geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی طلبہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان

August 20, 2019 1 1 min read
Indian Students
Share this:

Indian Students

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں اعلٰی تعلیمی اداروں میں داخلے کی دوڑ اور بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بوجھ تلے دب کر طلبہ کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

طلبہ کی خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات سن 2016 میں پیش آئے۔ اس ایک برس کے دوران 9474 طلبہ، یعنی تقریباً ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم، نے اپنی زندگی کا خود اپنے ہاتھوں خاتمہ کر لیا۔

نریندر مودی حکومت نے چند ماہ قبل پارلیمان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھاکہ 2014 سے 2016 کے درمیان ساڑھے چھبیس ہزار سے زائد طلبہ نے خودکشی کر لی۔

2016 میں 9474 سن 2015میں 8934 اور 2014میں 8068 طلبہ نے پڑھائی اور بہتر کارکردگی کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کی۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ طلبہ میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست کے مطابق 2014 سے 2016 کے درمیان صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہی 443 ایسے بچوں نے خودکشی کی جن کی عمریں اٹھارہ برس سے بھی کم تھیں۔ یہ درخواست حق اطلاعات قانون کے تحت دہلی پولیس سے حاصل کردہ معلومات کے بعد سپریم کورٹ کے وکیل گورو کمار بنسل نے دائر کی تھی۔

گورو کمار بنسل نے ڈی ڈبلیو سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا، ”یہ عرضی دائر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ حکومت کی توجہ اس سنگین مسئلے کی طرف مبذول ہوسکے۔ حکومت طلبہ کی خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر توجہ دے اور اس مسئلہ سے بچنے کے لیے نوجوانوں میں بیداری مہم چلائے۔”

بنسل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت سے پورے ملک میں طلبہ کے لیے ذہنی صحت کی دیکھ بھال اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام صوبائی حکومتوں کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے رہنما خطوط تیار کرنے کی ہدایت دے اور نوجوانوں کو بہتر صحت کی خدمات فراہم کرائے۔ میں نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ایسے کال سینٹر اور مشاورتی مراکز بنائے جائیں جہاں خودکشی کے رجحان سے متاثر افراد کا مناسب علاج کیا جاسکے۔”

بھارت میں یوں تو تعلیم کے شعبے میں کافی ترقی ہوئی ہے تاہم معیاری اور عالمی شہرت یافتہ تعلیمی اداروں کی تعداد برائے نام ہے۔ انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے معروف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعداد ملک بھر میں صرف تئیس ہے، جن میں مجموعی طور پرتقریباً گیارہ ہزار سیٹیں ہیں جب کہ ان میں داخلے کے لیے رواں برس کے دوران امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد نو لاکھ سے زیادہ تھی۔ تقریباً یہی حال میڈیکل کالجوں کا بھی ہے۔ ایسے میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے۔

راجستھان کے کوٹہ ضلع کو ’کوچنگ اداروں‘ کا مرکز کہاجاتا ہے، جہاں ایک سو سے زائد کوچنگ سینٹرز میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بچے اپنے گھر سے دور رہ کر اچھے اداروں میں داخلے کے لیے تیاری کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں یہاں متعدد طلبہ پڑھائی کے دباؤ میں آ کر خودکشی کر چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ شہر اب ‘قاتل شہر‘ کے نام سے مشہور ہوگیا ہے۔

لاکھوں روپے فیس دے کر یہاں بچے بالکل الگ تھلگ رہ کر روزانہ پندرہ سولہ گھنٹے پڑھائی میں لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دیگر سرگرمیاں تقریباً ختم ہوجاتی ہے۔ جب ہر پندرہ دن بعد لیے جانے والے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہوتی ہے تو وہ ڈیپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ المیہ یہ بھی ہے کہ بچوں کو شدید ذہنی دباؤ سے بچانے کے لیے اب بعض والدین بھی اپنا وطن چھوڑ کر دو سال تک اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔

ماہر نفسیات اور طلبہ کو مشاورت فراہم کرنے والی ندھی پرساد نے طلبہ میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے حوالے سے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ آج ایک ایسا ماحول پیدا کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں طلبہ میں ڈپریشن کے واقعات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ بدقسمتی سے والدین اپنی امنگوں اور خواہشات کا بوجھ انجانے طورپر اپنے بچوں پر ڈال دیتے ہیں اور ایسا کرتے وقت یہ بھی نہیں سوچتے کہ ان کا بچہ اس کا اہل ہے یا بھی نہیں۔‘‘

ندھی پرساد نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، ’’اپنے بچوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کریں، ان پر اعتماد کریں اور انہیں اپنا راستہ خود تلاش کرنے دیں۔ ان میں ہر وقت غلطیاں نکالنے سے ان کا حوصلہ پست ہوتا ہے اور بعض اوقات یہ ہلاکت خیز ثابت ہوسکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ ایک اسمارٹ سرپرست بنیں۔ آج کا دور انفارمیشن کا دور ہے، بچے آپ سے کہیں زیادہ جانتے ہیں اس لیے انہیں اپنے لیے بہترین راستے کا انتخاب کرنے دیں۔‘‘

Share this:
Pakistan Stock Exchange
Previous Post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹھ روز کی مسلسل منفی لہر کا زور ٹوٹ گیا
Next Post اپوزیشن کا اسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے 29 اگست کو دوبارہ اے پی سی بلانے کا اعلان
Press Conference

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.