geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: جوہری مذاکرات 29 نومبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

November 4, 2021 5 1 min read
Ali Bagheri
Share this:

Ali Bagheri

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) تہران کا کہنا ہے کہ وہ 29 نومبر سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کثیرالجہتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے جا رہا ہے۔ ایران میں اقتدار کی منتقلی کے سبب مذاکرات، جن کا مقصد معاہدے کو بحال کرنا ہے، جون سے تعطل کا شکار ہیں۔

جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری کنی نے تین نومبر بدھ کے روز اعلان کیا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے مقصد سے بات چیت کے لیے ان کی حکومت نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں آئندہ 29 نومبر کو ملاقات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ثالث اینرک مورا کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعدیہ تاریخ طے کی گئی۔

علی باقری نے اپنی ایک ٹویٹ میں ان اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ہم نے 29 نومبر کو ویانا میں غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کو ہٹانے کے مقصد سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔” ان کا اشارہ امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ ہوجانے اور پھر ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی طرف تھا۔

ایران میں اگست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے ہی سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ اس سے قبل ایرانی حکام نے 27 اکتوبر کو کہا تھا کہ وہ نومبر کے اواخر تک بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔

یورپی یونین نے بھی دوبارہ بات چیت شروع ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل کی جانب سے مذاکرات کی صدارت اینرک مورا کریں گے۔

اس حوالے سے ‘یورپیئن ایکسٹرنل ایکشن سروس’ کی جانب جاری ایک بیان میں کہا گیا، ”شرکاء ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکا کی ممکنہ واپسی کے امکانات اور تمام فریقین کی جانب سے معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔”

امریکا، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ سن 2015 میں ایک جوہری معاہدہ کیا تھا، اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے اس میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنا تھا جبکہ اس کے بدلے میں امریکا اور دیگر ممالک کو ایران پر عائد طرح طرح کی پابندیوں کو ختم کرنا تھا۔

تاہم سن 2018 میں سابق صدر ٹرمپ نے اس معاہدے سے امریکا کو یکطرفہ طور پر الگ کر لیا اور ایران پر دوبارہ سخت ترین پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ جواباً ایران نے بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ گزشتہ برس جب جو بائیڈن صدر بنے تو انہوں نے اس معاہدے میں امریکا کے دوبارہ شامل ہونے کی بات کہی اور پھر اپریل میں مذاکرات شروع ہوئے۔

یہ مذاکرات چھ مرحلے تک چلے لیکن جون میں اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے جب ایران میں صدارتی انتخابات کی مہم شروع ہوئی۔ اگست میں سخت گیر موقف کے حامی ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر بنے اور اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہوا۔ اس دوران امریکا سمیت تقریبا ًسبھی مغربی ممالک ایران پر دوبارہ بات چیت شروع کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔

حال ہی میں امریکا نے تہران سے ”نیک نیتی” کا مظاہرہ کرنے اورمعاہدہ کو جلد از جلد بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا، ”یہ کھڑکی ہمیشہ نہیں کھلی رہے گی، ایران جوہری امور کے حوالے سے اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی بات چیت کے لیے ویانا آئیں گے اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔”

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی نمائندے بات چیت میں سنجیدہ رہے تو اس حوالے سے بہت جلد ایک معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بات چیت دوبارہ وہیں سے شروع کرنا چاہتا ہے جہاں جون تک بات پہنچ چکی تھی۔ لیکن اس بات کا امکان ہے کہ سخت گیر اسلام پسند صدر ابراہیم رئیسی بات چیت میں اپنے پیش رو کے مقابلے میں زیادہ قدامت پسند رویہ اختیار کر سکتے ہیں اور اس طرح بات شاید اتنی جلدی بننے والی نہیں ہے۔

Share this:
Insomnia
Previous Post بے خوابی اور فالج کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
Next Post اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس: امریکی تنقید پر چین کا سخت رد عمل
Wang Wenbin

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.