geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کئی شہروں میں فوج تعینات

October 2, 2019 0 1 min read
Iraq Protest
Share this:

Iraq Protest

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد امن وامان کو قابو میں رکھنے کے لیے ناصریہ شہر کو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 40 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

تازہ ترین پیشرفت کے مطابق الحکمہ تنظیم کے سربراہ عمار الحکیم نے بغداد میں مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

النصراتحاد کی طرف سے مذمت
عراق کے سابق ی وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں قائم ‘النصر’ اتحاد نے ایک بیان پرامن مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

العبادی نے حکومت سے انصاف تک رسائی کے لیے مکمل تحقیقات کا آغاز کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ’ہم سلامتی ، امن اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں تو ساتھ ہی ہم عوامی مظاہروں کو سیاسی رنگ دینےکی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔ مظاہروں کو کسی مخصوجماعت کے مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ مظاہرے کرنے والے رہ نمائوں سے مل کر ان کے مطالبات پورے کرنے کی کوشش کرے۔

منگل کے روز عراقی حکومت کے مشترکہ بیان میں بیان میں کہا کہ بغداد میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ایک شخص جاں بحق اور سیکیورٹی فورسز کے 40 اہلکاروں سمیت 200 زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں شہریوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مظاہروں کی آڑ میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ بغداد اور دوسرے عراقے شہریوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہریوں نے بدعنوانی کے خلاف اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حق میں نعرے لگائے۔

عراقی حکومت نے بغداد میں احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کے روز ہونے والے مظاہروں کے دوران کم سے 3 افراد ہلاک اور کم از کم 183 افراد زخمی ہو گئے۔

نامہ نگار کے مطابق بدعنوانی کے خلاف مظاہرے بغداد کے بعد ناصریہ اور بصرہ میں بھی شروع ہوگئےجہاں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی اطلاعات آئی ہیں۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا۔ العربیہ کے نامہ نگار نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی بغداد میں مظاہرین میں موجود تخریب کاروں کے تشدد سے ایک فوجی افسر اور دو سپاہی زخمی ہوگئے۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر واٹر کینن اوراشک آور گیس کی شیلنگ کی۔

Share this:
Shabbar Zaidi
Previous Post رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم لا رہے ہیں، شبر زیدی
Next Post ایران کو مصالحت کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا: عادل الجبیر
Adel Al Jabir

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.