geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کو جوہری ہتھیاروں حاصل کرنے سے روکنا ناگزیر ہو چکا ہے: شاہ سلمان

September 25, 2021 5 1 min read
King Salman bin Abdulaziz Al Saud
Share this:

King Salman bin Abdulaziz Al Saud

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے اہمیت پر زور دیا۔

شاہ سلمان نے کہا کہ’’ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اور سعودی عرب کو امید ہے کہ اس کے ساتھ ابتدائی مذاکرات سے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے اور بین الاقوامی قانونی اصولوں اور قراردادوں کی پاسداری کی بنیاد پر دونوں ممالک کےعوام کی امنگوں کے مطابق دوطرفہ تعاون اور تعلقات کی راہ ہموار ہو گی۔‘‘

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’’ ایران دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے گا اور دہشت گرد گروہوں اور فرقہ وارانہ ملیشیاؤں کی حمایت سے دستبردار ہو جائے گا۔‘‘

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے اور وہ اس عالمی ادارے کے مقاصد اوراصولوں پر کاربند ہے،جن کا مقصد بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنا ہے،وہ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے، وہ ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا حامی ہے اور ان کی خودمختاری اورآزادی کا احترام کرتاہے۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں سالانہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’سعودی عرب نفرت اوراخراج پر مبنی انتہا پسندانہ نظریے ،دہشت گرد گروہوں اور فرقہ وار ملیشیاؤں کی کارروائیوں کا مقابلہ کررہا ہے۔یہ انتہا پسند دہشت گرد گروہ لوگوں اور قوموں کو تباہ کرتے ہیں۔‘‘

شاہ سلمان نے مزید کہا کہ ’’مملکت مشرق اوسط کے خطے کو بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک بنانے کی اہمیت پر زور دیتی ہے، وہ ایران کو جوہری ہتھیار تیارکرنے سے روکنے کے مقصد سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتی ہے اور ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے اقدامات پراپنی گہری تشویش کا اظہارکرتی ہے کیونکہ یہ اس کے عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کے منافی ہیں اوراس کے ہمیشہ سے اعلان کردہ مؤقف کے بھی منافی ہیں کہ اس کا جوہری پروگرام تو پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھاکہ ’’بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور کھلونا نما بارود سے لدی کشتیوں کے ذریعے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کو اپنے دفاع کا جائزحق حاصل ہے اور وہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی طرف سے ایک امن فارمولہ پیش کیا گیا تھا۔ یہ فارمولا یمن میں قیام امن کا ضامن بن سکتا ہے مگر حوثی ملیشیا کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کے جواب میں جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور مملکت کی شہریت آبادی پر حملے جاری ہیں۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب اس امر پر زور دیتا ہے کہ عالمی برادری ہر اس ملک یا شخص کے خلاف پختہ عزم کے ساتھ اٹھ کھڑی ہو، جو دہشت گرد گروہوں اور فرقہ وار ملیشیاؤں کی حمایت اورسرپرستی کرتا ہے، انھیں مالی وسائل مہیا کرتا ہے یا انھیں پناہ دیتا ہے یا انھیں انتشار اور تباہی پھیلانے اور اپنی بالادستی اور اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔‘‘

سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ مملکت کی خارجہ پالیسی امن واستحکام کی پائیداری، مکالمےاور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتی ہےاور ایسے حالات فراہم کرنے کو بہت اہمیت دیتی ہے جو مشرق اوسط اور دنیا بھر میں بہتر کل اور ترقی کی ضمانت دیتے ہوں اور لوگوں کی خواہشات کے حصول میں معاون ہوں۔

انھوں نے مصر اور سوڈان کے درمیان النہضہ ڈیم کے تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اس مسئلہ کے ایسے حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے آبی حقوق کا تحفظ ہو۔

انھوں نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام لیبیا اور شام میں جاری بحرانوں کے پُرامن حل اور افغانستان میں امن واستحکام کے حصول کی تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے جنگ زدہ افغانستان کے تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

انھوں نے مملکت کے اس مؤقف کا اعادہ کیاکہ بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ اور پائیدار حل کے ذریعے ہی مشرقِ اوسَط کے خطے میں دیرپا امن قائم کیا جاسکتا ہے اور یہ امن مشرقِ اوسط کے لیے ایک تزویراتی آپشن ہے۔اس دیرینہ تنازع کے ایک ایسے حل کی ضرورت ہے جو فلسطینی عوام کے1967ء کی سرحدوں کے اندرمشرقی بیت المقدس (یروشلیم) دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کی ضمانت دیتا ہو۔

Share this:
Narendra Modi and Joe Biden
Previous Post مودی کو امریکی صدر بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا
Next Post وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب: کشمیر، افغانستان، اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کی
Imran Khan Speech

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.