geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    • Europe's West Nile Season Sets Record as Virus Pushes Northیورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا بدترین سیزن، 1,715 کیسز اور 130 ہلاکتیں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران پر پابندیاں مزید سخت، مگر ٹرمپ کا نرم لہجہ

February 6, 2025 1 1 min read
iran-sanctions-trump-soft-approach
Share this:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران پر عائد پابندیوں میں سختی کرنے کے حوالے سے ایک میمورنڈم پر دستخط کرتے وقت ٹرمپ کا لہجہ اس دستاویز کی تحریر سے متضاد نظر آیا۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے احکامات پر دستخط کرنے میں کچھ ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں، اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس آرڈر کی کئی شقوں پر عملدرآمد نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے اپنے پیشرو جو بائیڈن اور اپنے پہلے دور صدارت کے برعکس اس بار کسی ایگزیکٹیو آرڈر کی بجائے قومی سلامتی پر صدارتی میمورینڈم کو ترجیح دی۔ اس میمورینڈم کی قانونی حیثیت موجود ہے، لیکن یہ ایگزیکٹیو آرڈ کے مقابلے میں کمزور ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرمپ اس میمورینڈم کو آسانی سے واپس لے سکتے ہیں، جو انہیں مذاکرات کے ذریعے سفارتی حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

میمورینڈم پر دستخط کرتے وقت ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اور اگر اس حوالے سے پہلا قدم امریکہ کی طرف سے بڑھایا جائے تو انہیں کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا۔ انہوں نے بیان دیا کہ وہ ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، بلکہ ان کی توجہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے پر ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران ایک کامیاب ملک بنے، لیکن جوہری ہتھیاروں کے بغیر۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں یہ اطلاعات کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔ ٹرمپ نے ایک مستند جوہری امن معاہدے کی ضرورت پر زور دیا، جس کے ذریعے ایران کو آگے بڑھنے اور خوشحال ہونے کا موقع ملے۔

دوسری جانب، ایرانی حکام نے ٹرمپ کے بیان پر محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر بنیادی مسئلہ ایران کی جوہری صلاحیت ہے تو یہ قابل حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ایجنڈے میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات شامل نہیں ہے۔

ایران میں مسعود پزشکیان کی کامیابی کے بعد براہ راست مذاکرات کے حامی دوبارہ اقتدار میں آ گئے ہیں۔ ٹرمپ کے میمورینڈم میں ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ایرانی تیل کی فروخت کو کم کیا جا سکے۔ اس میمورینڈم میں خلیجی ممالک کو ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون منقطع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔

یہ میمورینڈم ایران کی بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے اور اس میں ایرانی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی وزارت دفاع کو اختیارات دیے گئے ہیں۔ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد ایران کے علاقائی اتحادیوں کو بھی دباؤ میں لانا ہے۔

ٹرمپ کے دستخط کردہ میمورنڈم میں موجود ہدایات اگرچہ سخت ہیں، مگر ان کا لہجہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ تاہم، یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ اقدام ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرے گا یا نہیں۔

Share this:
bobbini-student-attack-two-arrested
Previous Post بوبینی: 15 سالہ طالب علم پر وحشیانہ حملے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا
Next Post چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا
urdu-news-article

Related Posts

Lula's Brazil Victory Breathes New Life Into Spain's Embattled Left

لولا کی جیت سے ہسپانوی بائیں بازو میں نئی جان، سانچیز کا ’عالمی ترقی پسندی کی بحالی‘ کا اعلان

October 26, 2026
Musk's AI-Generated Odyssey Ridiculed as Nolan's Epic Sails Toward Oscars

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی “اوڈیسی” سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

October 26, 2026
Houthis Target Saudi Oil Pipeline and Riyadh Airport as Yemen Conflict Escalates

حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، خطے میں کشیدگی عروج پر

October 26, 2026
Egypt Edges Toward Yemen War as Parliament Backs Military Support for Saudi Arabia

مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی منظوری دے دی

October 26, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.