geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہانگ کانگ: احتجاج کا نتیجہ، متنازعہ قانون سازی کا عمل معطل

June 16, 2019 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

چین (جیوڈیسک) ہانگ کانگ کی سٹی حکومت کی سربراہ نے متنازعہ قانون سازی کا عمل معطل کر دیا ہے۔ مبصرین نے چین نواز انتظامیہ کے فیصلے کو ہانگ کانگ کے پرعزم عوام کی فتح سے تعبیر کیا ہے۔

چین کے خصوصی اختیارات کے حامل انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی سٹی حکومت کی خاتون سربراہ نے اُس قانون سازی کے عمل کو معطل کر دیا ہے، جس کے نفاد کے بعد کسی بھی مشتبہ شخص کو چین کے حوالے کرنا ممکن ہو سکتا تھا۔ چین نواز شہری حکومت کی لیڈر کیری لیم نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

پرزور مظاہروں کے دوران ہانگ کانگ کی شہری حکومت کے سربراہ کیری لیم نے رائے شماری کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ بارہ جون کو قانونی بل پر دوسری ووٹنگ مؤخر کر دی گئی تھی۔ شہری حکومت کا کمپلیکس گزشتہ دس ایام سے مظاہرین کے گھیرے میں ہے۔ شہری اسمبلی جون ہی میں اس قانون کی منظوری کی خواہش رکھتی تھی۔ رائے شماری کی معطلی کو عوامی مظاہروں کے لیڈروں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

آج ہفتہ 15 جون کو ایک پریس کانفرنس میں لیم نے رائے شماری کی معطلی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ واضح کیا کہ وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ ہانگ کانگ کے انتظامی سربراہ کی تقرری بیجنگ حکومت کے حامیوں کی ایک کمیٹی کرتی ہے۔ کیری لیم جولائی سن 2017 سے ہانگ کی چیف ایگزیکٹو کا منصب سنبھالے ہوئے ہیں۔

اپنی پریس کانفرنس میں کیری لیم نے واضح کیا کہ قانون سازی کے حوالے سے اُن کی ٹیم نے عوامی احساسات کے غلط اندازے لگائے تھے۔ انہوں نے معاشرے میں پیدا ہونے والے متنازعہ ماحول اور منفی جذبات کی بیداری پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ شہری انتظامیہ کو قانون سازی کی معطلی میں اپوزیشن کے متحد ہونے کے علاوہ شہر کی با اثر اشرافیہ اور کاروباری حلقوں کے دباؤ کا بھی سامنا رہا۔

اس انتہائی اہم پیش رفت کی وجہ ہانگ کانگ کے شہریوں کا جہاں مسلسل پرزور احتجاج رہا وہاں سٹی اسمبلی میں چین نواز اراکین کی حمایت میں کمی کا واقع ہونا بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔ بدھ گیارہ جون کو ایک بڑی عوامی ریلی کو پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

پریس کانفرنس میں ہانگ کانگ کی خاتون چیف ایگزیکٹو نے مسودہٴ قانون پر پارلیمانی عمل کو بظاہر روکنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ بقیہ قانون سازی کب مکمل ہو گی اور نفاد کس تاریخ سے ہو گا۔

ہانگ کانگ میں ہفتہ پندرہ جون کی پیش رفت پر بیجنگ حکومت نے کہا ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹو کے قانون سازی معطل کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔ اس بیان میں چینی حکومت نے ہانگ کانگ میں پیدا سیاسی عدم استحکام کو اپنا داخلی مسئلہ بھی قرار دیا۔

اس بل کی مخالفت میں ایک انتہائی بڑے مظاہرے کی منصوبہ بندی کل اتوار کے لیے کی گئی ہے۔ مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مسودہٴ قانون کی معطلی نہیں بلکہ مکمل واپسی چاہتے ہیں۔ اس تناظر میں خیال کیا گیا ہے کہ اتوار سولہ جون کا ملین مارچ معمول کے مطابق ہو سکتا ہے۔

ہانگ کانگ کو بین الاقوامی اقتصادیات کا اہم مرکز خیال کیا جاتا ہے۔ سن 1997 میں برطانیہ کے ساتھ بیجنگ حکومت کے ایک خصوصی معاہدے کے تحت ہانگ کانگ کا علاقہ چین کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت بیجنگ حکومت ہانگ کانگ کے ان شہری آزادیوں کا احترام کرنے کی پابند ہے، جو چین میں عوام کو میسر نہیں ہیں۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post آئل ٹینکروں‌ پر حملوں کے بعد امیر قطر کا ایران سے تعاون بڑھانے پر زور
Next Post جتنے کیسز بنانے ہیں بنا لیں پیپلز پارٹی جھکے گی نہیں: بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.