geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کا چھٹا بڑا شہر چنئی: پیاس اتنی کہ ’واٹر ٹرینیں‘ چلانے کا فیصلہ

June 22, 2019 6 1 min read
Water
Share this:

Water

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے جمعہ اکیس جون کو موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق چنئی شہر کو اس وقت پانی کے اس قدر شدید بحران کا سامنا ہے کہ حکام نے ایک ایسے وقت پر، جب گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے، اس شہر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس میں چنئی کے لیے پانی کے ٹینکروں سے لدی خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایداپادی پالانی سوامی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ریاست کے دیگر حصوں سے واٹر ٹینکروں سے لدی ایسی ریل گاڑیاں چنئی کی طرف چلائی جائیں گی، جو مجموعی طور پر روزانہ دس ملین لٹر تک پانی اس شہر میں پہنچائیں گی۔ یہ ٹرینیں یہ پانی ویلور شہر سے ٹینکروں میں چنئی لائیں گی۔

اس کے علاوہ چنئی سے تقریباﹰ 200 کلومیٹر دور واقع ویرانم جھیل سے بھی پانی پائپوں کے ذریعے ریاستی دارالحکومت تک پہنچایا جائے گا۔ لیکن چونکہ یہ پانی بھی اس شہر اور اس کے باسیوں کی بہت گرمی میں شدید پیاس بجھانے کے لیے کافی نہیں ہو گا، اس لیے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ چنئی کے لیے 200 ملین لٹر روزانہ کی وہ واٹر سپلائی بھی بڑھا دی جائے گی، جو نمکین پانی کو صاف کر کے یقینی بنائی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ہمسایہ ریاست کیرالا سے بھی درخواست کر دی گئی ہے کہ وہ بھی تامل ناڈو اور چنئی کو اضافی پانی مہیا کرے۔

چنئی بھارت کا آبادی کے لحاظ سے چھٹا سب سے بڑا شہر ہے، جہاں 4.5 ملین لوگ رہتے ہیں۔ اس شہر کو پانی کی کمی کا سامنا تو ویسے ماضی میں بھی رہتا تھا لیکن گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تو یہ کمی نئی انتہاؤں کو پہنچ گئی ہے۔ آج کل اس شہر میں ایسے لاکھوں شہری بھی نظر آتے ہیں جو حکومت کی طرف سے مہیا کردہ ٹینکروں سے اپنے لیے پانی لینے کی خاطر خالی برتن ہاتھوں میں لیے کئی کئی گھنٹوں تک قطاروں میں انتظار کرتے رہتے ہیں۔

چنئی میں نلوں میں پانی بھی ختم ہو چکا ہے اور بہت سے ریستوراں تک اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ بھارتی ٹیلی وژن ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اس شہر کو پانی کی اتنی شدید قلت کا سامنا اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کہ وہاں گزشتہ چند برسوں سے بارشیں بہت کم ہو چکی ہیں اور شہر میں پانی کے زیر زمین ذخائر بھی انتہائی کم ہو چکے ہیں۔

بھارت میں جو ایک ایٹمی طاقت بھی ہے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بھی، ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ اس کے کسی بہت بڑے شہر یا ریاست میں پانی کی اتنی شدید قلت پیدا ہوئی ہو۔ اس سے قبل 2016ء میں مغربی ریاست مہاراشٹر میں بھی حکومت کو عوام کو پانی مہیا کرنے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کرنا پڑے تھے۔

گزشتہ برس بھارتی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے اس ملک کو اس کی تاریخ کے پانی کے بدترین بحران کا سامنا تھا اور 600 ملین شہری (پوری یورپی یونین کی آبادی سے بھی زیادہ) ایسے تھے، جنہیں ‘بہت زیادہ سے لے کر انتہائی حد تک‘ پانی کی کمی کا سامنا تھا۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گہا تھا کہ بھارت میں ہر سال تقریباﹰ دو لاکھ تک انسان پینے کے صاف پانی تک ناکافی رسائی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post خان صاحب اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں: بلاول بھٹو زرداری
Next Post یورپی حکام کا تعین باہمی مفاہمت سے ہونا چاہیے، انگیلا مرکل
Angela Merkel

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.