geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

داعش کی قید میں 50 یزیدی خواتین، ذبح، دیگر یرغمالیوں کی زندگی بھی خطرے میں

February 27, 2019 1 1 min read
Hostages Yazidi Women
Share this:

Hostages Yazidi Women

بغداد (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیموں نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسند گروپ’داعش’ کی جانب سے قید کی گئی یزیدی قبیلے کی سیکڑوں خواتین میں سے 50 کو ذبح کردیا گیا ہے جب کہ باقی یرغمالی خواتین کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق میں انسانی حقوق ہائی کمیشن نے داعش کی قید میں موجود خواتین میں سے 50 کو قتل کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انسانی حقوق ہائی کمیشن نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ‘داعش’ کی قید میں‌موجود باقی یزیدی خواتین کی زندگی بچانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

انسانی حقوق ہائی کمیشن کے رکن عامر بولص نے ایک بیان میں کہا کہ اس امر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ داعش نے گذشتہ برس کے آخرمیں 50 داعشی خواتین کے سرقلم کردیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ‘داعش’ کا یزیدی قبیلے کے خلاف مسلسل جرائم میں ایک نیا جرم ہے کیونکہ داعش نے بے گناہ خواتین کو موت کےگھاٹ اتارا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یزیدی عورتوں کو شمالی شام کے علاقے الباغوز میں قتل کیا گیا۔ وہاں سے عالمی اتحادی فوج کو ان کی لاشیں ملی ہیں۔ اس واقعے کے بعد اب عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ‘داعش’ کی قید میں موجود دیگر خواتین کو زندگی بچانے کے لیے فوری حرکت میں آئے۔ انسانی حقوق ہائی کمیشن نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی پر زور دیا ہے کہ وہ انٹیلی جنس اور مسلح‌افواج کے سربراہ کی حیثیت سے داعش کی قید میں موجود دیگر یزیدی خواتین کی بازیابی کے لیے احکامات صادر کریں۔

بولص نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے بھی داعش کی قید میں موجود خواتین کو بازیاب کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کامطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یزیدی فرقے کے 3 ہزار مردو خواتین داعش کی قید میں ہیں۔ ان میں‌بڑی تعداد میں خواتین ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں داعش کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر عالمی اتحادی فوج نے اپنے فضائی حملے جاری رکھے تو وہ یزیدی قبیلے کی یرغمال بنائی گئی خواتین کو ہلاک کردیں گے۔ بعد ازاں دسمبر کے آخر میں ان میں سے 50 خواتین کو قتل کردیا گیا تھا۔ داعشی جنگجو یزیدی قبیلے کی خواتین کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ جنسی جرائم کے بھی مرتکب ہوتے رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے داعش پر یزیدی قبیلے کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے اور ان کے اجتماعی قتل عام کا الزام عاید کیا ہے۔ ‘داعش’ نے 2014ء کے دوران عراق کے شہر سنجار میں حملہ کرکے یزیدی قبیلے کے سیکڑوں مردو خواتین اور بچوں‌کو یرغمال بنا لیا تھا۔

Share this:
Isis Terrorist
Previous Post تیونس: داعشی دہشت گرد نے کمرہ عدالت میں جج پر حملہ کر دیا
Next Post سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی طیاروں کی دراندازی کی شدید مذمت
Nawaz Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.