geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‎عمران خان کی باتیں خلفائے راشدین والی اور طرزعمل ابوجہل والا ہے، خواجہ آصف

January 28, 2019 0 1 min read
Khawaja Asif
Share this:

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ‎عمران خان کی باتیں خلفائے راشدین والی اور طرز عمل ابوجہل والا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں تقریب کے دوران حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان کے بیان کے ردعمل میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب کی باتیں خلفائے راشدین والی اور طرزعمل ابوجہل والا ہے کیوں کہ ان کی سیاست جھوٹ، گالی اور غنڈا گردی پر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران بچوں کو بتاتے کہ مشرف کی گود میں کون بیٹھا تھا؟ وہ شہباز شریف پر بات کرنے سے پہلے ان جیسی تین میٹرو بنا کر دکھائیں، ‎نوازشریف اور شہبازشریف نے تین میٹروز 90 ارب میں بنائیں لیکن آپ نے پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے قوم کو دیئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کوبتائیں 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کدھر ہیں؟ آپ نے نئے بجٹ میں 1000 روپے فی گھررکھ کےعوام کا مذاق اُڑایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کدھر ہیں 300 ارب ڈالر جو آپ نے کہا تھا نوازشریف نے باہر بھیجے ہیں؟ سلیکٹڈ وزیراعظم صرف احتساب کے نعرے کے پیچھے چھپ کے وار کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بتاؤ پچھلے پانچ ماہ میں چھاپے گئے 1500 ارب روپے کس کی جیب میں گئے؟ ن لیگ کی ایمنیسٹی پر تنقید کرتے ہو لیکن آپ کی ہمشیرہ نے اُسی ایمنیسٹی کی چھتری کے نیچے پناہ لی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ‎پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لینے والی حکومت بن چکی ہے لہٰذا ‎عمران صاحب کیوں نہیں بتاتے ان کی حکومت یومیہ 15 ارب قرض لے رہی ہے جب کہ جی ڈی پی کی شرح 5.8 سے کم ہوکر تین فیصد پر آگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی شرح میں کمی سے ہر سال 7 لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

Share this:
Yellow Jacket Protest France
Previous Post فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرین ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے
Next Post جوان گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کر لیا جائے گا: موگرینی
Federica Mogherini

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.