geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اندرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زائد لے جانے پر اسٹیٹ بینک کی اجازت لازمی

July 31, 2019 0 1 min read
Dollars
Share this:

Dollars

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خزانہ نے شرح مبادلہ ضابطہ جات (ترمیمی بل) 2019ء اور انسداد منی لانڈرنگ بل 2019ء بعض ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی سے منظوری کی سفارش کی ہے جس کے بعدحکومت ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے ستمبرمیں حتمی فیصلے میں درکارضروریات پوری کرنے کے ایک قدم اورنزدیک ہوگئی ہے۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین اسدعمرکی زیرصدارت ہوا جس میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹرجنرل نے اس بل کے تحت جرمانوں اور طریقہ کاربارے بریفنگ دی۔سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں غیرملکی کرنسی کی ملک میں ترسیل کے ضمن میںترمیم زیر غورہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ڈالر یا مساوی مالیت کی غیرملکی کرنسی کی ملکی نقل وحمل / ترسیل کی اجازت ہوگی۔

کمیٹی نے بل کاجائزہ لینے کے بعد قومی اسمبلی سے بعض ترامیم کے ساتھ بل منظوری کی سفارش کی۔ اگراس نے منظوری دی تو اسٹیٹ بینک کی اجازت لازمی ہوگی جس پراجلاس میں شریک بعض ارکان نے خدشے کااظہارکیا کہ مرکزی بینک کو صوابدیدی اختیارات سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
اجلاس میں انسدادمنی لانڈرنگ بل 2019ء کا بھی جائزہ لیا گیا اورقومی اسمبلی سے بعض ترامیم کے ساتھ بل منظوری کی سفارش کی۔اجلاس میں اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں نجی قرضوں پرسود کی ممانعت کے ضمن میں بل مجریہ 2019ء کا جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں غیرسرکاری تنظیم اخوت اورمائیکروفنانس اداروں کے نمائندوں کو بلا کر جائزہ لیا جائیگا۔

اجلاس میں زرعی پیداوارکے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا ایجنڈا موخر کردیا گیا ۔اجلاس میں مسابقتی کمیشن کی جانب سے سیمنٹ، گندم، چینی، اندرون ملک فضائی کرایوں اورآٹو انڈسٹری کی قیمتوں میں اضافے پربریفنگ بھی موخر کردی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کمیٹی نے اینٹی منی لانڈرنگ بل منظورکرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی سزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے ، ملزمان کو 10سال تک قیدبامشقت ، 50 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سفارشات جبکہ ریمانڈ 90 روز سے بڑھا کر 180 روز کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ۔ اس وقت منی لانڈرنگ کی سزا ایک سے 10سال تک ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا ایف اے ٹی ایف کے تحت منی لانڈرنگ کاجرم فوری رپورٹ کرنا ضروری ہے ،بینکوں سے غلط مشکوک رپورٹ بھیجنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، مشکوک رپورٹ نہ بھیجنے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

کمیٹی نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز بل کی منظوری دے دی ،جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی نقل و حمل کو کنٹرول کیا جائے گا۔ارکان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر تحفطات کا اظہار کیا ۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو ڈھال بنا کر پاکستان میں اوورکلنگ کی جارہی ہے، دنیا بھر میں یہ کہیں ہوتاہے کہ فارن کرنسی ایک شہر سے دوسرے لے جانے پر پابندی ہو؟ جس پر اسد عمر نے کہا ایف اے ٹی ایف ہمارے خلاف امتیازی سلوک کررہا ہے،ایف اے ٹی ایف پاکستان کو وہ سب کچھ کہ رہا ہے جوکہیں نہیں ہوتا، دنیا بھر ایف اے ٹی ایف کی ایسی سفارشات نہیں ہیں۔ اسد عمر نے کہااینٹی منی لانڈرنگ بل آج منظور ہوچکاکل سے منی لانڈرنگ ختم کردیں۔

Share this:
Govinda Avater
Previous Post گووندہ نے ہالی ووڈ فلم ’اویٹار‘ ٹھکرانے کی وجہ بتا دی
Next Post سعودی فضائی سیکیورٹی حکام نے حج آپریشن کا آغاز کر دیا
Hajj Operation

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.