geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پانچ ملین گھر بنانے کے لیے ترک تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے

January 5, 2019 0 1 min read
Imran Khan - Tayyip Erdogan
Share this:

Imran Khan - Tayyip Erdogan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ترک دارالحکومت انقرہ میں ملکی صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پانچ ملین گھروں کی تعمیر سے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا راہ ہموار کریں گے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان پانچ ملین گھروں کی تعمیر کے لیے وہ ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم جمعرات کے روز ترکی پہنچے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان ترک دارالحکومت انقرہ میں ایوان صدر پہنچے تو ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں راہنماؤں نے پہلے تنہائی میں اور پھر وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، دفاع، تعمیرات، صحت، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک صدر نے ترکی میں پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار ٹھہرائی جانے والی ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کو پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

اپنے دورے کے اختتام پر عمران خان نے صدر ایردوآن کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ دونوں راہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو طرفہ سلامتی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس پریس کانفرنس میں دوطرفہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ ترک صدر نے ترکی میں پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار ٹھہرائی جانے والی ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کو پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان، ترکی اور افغانستان پر مشتمل سہ فریقی اجلاس کی بحالی کا اعلان کیا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں افغان صدر اشرف غنی پہلے ہی رضامندی کا اظہار کر چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حکومت کے وعدے کے مطابق پاکستان میں اگلے پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ترکی کے تعمیراتی شعبے کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ترکی کی جانب سےصحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے ہاں متعارف کرانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ بھی امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کے معاملے پر ہے۔

عمران خان نے جمعرات کو اپنے دورے کے پہلے دن انقرہ آنے سے قبل ترکی کے شہر کونیا میں تیرھویں صدی عیسوی کے مشہور صوفی بزرگ اور شاعر مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر بھی حاضری دی تھی۔

پاکستانی وزیر اعظم کا گزشتہ سال اگست میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ان کے مطابق اس دورے کا ایک بڑا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھا نا تھا۔ ترکی اور پاکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات کے باوجود دوطرفہ تجارت کا سالانہ حجم چھ سو پچاس ملین ڈالر ہے۔ دونوں ممالک اس کو دس ارب ڈالر تک لے جانے کے خواہشمند ہیں۔ البتہ مبصرین کے مطابق اس دورے کے دوران اس خواہش کی تکمیل کے لیے ٹھوس اقدامات کی کمی دیکھنے میں آئی۔

اس سے قبل پاکستانی وزیر اعظم نے جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتا ترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

عمران خان نے جمعرات کو اپنے دورے کے پہلے دن انقرہ آنے سے قبل ترکی کے شہر کونیا میں تیرھویں صدی عیسوی کے مشہور صوفی بزرگ اور شاعر مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر بھی حاضری دی تھی۔

Share this:
Narendra Modi - Trump
Previous Post بھارت نے افغانستان سے متعلق ٹرمپ کے ’وعظ‘ کو مسترد کر دیا
Next Post کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس کر زخمی
Edhi Van

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.