geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران اور قطر امریکا دشمنی اور انتہاپسندی کی حمایت پر متفق ہیں: تجزیہ نگار

July 9, 2019 1 1 min read
Iranian President
Share this:

Iranian President

ایران (جیوڈیسک) امریکا کے ایک سینیر تجزیہ نگار اور خارجہ پالیسی کے ماہر گورڈن شیکٹیل نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ایران اور قطر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی معاونت کے ساتھ امریکا کے ساتھ دُشمنی اور معاندانہ رویہ اپنانے پر متفق ہیں۔

ان کا یہ مضمون اخبار’ڈیلی وائر’ میں شائع ہوا ہے۔ اس مضمون میں امریکی دانشور نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں‌ کی معاونت پرمنبی قطری کردار، دہشت گردوں کی معاونت اورامریکا کے ساتھ دشمنی کے معاملے میں تہران اور دوحہ کے درمیان ہم آہنگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیکٹیل لکھتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ دشمنی کرنے اور انتہا پسندوں کی حمایت اور معاونت میں ایران اور قطر ایک صفحے پرہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پرمشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن اجتماعی طورپر متحرک ہوئے۔ اس حوالے سے الریاض میں ہونے والے اجلاس میں امریکا کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انتہا پسندوں کو مشرق وسطیٰ اور اپنی حکومتوں سے بے دخل کریں۔

دوسری طرف انہی انتہا پسندوں کی نمائندگی قطراور ترکی نے کی۔ انقلابی تحریکوں کو فنڈز فراہم کیے، خطے میں‌ وسیع پیمانے پرافراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

گورڈن شیکٹل کا کہنا ہے کہ اسلام می اعتدال پسندانہ سوچ اور فکرعام کرنے میں سعودی عرب نے اپنی مساعی دگنا کردیں۔ سعودی عرب اندرون اور بیرون ملک موجود انتہا پسند تحریکوں اور افراد سے اعلان برات کیا۔ امریکا کے اتحادیوں‌ نے اپنے ملکوں‌کے اندر سرمایہ کاری کی۔ ملکی ترقی اور خوش حالی نے ان ملکوں‌ کے انفرادی حقوق، بنیادی انسانی آزادیوں جن میں خواتین کے حقوق بھی شامل ہیں کی صورت حال کو بہتر بنایا۔

امریکی دانشور نے اپنے مضمون میں خطے کے ممالک کے درمیان منافرت کے بیج بونے کے قطری کردار روشنی ڈالی اور لکھا ہےکہ دوحہ پڑوسی ملکوں‌کی قیادت کو بدنام کرنے، ان ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، نفرت پھیلانےاور پورے خطے میں اسلامی بغاوت پر اکسا رہا ہے۔

اگرچہ امریکا اور قطر دونوں‌اتحادی ہیں اور دونوں کے تعلقات بھی اچھے ہیں مگر قطر کا حکمراں طبقہ عالمی دہشت گردوں کو پناہ دینے میں‌پیش پیش ہے۔ قطری میڈیا امریکا مخالف عناصر کو زیادہ کوریج دیتا اور امریکا کے خلاف کام کرنےوالی تنظیموں اور اداروں کی مدد کرتا ہے۔ قطر ایسی تنظیموں کی بھی پشت پناہی کررہا ہے جو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا نے انہیں دہشت گرد تنظیمیں قرار دے رکھا ہے۔

گورڈن شیکٹل کے مطابق ایران اور قطر میں‌ مسلکی اختلافات کے علی الرغم علاقائی اور عالمی پالیسیوں کے معاملے میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

دہشت گردوں کی پشت پناہی کے معاملے میں ایران اور قطر کی پالیسی ایک ہے۔ ایران نے طویل عرصے سے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ایران نے متعدد مواقع پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں القاعدہ کی مدد کی۔ مسلکی اور نظریاتی اختلافات کےعلی الرغم ایران اور القاعدہ کےدرمیان گہرے مراسم چلے آ رہے ہیں۔ سنہ 2007ء میں القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن نے کہا تھا کہ ‘ایران ہمارے مالیات امور، افرادی قوت اور رابطے کے حوالے سے شہ رگ کا درجہ رکھتا ہے’۔

Share this:
Donald Trump and Emmanuel Macron
Previous Post صدر ٹرمپ کا فرانسیسی ہم منصب ماکروں سے ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال: وائٹ ہاؤس
Next Post مریم کی والد کیلئے گھر کے کھانے پر پابندی کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی
Maryam Nawaz - Nawaz Sharif

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.