geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی

October 3, 2019 0 1 min read
Iraq Protest
Share this:

Iraq Protest

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے بعد احتجاجی مظاہرے دوسرے شہروں تک پھیل گئے ہیں۔سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس افسر سمیت مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے اور مزید ایک سو پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بغداد میں منگل کو اربابِ اقتدار واختیار کی بدعنوانیوں ، بے روزگاری کی شرح میں اضافے اور شہری خدمات کے پست معیار کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے۔بدھ کو دوسرے روز بغداد کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی ہزاروں عراقیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔

شہر میں مظاہرے میں شریک ایک عراقی کا کہنا تھا کہ ’’ ہم تبدیلی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔ہم عراقی حکومت کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔‘‘

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’’بغداد کے علاقے ظفرانیہ میں ایک احتجاجی نے ایک مسافر گاڑی پر پٹرول سے بھری بوتل پھینک دی تھی جس سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔‘‘

مظاہرین نے بغداد کے قلعہ نما گرین زون کی جانب جانے والے ایک پُل کو عبور کرنے کی کوشش کی ہے۔اس دوران میں پولیس نے ان پر گولیاں چلائی ہیں۔گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر ، سرکاری عمارتیں اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔سکیورٹی فورسز نے گرین زون کی جانب جانے والی شاہراہوں کو بند کررکھا تھا۔

جنوبی شہر ناصریہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولی چلا دی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک احتجاجی اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔

بغداد میں پولیس اور فوج نے آج بھی مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی ہے اور انھیں منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں۔ ناصریہ کے علاوہ دوسرے جنوبی شہروں میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور روزگار اور بنیادی خدمات کی عدم دستیابی سے نالاں شہری اب ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

ناصریہ میں مظاہرین نے بلدیہ کی عمارت کے نزدیک آگ لگا دی۔ الکوت میں سیکڑوں افراد نے بلدیہ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور ہلہ اور دیوانیہ میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں۔ نجف اشرف میں مظاہرین کی تعداد دوسرے شہروں کے مقابلے میں کم رہی ہے۔

تیل کی دولت سے مالامال جنوبی شہر بصرہ میں ہزاروں افراد نے صوبائی انتظامیہ کی عمارت کے سامنے اکٹھے ہوکر احتجاج کیا ہے لیکن ان کی ریلی پُرامن تھی۔سماوا میں بھی پُرامن مظاہرے ہوئے ہیں۔شمالی شہروں کرکوک ، تکریت اور مشرقی صوبہ دیالا سے بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں لیکن ان میں شرکاء کی تعداد کم رہی ہے۔

دریں اثناء وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ہے۔اس کے بعد جاری کردہ بیان میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور احتجاج کے حق اور اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کا عزم کیا گیا ہے۔

کونسل نے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

اس نے شہریوں ، سرکاری اور نجی املاک کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تاہم بیان میں بدھ کے احتجاجی مظاہروں کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے گذشتہ روز کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد گریجوایٹ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا لولی پاپ دیا تھا۔انھوں نے وزارتِ تیل اور دوسرے سرکاری اداروں میں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں کو ٹھیکا دیتے وقت ملازمتوں میں مقامی ورکروں کے لیے پچاس فی صد کوٹا مختص کیا جائے۔

واضح رہے کہ عراق کے جنوبی شہروں میں گذشتہ سال کے اوائل میں بھی بے روزگاری ، ارباب اقتدار کی بدعنوانیوں ، بجلی کی کئی کئی گھنٹے تک بندش اور شہری خدمات کے پست معیار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ بصرہ اور دوسرے شہروں میں اس احتجاجی تحریک کے دوران میں بھی سکیورٹی فورسز نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تھا اور ان کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

Share this:
Gold Price
Previous Post سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Next Post ڈیل یا نوڈیل؟ برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا: بورس جانسن
Boris Johnson

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.