geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نے الزامات مسترد کر دیے، امریکا نے تصاویر جاری کر دیں

June 15, 2019 1 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

Mike Pompeo

تہران (جیوڈیسک) ایران نے امریکی الزامات مسترد کر دیے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز میں تیل کے ٹینکرز پر ہوئے حملوں میں ملوث ہے۔ جمعے کے دن تہران نے کہا کہ دراصل وہ اس اہم آبی راستے کی سکیورٹی کا ذمہ دار ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حوالے سے جمعے کے دن بتایا کہ تہران حکومت آبنائے ہرمز میں سکيورٹی کی ذمہ دار ہے اور تیل کی ترسیل کے اس اہم آبی راستے میں تیل کے ٹینکرز پر ہوئے حملوں میں ایران ملوث نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق امریکا کی طرف سے عائد کیے جانے والے یہ الزامات ‘بے بنیاد‘ ہیں اور اس طرح وہ ‘سفارت کاری کو سبوتاژ‘ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تیل کے ٹینکرز پر ہوئے ان نئے حملوں کے تناظر میں امریکی الزامات کو ‘خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع نے ایک ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کے پاسدران انقلاب کے فوجی اس آئل ٹینکرز کے قریب سے ایسا بارودی مواد مواد ہٹانے کی کوشش میں ہیں، جو پھٹا نہیں تھا۔ امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو نے دہرایا ہے کہ اس نئے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا ہے۔

گزشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سے تہران اور واشنگٹن کی حکومتوں کے مابین کشیدگی میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق سن دو ہزار پندرہ میں طے پانے والی یہ تاریخی ڈیل امریکا کے مفاد میں نہیں ہے۔ تاہم یورپی ممالک اس ڈیل کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔ امریکا نے اس ڈیل سے الگ ہوتے ہوئے ایران پر پابندیاں بحال کر دی ہیں اور ساتھ ہی ایسے ممالک کو بھی پابندیوں سے خبردار کیا ہے، جو ابھی تک ایران کے ساتھ تیل کی تجارت کر رہے ہیں۔

ادھر ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث وہ تیل کی فروخت نہیں کر سکے گا تو جوابی طور پر وہ آبنائے ہرمز کو بلاک کر دے گا۔ آبنائے ہرمز خلیجی ریاستوں سے تیل برآمد کرنے کا ایک اہم آبی راستہ ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ سن 1987 اور 88 میں بھی ایران غیر ملکی آئل ٹینکرز کے ساتھ بارودی مواد نصب کرنے کا مرتکب ہوا تھا۔

دوسری طرف چین کے صدر شی جنگ پنگ نے کہا ہے کہ اُن کا ملک ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو تبدیل ہوتے حالات میں بھی مستحکم رکھے گا۔ چینی صدر کا بیان وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

دونوں صدور بشکیک میں شنگھائی کوآپریشن تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک تھے۔ چینی صدر کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ اُس نے خلیج عمان میں دو تیل ٹینکروں پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں فوری اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Share this:
Ships
Previous Post تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کیا: برطانیہ
Next Post پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان گرفتار
Sibtain

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.