geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ادویات کی بڑھتی قیمتیں

January 13, 2019 0 1 min read
Medicines
Share this:

Medicines

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

وطن عزیز پاکستان میں صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم افراد کی تعداد ہزاروں نہیں لاکھوںمیں ہے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باوجود عوام کی بہت بڑی تعداد علاج معالجے کی سستی اور معیاری سہولتوں سے محروم ہے ،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس وقت تقریبا دنیا کی نصف آبادی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے گزشتہ سال عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ دنیا کی بارہ فیصد آبادی اپنی کمائی اور گھریلو اخراجات کا دس فیصد بجٹ اپنے علاج و معالجے پر خرچ کرنے پر مجبور ہے، کہا جاتا ہے کہ اس وقت دنیا کے دس کروڑ سے زائد افراد انتہائی غربت کے باوجود صحت کی سہولیات کے لیے اپنی آمدن کا بڑا حصہ خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک کی اگر بات کی جائے تو وہاں بجٹ کا ایک بڑا حصہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختص کیا جاتا ہے جبکہ ترقی پزیر ممالک بشمول وطن عزیز پاکستان میں حکومت صحت کے لئے جو بجٹ مختص کرتی ہے اُس سے بہت بڑی آبادی صحت کی سہولیات سے مستفید نہیں ہو پاتی اگرچہ سابقہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ پر کافی حد تک توجہ مرکوز رکھی جس سے نئے ہسپتال اور پہلے سے موجود صحت کے مراکز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نئے بلاکس اور پہلے سے قائم عمارت کی تزئین وآرائش شامل رہی موبائل ہسپتال پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن افسوس کہ یہ ہسپتال بھی مکمل طور پر فنکشنل نہ ہوسکے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی تزئین وآرائش اچھا قدم تو ہے لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری مزیدڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی اور اُن سے ملازمت کے دوران ایمانداری سے اپنے فرائض کو بجا لانا تھاجہاں تک بات ہے ادویات کی اُس کی سستے داموں فراہمی ایک خواب ہی رہا ہے پنجاب کے ہسپتالوں میں قائم کیے گئے ادویات کے سٹو روں سے اکثر مریضوں اور انکے لواحقین کو یہ شکایت رہتی ہے کہ یہاں سے جان بچانے والی یا دیگر اہم ادویات دستیاب نہیں ہوتیں جس کے لئے انہیں بازار سے مہنگی ادویات خریدنی پڑتی ہیں اور ڈاکٹرز کی اکثریت چاہے وہ پرائیویٹ ہوں یا سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نسخے میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات لکھ دیتے ہیں۔

سانچ کے قارئین کرام !گزشتہ روز ایک موقر قومی اخبار کی خبر کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں نو سے پندرہ فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے پہلے خبر پر نظر ڈالتے ہیں “ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دوائوں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر تے ہوئے اُس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ،نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ تمام ادویات کی کمپنیوں کو دوا کی پیکنگ پر لازمی تحریر کرنا ہوگا،دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،اس ضمن میں یہ کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور انہوں نے ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے” ۔

سانچ کے قارئین کرام !کہا جارہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ادویات میں استعمال ہونے والا خام مال اور پیکنگ میٹریل کے نرخوں میں اضافہ ہوا اور مہنگی گیس بجلی سے انڈسٹری پر بوجھ بڑھا جس کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،جیسے کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کہ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہمارے ہاں پہلے ہی مایوس کُن ہے اوپر سے مزید متوسط اور غریب طبقہ پر بجلی گرا دی گئی جس سے مہنگائی کی چکی میں پستے افراد کے لئے جینا ہی مشکل بنا دیا گیا عوامی سطح پر ابھی پہلے ہی بجلی ،گیس اور اس سے جڑی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا رونا رویا جارہا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم عوام کو ایک اور جھٹکا لگا دیا گیا۔

حکومت کو ادویات کی فراہمی سستی کرنے کے ساتھ اِنکے معیار کوبہتر بنانا انتہائی اہم ہے ،ایسا نہ ہو کہ متوسط غریب طبقہ جو پہلے ہی مہنگا ئی کی چکی میں پس رہا ہے کو غیر معیاری ادویات موت کے قریب لے جائیں یہ المیہ ہے کہ وطن عزیز میں راتوں رات امیر بننے کے چکر میں معاشرے کے ناسور ملاوٹ کرتے ہیں اور پھر اسی ناجائز دولت کے بل بوتے پر معزز بن کر عوام کی ہمددری کا ڈھونگ رچاتے ہیں حکومت وقت کو متوسط اور غریب عوام کے لئے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے واضح عملی اقدامات کرنا ہونگے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ دوچار دن میڈیا پر تو بیانات کا سلسلہ جاری رہے بعدازاں عوام کو ادویات بنانے والی دوا ساز کمپنیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Arfa Karim
Previous Post قوم کا فخر ارفع کریم رندھاوا
Next Post ابن انشاء کو حلقہء فکروفن سعودی عرب کا خراج عقیدت
Ibn e Insha

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.