geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا حمزہ علی عباسی بھی شوبز انڈسٹری سے راہیں جدا کر رہے ہیں؟

October 13, 2019 0 1 min read
Hamza Ali Abbasi
Share this:

Hamza Ali Abbasi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کیا حمزہ علی عباسی نے بھی اہلیہ نیمل خاور کی طرح شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ سوشل میڈیا پر اداکار کے ایک بیان کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی عام طور پر بے حد سرگرم نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کو بھی ان کے ٹوئٹس کا انتظار رہتا ہے۔

گزشتہ روز اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک دہائی سے زائد کا سفر اب اپنے اختتام کو پہنچا، میں اس ماہ کے اختتام پر ایک ضروری اعلان بھی کروں گا، امید ہے کہ میری آواز بہت سے لوگوں تک پہنچے گی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ اس مہینے کے آخر تک میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کروں گا۔

اداکار کے اس ٹوئٹ کے بعد ان کے مداحوں میں تجسس پھیل گیا اور بعض مداحوں نے تو خود سے یہ نتیجہ بھی اخذ کر لیا کہ حمزہ علی عباسی بھی اپنی اہلیہ کی طرح شوبز انڈسٹری کو بہت جلد خیرباد کہنے والے ہیں۔

ٹوئٹر پر فریال احسان نامی صارف نے لکھا کہ ’شاید میڈیا چھوڑ رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف احمد بیگ نے حمزہ علی عباسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ آپ کو خوش رکھے اور کامیابی آپ کے قدم چومے‘

جبکہ چند صارفین نے تشویش کا اظہار کیا کہ حمزہ علی عباسی اب شوبر کی دنیا چھوڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار حمزہ علی عباسی اور ادکارہ نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچے بھی ہوئے۔

حمزہ عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے شادی سے قبل ہی اپنی انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر شوبز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ حمزہ علی عباسی سے شادی کی وجہ سے کیا تھا، کیونکہ حمزہ علی عباسی مذہب کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا جس کے بعد وہ متعدد ڈرامہ سیریل اور فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔

ان کے مقبول ترین ڈراموں میں پیارے افضل، من مائل جب کہ ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔

اداکار حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں بھی مرکزی کردار کی حیثیت سے نظر آ رہے ہیں اور اس ڈرامے میں حمزہ علی عباسی کے کردار قلب مومن کے خوب چرچے ہو رہے ہیں جب کہ ان کے مداحوں کو بھی ان کا یہ کردار بے حد پسند آ رہا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیراعظم کا دورہ امریکہ صرف اچھی تقریر
Next Post پاکستان اور چین کا سی پیک مغربی روٹ پر کام تیز کرنیکا فیصلہ
Cpec

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.