geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: لاشوں کو کندھا دینے والے کرائے پر دستیاب

April 29, 2021 0 1 min read
India Corona Bodies
Share this:

India Corona Bodies

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا بحران نے بھارت کی روایتی انسانی ہمدردی کو بھی بظاہر ختم کر دیا ہے۔ لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب کی لاشوں کو کندھا دینے کے لیے کرائے پر افراد حاصل کرنے پڑ رہے ہیں۔

اپنے عزیز و اقارب کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے یوں تو پہلے سے ہی لوگوں کو گھنٹوں انتظار کے کرب سے گزرنا پڑ رہا ہے لیکن اب میتوں کو آخری منزل تک پہنچانے کے لیے کندھا دینے والے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ اس کے بعد رقم دے کر کندھا دینے کا ‘کام‘ شروع ہو گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایسی دہشت پھیلا دی ہے کہ اب کسی کی موت پر تعزیت اور غمگساری کے لیے آنے کی بات تو دور، ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے چند لوگوں کو تلاش کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ حتی کہ قریبی رشتہ دار بھی متوفی کو کاندھا دینے سے کترا رہے ہیں، جس کی وجہ سے میت کو شمشان گھاٹ تک پہنچانا بھی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ ایسے میں بعض لوگوں نے کرائے پر اپنی ‘خدمات‘ فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔ لاش کو ‘منزل مقصود‘ تک پہنچانے کے لیے پانچ سے دس ہزار روپے تک فی کس ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی متعدد تقریروں میں عوام کو ‘آپدا میں اوسر‘ (مصیبت میں موقع) تلاش کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ لوگ ان کے اس جملے کو اب طنزیہ طور پر استعمال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مصیبت میں اس سے زیادہ بہتر موقع اور کیا ہوسکتا ہے۔

کورونا کی وجہ سے موت کا جو رقص شروع ہوا ہے اس کی تصویروں نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔کہیں کوئی ماں اپنے بیٹے کی لاش آٹو رکشہ پر رکھ کر تو کہیں کوئی شوہر اپنی بیوی کی لاش سائیکل پر رکھ کر لے جا رہا ہے۔ انسانی بے بسی اور بے حسی کا عالم یہ ہے کہ کوئی آگے بڑھ کر ان کی مدد کے لیے نہیں آرہا ہے۔

تاریخی شہر پریاگ راج کے شیونگر محلے میں ویریش سولنکی کی جب کورونا سے موت ہوگئی توآخری رسومات کے لیے کوئی کندھا دینے کے لیے تیار نہیں ہوا۔ ان کے بیٹے نے لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑے مگر کسی نے مدد نہ کی۔ بالآخر کچھ لوگوں نے انہیں کرائے پر یہ خدمت فراہم کرنے والوں کے بارے میں بتایا۔

مشرقی دہلی میں بھی جب ایک خاتون کی موت ہوگئی تو رشتہ داروں کی موجودگی کے باوجود کوئی انہیں کاندھا دینے کے لیے تیار نہیں ہوا۔ مجبوراً ان کے بیٹے کو کاندھا دینے والوں کی ‘خدمات‘ حاصل کرنی پڑی اور وہ اسے نگم بودھ شمشان گھاٹ لے گئے۔

حالات اتنے ابتر ہوگئے ہیں کہ آخری رسومات ادا کرنے کے لیے کوئی مرد نہیں مل پارہا ہے، جس کی وجہ سے گھر کی خواتین کو ہی اپنے والد یا شوہر کو’مکھ اگنی‘ دینی پڑ رہی ہے۔ ہندو رسومات کے مطابق چتا پر لاش کو بالعموم کوئی مرد ہی آگ لگاتا ہے۔

گزشتہ دنوں اترپردیش کے جون پور کی ایک ویڈیومیڈیا میں کافی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص اپنی بیوی کی لاش کو سائیکل پر رکھ کر شمشان گھاٹ لے جا رہا ہے۔ لاش سائیکل سے گر جاتی ہے لیکن گاؤں کا کوئی شخص ان کی مدد کے لیے نہیں آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے لاش کو’انتم سنسکار‘ کے لیے شمشان گھاٹ پہنچانے میں مدد کی۔

ایسے حالات میں جب کہ کورونا سے موت ہوجانے والے لوگوں کی لاشوں کو شمشان گھاٹ لے جانے اور ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ان کے رشتہ دار بھی تیار نہیں ہورہے ہیں ملک کے متعدد شہروں سے مسلم نوجوانوں کی طرف سے رضاکارانہ طورپر یہ خدمت انجام دینے کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ مسلمان اجتماعی اور انفرادی دونوں ہی سطحوں پر یہ کام کر رہے ہیں اور ان کے خدمات کی تعریف بھی ہو رہی ہے۔

محمد سراج ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہیں جو اپنے دوست اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جوائنٹ رجسٹرار ہیم سنگھ کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے چارسو کلومیٹر کا سفر طے کرکے ان کے گاؤں پہنچے۔ ہیم سنگھ کے رشتہ داروں نے آخری رسومات میں حصہ لینے سے منع کر دیا تھا۔ مدھیہ پردیش میں دو مسلم نوجوان اب تک سینکڑوں لاشوں کی آخری رسومات میں مدد کر چکے ہیں۔

تمل ناڈو کی ایک تنظیم مسلم مونیتر کزگم بڑے پیمانے پر یہ کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم کے سکریٹری مجیب الرحمان کہتے ہیں،”گزشتہ برس جب بعض لوگ دہلی میں تبلیغی جماعت کے مرکز سے واپس لوٹے تھے تو مسلمانوں کو وائرس پھیلانے والوں کے طور پیش کیا گیا تھا۔ ہمیں دلی تکلیف ہوئی تھی کیونکہ ہمارے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا تھا۔ لیکن ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا اور خدمت کر کے ان کا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔”

ہندو قوم پرست حکمراں جماعت کے بعض رہنما مسلمانوں کی رضاکارانہ خدمات سے خوش نہیں ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی کے آبائی ریاست گجرات میں بی جے پی کی بڑودہ یونٹ کے صدر ڈاکٹر وجئے شاہ نے شمشان گھاٹ میں ایک مسلم نوجوان کی لاشوں کی آخری رسومات میں مدد کرنے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔

Share this:
Facebook and Google
Previous Post شکایات کے باوجود فیس بک اور گوگل پر دھوکے بازوں کے اشتہارات جاری، سروے
Next Post یورپی یونین: شدت پسندی سے متعلق آن لائن مواد ہٹانے کا قانون منظور
European Union

Related Posts

دبئی – ابھی تازہ ترین صورتحال

March 15, 2026
Pakistan PM Directs Export Plan for Surplus Food to Gulf States

وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو زائد خوراک کی برآمدات کا جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی

March 15, 2026
Pakistan Announces Eid ul Fitr 2026 Holidays on March 20-21

حکومت نے عید الفطر 2026 کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

March 15, 2026
Pakistan, Saudi Arabia Lead Diplomatic Push to Avert Wider Muslim Conflict

پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور وسیع تر تصادم روکنے پر اتفاق کر لیا

March 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.