geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بہتری کا سفر، جلد بازی سے گریز، بورڈ پھونک پھونک کر قدم رکھے گا

July 10, 2019 1 1 min read
Ehsan Mani
Share this:

Ehsan Mani

کراچی (جیوڈیسک) ورلڈکپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے اخراج پر پاکستانی کرکٹ حکام بھی پریشان ہیں البتہ بہتری کے سفر میں جلد بازی سے گریز کرتے ہوئے بورڈ پھونک پھونک کر قدم رکھے گا۔

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ سیمی فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکی، اب یہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر عہدوں پر برقرار نہیں رہیں گے۔

اس حوالے سے ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے پرکھا اور اگلے 4 سال کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے،ان میں کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی، ہم جلد بازی میں فیصلے نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے مجھ سے پیر کوملاقات کی تھی،اس میں ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بات ہوئی، یہ تاثر قطعاً درست نہیں کہ معاہدے میں ایک سال کی توسیع کے بارے میں کوئی بات ہوئی۔

احسان مانی نے کہاکہ کوچنگ اسٹاف کی تقرریاں میرے چیئرمین بننے سے پہلے کی گئی تھیں،چونکہ پاکستانی ٹیم گذشتہ ستمبر سے مسلسل کرکٹ کھیلتی آرہی ہے لہذا میں نے کسی قسم کی تبدیلی کو مناسب نہیں سمجھا۔

چیئرمین نے کہاکہ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا،ابتدائی میچز میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف ٹیم اچھا نہ کھیل سکی لیکن اس کے بعد بہتر کارکردگی دکھائی، جس سے اندازہ ہوا کہ پاکستان دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتا ہے تاہم پلیئرز میں ذہنی پختگی کی کمی پر کام ہونا چاہیے۔

دوسری جانب سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ ٹیم کیلیے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے پر غور کرنے لگا،ان کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ، ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد اس میں توسیع بھی یقینی نہیں ہے۔

پی سی بی نے کوچ پر واضح کر دیا کہ انھیں طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا،اشتہار آنے پر درخواست دیں پھرکرکٹ کمیٹی کوئی فیصلہ کرے گی،آرتھر پاکستانی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں اور کئی بار اس کا برملا اظہار بھی کر چکے، ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی پی ایل سے پیشکش ہے،اب سری لنکا نے بھی ان کی خدمات لینے میں دلچسپی دکھا دی۔

ورلڈکپ میں ٹیم پہلے ہی راؤنڈ کی مہمان ثابت ہوئی جس پر حکام کوچز سے سخت ناخوش ہیں، ہیڈ کوچ، بیٹنگ اور بولنگ کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوچکا، گوکہ چندیکا ہتھوراسنگھے ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں مگر بورڈ ان کی جگہ کسی غیرملکی کوچ کا تقرر کرنا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے مکی آرتھر کے ساتھ پال فیبرائس کا نام بھی لیا جانے لگا جو ماضی میں بھی سری لنکن کھلاڑیوں کی کوچنگ کر چکے، بیٹنگ کوچ ممکنہ طور پر اینڈی فلاور ہوں گے، جونیئر ٹیم کے ساتھ منسلک چمندا واس کو سینئر اسکواڈ کا بولنگ کوچ بنانے پر غور ہو رہا ہے، سری لنکن سلیکٹرز کی پوزیشنز بھی خطرے میں ہیں، اشانتھا ڈی میل کو برقرار رکھتے ہوئے دیگر فل ٹائم سلیکٹرز کا تقرر ہوگا۔ وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو مہیلا جے وردنے کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ بنانا چاہتے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے تقرر سمیت بڑے کرکٹنگ فیصلے انہی کی صوابدید ہونگے، جے وردنے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے کینیڈا جا رہے ہیں، 15اگست کے بعد ان کی واپسی پر ہی اس حوالے سے مزید بات ہوگی، سری لنکن ہائی پرفارمنس منیجر اسانکا گروسنہا کو بھی گھر واپس بھیجا جا سکتا ہے،ان کی جگہ ڈیوواٹمور کی خدمات کے حصول پر غور ہونے لگا،ان کا رنجی ٹرافی ٹیم کیرالہ سے معاہدہ رواں برس ختم ہوجائے گا۔

بنگلادیش نے ورلڈکپ میں ناکامی پر ہیڈکوچ اسٹیورہوڈز سے راہیں جدا کر لیں، بورڈ ہتھوراسنگھے سے معاہدے کا سوچ رہا ہے، اس حوالے سے ان کی بعض کھلاڑیوں سے بھی بات ہو چکی۔

Share this:
IMF
Previous Post آئی ایم ایف کا معاشی پیکج: پاکستان کو 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط موصول
Next Post حجاج کرام خود کو مذہبی اور سیاسی نعروں سے دور رکھیں: سعودی عرب
Shah Salman bin Abdul Aziz

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.