖ آسیہ کو با عزت رہا کر دیا گیا۔سکولوں کالجوں میں عریانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، ثقافتی ترقی کے نام پر یورپی کلچر پروموٹ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ چھ ماہ میں دو منی بجٹ پیش کر دئیے گئے۔ مہنگائی میں کئی فیصد اضافہ ، ضروریات زندگی ایک عام آدمی سے دور ہوتی جا رہی ہے ۔ اسی فیصد مفلس و بدحال طبقے کے لئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار وں کو شائد یاد نہیں کہ اگر دریائے دجلہ کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مر جائے تو اس کا حساب دینا ہو گا۔

حکومتی ہٹ دھرمی ملاحظہ فرمائیے کہ حج سبسڈی میں خاتمے کا ملبہ بھی سابقہ حکومت پر ڈال دیا گیااور خود اس سے بر الذمہ ہو گئے اور یہ کہ حکومت حج سے اپنے دیگر خساروں کو پورا کرنے کی کوشش میں ہے۔ حکومت یہ بھی بہانہ کر رہی ہے کہ سعودی عرب میں رہائش، کھانا پینا اور یہاں تک کہ آب زم زم بھی مہنگا ہوگیا ہے اس لئے گویا حکومت مجبوری کے تحت سبسڈی واپس لے رہی ہے۔اگر حکومت نے واقعی سعودی عرب میں مہنگائی کے سبب اخراجات میں اضافہ کیا ہے تو عوام مطمئن ہو جائے لیکن اگر حج کے اخراجات میں حکومت اور اس مقدس عبادت میں پیسہ کمانے میں ملوث مختلف مافیاز کے سبب اضافہ ہوا ہے تو یہ کسی صورت روا نہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کا کام یہ بھی ہوتا ہے کہ سعودی عرب جیسے امیر ترین برادر اسلامی ملک کے حج سے متعلق وزارت اور اداروں کے مقتدر حضرات سے ملکر اخراجات میں کمی کیلئے درخواست کریں۔

اعداو شمار کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے’ جس میں سرکاری حج کوٹہ 60 فیصد’ جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 40 فیصد رکھا گیا ہے۔ اس طرح ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ 76 ہزار سے زائد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے اور سرکاری سکیم کے تحت حج 2019ء کے لئے درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی۔ حج اخراجات میں ہوشربا اضافہ کر کے غریب اور متوسط طبقے کے پاکستانیوں کے لئے مشکلات پیدا کر دی گئیں ہیں’ جبکہ ضروری تھا کہ بھرپور کوشش سے حج کے اخراجات میں کمی لائی جاتی۔

پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 31 میں، ریاست کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مسلمان پاکستانیوں کو اس قابل بنانے کے لیے کہ وہ اسلام کے مطابق زندگی گزاریں، اقدامات کرے گی۔ اس کی تعبیر یہی ہے کہ ریاست مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مسلمان شہریوں کی مدد گار ہو گی۔ جبکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ سفر وہ کرے جو اس کی استطاعت رکھتا ہو۔جس کا مطلب یہی ہوا کہ اب کم آمدنی والے حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کی آرزو بھی نہ رکھے ۔حج سبسڈی کیا ہے؟

یہی کہ حکومت سفرِ حج کو آسان بنائے اور اگر اس کارِ خیر کے لیے کچھ مالی اسباب فراہم کرنا پڑیں تو کر گزرے۔لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہی رہی ہے ایک جانب حکومت وقت نے سنیما و فنکاروں کی بحالی کے لئے سبسڈی بڑھا دی ہے تو دوسری جانب حج سبسڈی کا خاتمہ۔ آخر ریاست مدینہ کے دعویدار اپنے ایسے اقدامات سے کیا ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔حج انتظامات وزارت مذہبی امور کے پاس ہیں۔2018 میں وزارت مذہبی امور کے مطالبے پر حج کیلئے حکومت نے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دی تھی اور حج پیکج شمالی ریجن کے لیے 2لاکھ 80 ہزار جبکہ جنوبی ریجن کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار رکھا گیا تھا۔یہ حج سبسڈی دینے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ یکم جنوری 2018 سے سعودی حکومت نے اپنے ملک میں 5 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس نافذ کیا تھا جس کے نتیجے میں قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ گئے تھے۔رواں برس بھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے 45 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی کی تجویز دی گئی تھی لیکن کابینہ نے منظور نہیں کی۔

مودی حکومت نے حج سبسڈی کو ختم کیا تو یہ شور اٹھا کہ بی جے پی حکومت رواں سال منعقدہ لوک سبھا الیکشن میں ہندو اکثریتی ووٹ کے حصول کے لئے مسلم مخالف اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن پاکستان تو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اسے اسلامی جمہوریہ کا نام دیا گیا ۔ افسوس یہاں کے مسلمانوں کے لئے ہی ا سلامی عبادات مشکل بنا دی گئی ہے۔ریاست مدینہ کی طرز حکمرانی کے دعویداروں نے عاشقان رسولۖ کیلئے مکہ مدینہ جانا ہی دشوار کر دیا ہے۔ کیا ہمارے حکمرانوں کا یہ عمل عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف نہیںہے کہ، سنیما گھروں کو تو سبسڈی اور حج اخراجات میں بڑھا دئیے گئے ہیں۔کیا یہ ہے مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور ؟۔کہ آپ عوام کی دسترس سے حج کے جیسے مقدس و اہم فریضے کو ہی نکال باہر کریں۔

سابقہ وزیر خزانہ نے ایک باربجٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹماٹر اگر مہنگے ہوگئے ہیں تو کیا؟غریب آدمی دہی کا استعمال کرے اور ٹوتھ برش کی قیمت بڑھنے سے غریب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔موجودہ حکومت کا موقف شاید یہ ہوگا کہ حج اگر مہنگا ہوگیا تو عوام بیت اللہ کی تصاویر کے گرد گھوم کر حج کا فریضہ ادا کریںکیونکہ اس سے غریب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ویسے بھی حج وعمرہ غریبوں پر فرض اور واجب بھی نہیں۔اس لیے تمام غریب مسلمان اس مقدس اور اہم فریضے کی ادائیگی کا خیال دل سے نکال دیں ۔غریب ہر دور میں افلاس کی چکی میں پستا چلا آیا ہے اور پستا رہے گا ۔یہ حاکم وقت کیا جانے ایک مزدور کے ایام کی تلخی ؟؟؟
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
British Beggar
Previous Post برطانیہ کے بھکاری
Next Post صبر کا پیمانہ
Justice

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.