geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کیلئے فضائی حدود مناسب اور اپنی پسند کے وقت پر بند کریں گے: وزیر خارجہ

September 2, 2019 1 1 min read
Shah Mahmood Qureshi
Share this:

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے مگر یہ فیصلہ وزیراعظم مناسب اور اپنی پسند کے وقت پر کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامک کمیونٹی فار نارتھ امریکا سے درخواست کی کہ وہاں کے لوگ کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہو رہا ہے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، آج ہٹلر کی سوچ مودی کی صورت میں برصغیر پر مسلط کی جا رہی ہے، ہر کسی کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ میں ایسے بلیک آؤٹ کی مثال نہیں ملتی جیسا مقبوضہ کشمیر میں کیا گیا، بھارت خود کو جمہوری ملک کہتا ہے لیکن وہاں میڈیا پر شدید پابندی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے ہوں گے، وقت ثابت کرے گا کہ خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن کے کرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی کی حد تک ہماری قرارداد پر ساتھ دیا، اگر ریلی میں اپوزیشن کا چہرہ دکھائی دیتا تو کشمیریوں کو اچھا پیغام جاتا، اپوزیشن اگر کشمیر آور میں شرکت نہ کر سکی تو آئندہ ریلیوں میں شرکت کرے۔

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ فضائی حدود کی پابندی زیر غور ہے، حکومتی فیصلے ایسے نہیں ہوتے بلکہ اس کے مثبت اور منفی نتائج دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے، فیصلہ وزیراعظم مناسب وقت پر کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، کشمیر سیل اپنی تجاویز مرتب کرے گا جس پر عملدرآمد کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم امریکا جائیں گے جہاں وہ مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 27 ستمبر کو کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں سب کے سامنے پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سلامتی کونسل، یورپی پارلیمنٹ میں جائیں گے اور جنیوا میں ہیومن رائٹس کمیشن کے سامنے کشمیر کا معاملہ رکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت جہاں گیا اسے منہ کی کھانی پڑی ہے جب کہ کئی ممالک کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاک بھارت جنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی باشعور شخص جنگ کی خواہش نہیں کر سکتا لیکن اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاک فوج اور عوام دفاع کرنا جانتی ہے۔

کرتار پور راہداری کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ راہداری کا 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے، بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ کمیونٹی کو خوش آمدید کہیں گے۔

Share this:
Red Cross Yemen
Previous Post یمن: فضائی حملے میں سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں، ریڈ کراس
Next Post جرمنی: کانسرٹ کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، 20 افراد زخمی
German Police

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.