geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا: جاپانی وزیراعظم کو اُمید

June 13, 2019June 13, 2019 1 1 min read
Shinzō Abe
Share this:

Shinzō Abe

تہران (جیوڈیسک) جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا۔انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرقِ اوسط میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔

وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے میزبان صدر سے خطے میں عدم استحکام سے بچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔انھوں نے ایران اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کےبارے میں بھی بات چیت کی ہے۔

اس موقع صدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ ایران جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔یہ خطے اور پوری دنیا کی سلامتی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔تہران اور ٹوکیو جوہری ہتھیاروں کے مخالف ہیں ۔ایران کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا‘‘۔

جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو تہران پہنچے ہیں۔وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کرنے والے تھے۔ وہ 1979ء میں ایران میں برپا شدہ انقلاب کے بعد تہران کا دورہ کرنے والے جاپان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان ایران سے خام تیل خرید کرتا رہا ہے لیکن اب اس نے امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایران سے تیل کی خریداری بند کردی ہے۔

Share this:
Pentagon
Previous Post سعودی عرب پر تازہ حوثی حملے ایران کے مکروہ کردار کی نئی مثال ہے: پینٹاگان
Next Post بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا
Altaf Hussain

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.