geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی سازش ناکام

February 24, 2019 3 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

تحریر : روہیل اکبر

پاکستان نے ایک اور بھارتی سازش کو بری طرح ناکام کردیا بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا آجکل پاک بھارت تعلقات کے حوالہ سے بڑی گرما گرم خبریں چل رہی ہیں اور یہ کوئی پہلا موقعہ نہیں ہے بھارتی سیاستدان اپنے ہر الیکشن کے موقعہ پرایساہی ڈرامہ رچاتے ہیں اور اس ڈرامہ میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے ہی شہریوں کو جان سے مارنے سے باز نہیں آتے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی جان بوجھ کر معصوم اور نہتے شہریوں پر گولیاں چلاتے ہیں اور آخر کب تک کوئی ظلم سہے پلوامہ میں مرنے والے بھارتی فوجی کیا وہاں پر پڑھنے گئے ہوئے تھے نہیں بلکہ کشمیریوں کا قتل عام کرنے آئے تھے ،کشمیریوں کو بھی اپنی جان مال اور عزت کی حفاظت کیلئے لڑنے اور بدلہ لینے کا حق ہے اور اگراب مودی سرکار کو جنگ کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر ہم انکا چیلنج قبول کرتے ہیں فوج اور وزیر اعظم اللہ کا نام لیکر میدان میں نکلیں پوری قوم بھارت کے خلاف قدم بقدم ان کا ساتھ دے گی اس وقت بھارت کے خلاف پاکستان کے عوام ،فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

مودی سرکار کے ہاتھوں ناصرف کشمیری مسلمان بلکہ غریب ہندو ں،سکھوں اور عیسائیوں کا بھی قتل عام اور استحصال ہورہا ہے بلکہ وہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے کیونکہبھارت کو عالمی عدالت انصاف کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں بھی ناکامی کا سامنا ہے اور اسکی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی تمام سازشیں دھری کی دھری رہ گئی، ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے ٹھوس اقدامات کا اعتراف کرلیاجبکہ پاکستان بہتر کام کے باعث بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان نے اقدامات کے ذریعے پیشرفت کی ہے، تاہم ’گرے لسٹ‘ سے نام نکلوانے کے لیے اسے مئی 2019 کی ڈیڈلائن تک تیزی سے مزید ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ ‘جون 2018 کے بعد سے، جب پاکستان نے’ایف اے ٹی ایف‘اور’اے پی جی‘ کے ساتھ مل کر انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اعلی سطح پر سیاسی عزم کیا تھا، پاکستان نے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔تاہم بیان میں ان اقدامات کی بھی نشاندہی کی گئی جو اٹھائے جانے باقی ہیں۔ایف اے ٹی ایف کے بیان کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کی ہے لیکن اسے داعش، القاعدہ، جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشکر طیبہ، جیش محمد، حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے جڑے لوگوں کی طرف سے لاحق خطرات سے متعلق مناسب سمجھ بوجھ نہیں ہے۔

بیان میں جن تنظیموں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں داعش، حقانی نیٹ ورک اور القاعدہ کے ساتھ ساتھ لشکرِ طیبہ، جماعت الدعوۃ، جیشِ محمد اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کا نام بھی شامل ہے۔گرے لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے ایف اے ٹی ایف نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کو اسٹریٹیجک خامیاں دور کرنے کے لیے اپنے ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری رکھنا چاہیے۔دہشت گرد گروپوں کی جانب سے لاحق خطرات سے متعلق اپنی سمجھ بوجھ بڑھانی چاہیے اور ان گروپوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔

پاکستان کو اس بات کا مظاہرہ کرنا چاہیے کہ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کی مخالفت پر کارروائی اور پابندیاں عائد کی جائیں اور ان اقدامات کی روشنی میں مالی ادارے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کی ہدایت پر عمل پیرا ہوں۔پاکستان یہ بھی ظاہر کرے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے ہونے والی سرگرمیوں کی نشاندہی کرکے اس میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث افراد کے خلاف پراسیکیوشن کے نتائج موثر پابندیوں کی صورت میں نکلے جبکہ پراسیکیوٹرز اور عدلیہ کی کی حمایت اور ان کی استعداد کار بڑھائی جائے۔

پاکستان اس بات کا بھی مظاہرہ کرے کہ ایک ہزار 267 نامزد دہشت گردوں اور ان کے لیے کام کرنے والے ایک ہزار 373 افراد پر مالی پابندیوں کا موثر طریقے سے اطلاق ہو رہا ہے۔دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر انتظامی اور مجرمانہ پینلٹیز لگائی جائیں اور وفاقی اور صوبائی انتظامیہ اس طرح کے کیسز میں تعاون کریں۔ واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 2018 کے اوائل میں پاکستان کا نام منی لانڈرنگ کی ‘گرے لسٹ’ میں ڈال دیا تھا، تاہم پاکستان کو وقت دیا گیا تھا کہ وہ ‘بلیک لسٹ’ میں شامل ہونے سے قبل کارروائی کرے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Asif Ali Zardari and Nawaz Sharif
Previous Post زرداری بھی نواز شریف کے نقشے قدم پر!
Next Post سفیر پاکستان اور کپتان
Imran Khan

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.