geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالم ِ اسلام کی نظریں

January 10, 2022 0 1 min read
Tayyip Erdogan
Share this:

 Tayyip Erdogan

تحریر: ایم سرور صدیقی

عالم ِ اسلام کی نظریں اس وقت تین مسلم حکمرانوں عمران خان، طیب اردگان اور مہاتیر محمد کی طرف لگی ہوئی ہیں شاہ فیصل شہید نے پاکستان کو اسلام کا قلعہ قراردیا تھا پاکستان نے ہمیشہ امت ِ مسلمہ کے اتحادو اتفاق کیلئے ہراول دستے کا کام کی اہے اس سلسلہ میں پاکستان کے کردار اور صلاحیتیوں کو سراہا اور تسلیم کیا جاتاہے یہ اعزاز کوئی معمولی بات نہیں وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیووس اور ملائشیا میں پرچی کے بغیر فی البدیہہ تقریر کر کے دھوم مچادی بلاشبہ عالمی فورم پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کر کے نہ صرف دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا بلکہ اربوں مسلمانوں کی دلی ترجمانی کا حق ادا کردیا ِ،طیب اردگان کے ترکی صدرہیں ترکی کے ساتھ ہماری بڑی جذباتی وابستگی ہے جی ہاں خلافت ِ عثمانیہ مسلمانوںکی نشاطِ ثانیہ کا وہ روشن باب ہے جسے کوئی فراموش نہیں کرسکتا خلافت ِ عثمانیہ کی بحالی کے لئے برصغیرپاک وبنگلہ ہندمیں ایک عالمگیر تحریک چلائی گئی تھی آج بھی کئی مسلم ممالک میں خلافت کی بحالی کے لئے کوششیں اور جدوجہد کی جارہی ہے۔

مہاتیر محمد ملائیشیا کے حکمران ہیں انہوںنے دنیابھرکی سامراجی قرتوںکو شکست دے کر اپنے وطن کو نہ صرف بیرونی قرضوں کے چنگل سے نجات دلائی بلکہ ملائشیا کی معیشت کو ایک ناقابل تسخیربنادیا پاکستان، ترکی اور ملائشیا تینوںاسلامی ممالک اور ان کے موجودہ حکمرانوں میں بہت سے باتیں مشترک ہیں تینو ںہی غیرملکی قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے وہ تو عالمی مالیاتی اداروںکے جنگل سے آزادہوگئے لیکن پاکستان کا ابھی تک بچہ بچہ مقروض ہے مسلم حکمرانوںمیں عمران خان،طیب اردگان اور مہاتیرمحمد تینوںعالم ِ اسلام کے اتحاد،اخوت اور مشترکہ جدوجہد کے خواہاں ہیں پاکستان کے دورہ کے دوران طیب اردگان نے پاکستان بارے اپنے جن جذبات کااظہارکیا اس سے ہمارے سینے فخرسے بلندہوگئے برملا ان کاکہنا تھا کشمیر بھی ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لئے رکھتا ہے۔

پاکستان آکر خود کو کبھی اجبنی محسوس نہیں کیا ہماری دوستی مفاد پرمبنی نہیں،عشق اورمحبت سیپروان چڑھی ہے،پاکستان کا دکھ درد، ہمارا دکھ درد ہے ،پاکستان کی کامیابی،ہماری کامیابی وکامرانی ہے،پاکستان نے ہمیشہ ترکی کے مؤقف کی حمایت کی،اے اللہ،ہمارے تعلقات اوردوستی کوقائم ودائم فرما خیرسگالی کے طورپر پاکستان نے ترک کمپنی کے ذمے کروڑوں ڈالر کا جرمانہ معاف کر دیا ماضی میںپاکستان نے ترک کمپنی کارکے پر عائد کیا گیا جرمانہ اور پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. پاکستان نے ترک کمپنی پر 19 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ اس کے 4 بحری جہاز بھی قبضے میں لے لئے تھے. کمپنی کو اب جرمانہ معاف کرنے سمیت چاروں بحری جہاز بھی واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. جبکہ ترک صدر کی مداخلت سے کمپنی نے پاکستان کیخلاف عالمی عدالت میں دائر کیا گیا 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا ہرجانہ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں ، ہرموقعے پر پاکستان ک ساتھ دیں گے. ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا. پاکستان سے 13معاہدے پاک ترک تعلقات کا مظہر ہیں 2023ء تک تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، کشمیر ایشو کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کی حمایت کرتے ہیں. واضح رہے پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاحت، ثقافت،ریلوے، پوسٹل سروسز، اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے ، ٹرانسپورٹ، نفراسٹرکچر، خوراک کے شعبوں میں ایم اویوز پر دستخط کیے وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی عوام ترک صدر کو بہت پسند کرتی ہے. ترک صدر اگر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو کلین سویپ کریں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات میں نیا دور شرورع ہورہا ہے. پاک ترک ایم اویوز پر دستخط نئے دور کا آغاز ہے. ان معاہدوں کا دونوں ممالک کو بہت فائدہ ہوگا. ترکی کی فلمی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے. اسلامو فوبیا کیخلاف ترک فلم انڈسٹری سے مستفید ہونا چاہتے ہیں کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے. اسلاموفوبیا کے خلاف دونوں ممالک نے مشترکہ تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی ایشوز پر پاکستان اور ترکی کا یکساں مئوقف ہوتا ہے. عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارت نے محصور کررکھا ہے.بھارت نے کشمیری قیادت اور نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے. اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایشو کا حل نکالا جانا چاہیے.بھارت نے آئین کو پامال کرکے 6 ماہ سے کشمیریوں کو قید کررکھا ہے. مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ترک صدر کا مشکور ہوں جبکہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے درجنوں مرتبہ خبردار کیاہے کہ مسلم دنیا ایک “بحرانی کیفیت” میں ہے ہم جہاں بھی دیکھتے ہیں کہ مسلم ممالک تباہ ہورہے ہیں ، ان کے شہری اپنے ممالک سے فرار ہو کر غیر مسلم ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں 94 سالہ وزیر اعظم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ دوسری جنگ عظیم کے تباہ کن اثرات کے باوجود ان ممالک نے ترقی کی ہے لیکن بہت سارے مسلم ممالک ا چھی طرح سے حکومت کرنے سے قاصر ہیں سچ ہے ترقی یافتہ اور خوشحالی کے بغیر کسی ملک کی عوام کو سکون نہیں مل سکتاجنونی جنگیں ، خانہ جنگی ، ناکام حکومتیں اور بہت ساری تباہی کے باعث بہت سے مسلم ممالک حالات کا مقابلہ کررہے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد اورترک صدر رجب طیب اردوان نے ڈنکے کی چوٹ پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوںکی زبردست حمایت کرتے ہوئے آخری حدتک جانے کا اعادہ کیاہے مہاتیر محمدنے تو ضمیرکی آوازپر لبیک کہتے ہوئے بھارتی دھمکیوںکو کسی خاطرمیں نہ لانے کااعلان کیا کشمیری مسلمانوںکی حمایت کے” جرم” میں نریندر مودی نے ملائیشیا سے پام آئل لینے کا معائدہ ختم کرنے کااعلان کیا لیکن انہوںنے اس نقصان کی بھی پرواہ نہ کی بلاشبہ تین مسلم حکمران عمران خان،طیب اردگان اور مہاتیرمحمد مشترکہ لائحہ عمل تیارکریں تو مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط اور قبلہ ٔ اول یہودی پنجہ ٔ استبدادسے آزادہوسکتاہے دعاہے کہ خدکرے وہ دن بھی طلوع ہو جب عمران خان،طیب اردگان اور مہاتیرمحمد عالم ِ اسلام کو متحدکرنے کیلئے اس تحریک کاآغازکریںجوامت ِ مسلمہ کے ہرفردکے د ل کی آواز ہے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:
Moeed Yousaf
Previous Post ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں، معید یوسف
Next Post ممتاز مذہبی و روحانی شخصیت پیر طریقت مولانا پیر عبد الغفور قادری رحمة اللہ علیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Funeral Prayer

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.