geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پار تجارت معطل کر دی

April 20, 2019 9 1 min read
India - Pakistan Trade
Share this:

India - Pakistan Trade

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے اعلان کیا کہ وہ بھارتی زیر انتظام اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے درمیان سرحد کے آر پار تجارت کو معطل کر رہا ہے۔ بھارت کا الزام ہے کہ اسے غیر قانونی ہتھیار بھارت پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارت نے اعلان کیا کہ وہ متنازعہ خطے کشمیر کے بھارتی اور پاکستانی زیر انتظام حصوں کے درمیان تجارت کو معطل کر رہا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان انٹیلیجنس رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا ہے جن کے مطابق اس سہولت کو غیر قانونی ہتھیار، منشیات اور جعلی کرنسی سرحد پار پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارت اور پاکستان نے تنازعات کے باوجود دونوں ممالک کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان تجارت کا سلسلہ بحال رکھا ہوا تھا۔ دونوں حصوں کی عوام کے درمیان یہ تجارت دو مختلف تجارتی راستوں کے ذریعے ہر ہفتے چار مرتبہ ہوتی تھی۔ یہ تجارت بارٹر سسٹم کے تحت ہوتی رہی ہے جس پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں۔

بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ حالیہ انٹیلیجنس رپورٹس سے یہ سامنے آیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت کو غیر قانونی طور پر رقم، منشیات اور ہتھیاروں کی آمد و رفت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارت کا الزام ہے کہ لائن آف کنٹرول کے آر پار اس تجارت کو غیر قانونی ہتھیار بھارت پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

رواں برس فروری میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ایک خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے 40 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان کو دی گئیں تجارتی مراعات کو ختم کر دیا تھا۔

بھارت کا دعویٰ تھا کہ یہ حملہ پاکستان میں موجود عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کی کارروائی تھی جس کے بعد فروری کے آخر میں بھارت نے پاکستانی علاقے بالاکوٹ کے قریب ایک فضائی حملے میں اس تنظیم کے ایک مبینہ تربیتی مرکز کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔ اس بھارتی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھی بھارتی زیر انتظام کشمیر میں فضائی کارروائی کی اور اس دوران ایک بھارتی طیارہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مار گرایا تھا۔

Share this:
Negotiations
Previous Post دوحہ مذاکرات کا دور پھر منسوخ ہو گیا
Next Post مدرسے کی لڑکی کو ہیڈ ماسٹر کے کہنے پر آگ لگائی گئی، پولیس
Nusrat

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.