geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Doctors Weigh Inفرانس میں گرمی کی لہر جاری، 20 محکموں میں اورنج الرٹ جاری
    • Hot Weather Sex: Expert Tips for Summer Intimacyشدید گرمی میں مباشرت: ماہرین کے مشورے جو آپ کی محفل کو خوشگوار بنائیں گے
    دلچسپ اور عجیب
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • EU Mandates AI Labels to Combat Online Deceptionیورپی یونین کا نیا قانون: اب آن لائن اصلی اور مصنوعی مواد میں فرق واضح ہوگا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Disinfo Fearsگوگل ارت کا متنازعہ اے آئی ٹول شدید تنقید کے بعد واپس لے لیا گیا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Misinformation Fearsگوگل ارتھ میں مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے کا نیا فیچر غلط معلومات کے خدشات کے باعث واپس لے لیا گیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام اور مہاجرین مخالف جرمن پارٹی اب یورپی پارلیمان کے خلاف

January 14, 2019 0 1 min read
Party Convention
Share this:

Party Convention

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں اسلام اور مہاجرین کی آمد کی مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی اب یورپی پارلیمان کے بھی خلاف ہو گئی ہے۔ پارٹی کے ایک کنوینشن میں یہ رائے سامنے آئی کہ یورپی پارلیمان غیر ضروری ہو چکی ہے، جسے ختم کر دیا جانا چاہیے۔

جرمنی میں لاکھوں مہاجرین اور غیر ملکی تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانی حالات کے پس منظر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کافی عوامی تائید حاصل کر لینے والی یہ جماعت الٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ (AfD) یا ’جرمنی کے لیے متبادل‘ کہلاتی ہے۔ اپنی سیاسی سوچ کے لحاظ سے یہ پارٹی کافی حد تک انتہائی دائیں بازو کی پاپولسٹ سیاسی جماعت ہے۔

اس جماعت کا ایک ملک گیر کنوینشن اس وقت شہر ’رِیزا‘ میں ہو رہا ہے، جہاں اس اجتماع کے مندوبین کی بڑی تعداد کی طرف سے اتوار تیرہ جنوری کو یہ رائے سامنے آئی کہ یورپی پارلیمان ’غیر ضروری‘ ہو چکی ہے، جس کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جانا چاہییں۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق اس کنوینشن میں اے ایف ڈی کے مندوبین نے اپنے مستقبل کے جس سیاسی ارادے کا اظہار کیا، وہ دراصل حقیقت اور خواہش کے درمیان ایک بڑے فرق اور قول و فعل کے تضاد کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔

اس کا ثبوت یہ ہے کہ جس کنوینشن میں یورپی پارلیمان کو ’غیر ضروری‘ اور ’عضو معطل‘ قرار دیا گیا، وہی اجتماع اسی یورپی پارلیمانی ادارے کی آئندہ رکنیت کے لیے اپنے ممکنہ امیدواروں کے انتخاب کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

جرمنی میں تانبے کے 66 مجسموں کی ایک سیریز تخلیق کی گئی، یہ نازی سیلیوٹ کا انداز بھی اپنائے ہوئے ہیں، یہ جرمنی میں ممنوع ہے۔ مجسمہ ساز رائنر اوپولکا کے بقول یہ تخلیق نسل پرستی کے خطرے کی علامت ہے۔ تاہم انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے ہمدرد خود کو بھیڑیے سے تشبیہ دینے لگے ہیں۔ مہاجرت مخالف AFD کے رہنما ہوئکے نے کہا ہے کہ ہٹلر کے پراپیگنڈا وزیر گوئبلز نے 1928ء میں بھیڑیے کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

اے ایف ڈی کا یہ ’یورپی کنوینشن‘ جمعہ گیارہ جنوری کو شروع ہوا تھا، جو پیر چودہ جنوری تک جاری رہے گا۔ اس پارٹی اجلاس میں مندوبین کو اپنی جماعت کی یورپ اور یورپی یونین سے متعلق سیاست کے رخ کا تعین بھی کرنا ہے۔ لیکن ساتھ ہی اسی اجلاس میں ان امیدواروں کے ناموں کا حتمی انتخاب بھی کیا جانا ہے، جو اس جماعت کی طرف سے 26 مئی کو ہونے والے آئندہ یورپی پارلیمانی انتخابات میں جرمنی سے امیدوار ہوں گے۔

اس پارٹی نے اسی یورپی پارلیمان کو اپنے طور پر ’عضو معطل‘ قرار دے دیا، جس کے رکنیت کے لیے اسے اپنی صفوں میں سے بہت سے سیاسی چہروں کی تلاش ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کنوینشن میں یہ بات بھی کہی گئی کہ جرمنی کو برطانیہ کے بریگزٹ (Brexit) کی طرز پر اپنے لیے ڈیگزٹ (Dexit) کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔

اس Deutschland Exit یا Dexit سے مراد یہ تھی کہ جرمنی کو بھی آئندہ یورپی یونین سے نکل جانا چاہیے اور اے ایف ڈی اس کے لیے اپنی سیاسی مہم 2024ء میں شروع کرے گی۔ لیکن کنوینشن کی ایک ممکنہ قرارداد کے طور پر اس تجویز کو مندوبین کی اکثریت کی تائید حاصل نہ ہو سکی اور یوں اس پارٹی نے ابتدائی طور پر اس نام نہاد ’ڈیگزٹ‘ کے بارے میں جو کچھ بھی سوچا تھا، اس سے متعلق اس اجلاس میں ہی خاموشی اختیار کر لی گئی۔

آسٹریا کے نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان سٹراخا کئی مرتبہ یورپی یونین پر زور دے چکے ہیں کہ روس پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ عوامیت پسند پارٹی FPÖ کے رہنما سٹراخا مشرقی یورپ میں نیٹو کے آپریشنز میں وسعت کے بھی خلاف ہیں۔ 2005ء میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ’ حالیہ عشروں میں روس نے جارحیت نہیں دکھائی‘۔ ممکنہ روسی عسکری کارروائی کے پیش نظر نیٹو نے روس کے ساتھ متصل یورپی سرحدوں پر اپنی موجودگی بڑھائی ہے۔

انتہائی دائیں بازو کی اس جرمن سیاسی جماعت نے یورپی پارلیمان کو ’غیر ضروری‘ یہ کہتے ہوئے قرار دیا کہ اپنے ’موجودہ 751 مراعات یافتہ ارکان‘ کے ساتھ یہ یورپی پارلیمانی ادارہ، جس کے اجلاس برسلز اور اسٹراسبرگ میں ہوتے ہیں، ایک ’غیر جمہوری‘ ادارہ بن چکا ہے۔ آیا یہ موقف واقعی اس پارٹی کا باقاعدہ سیاسی موقف ہے، اس بارے میں کنوینشن کے مندوبین کے مابین رائے شماری آج اتوار ہی کی رات ہو رہی ہے۔

ساتھ ہی اسی کنوینشن میں مندوبین کی طرف سے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ یورپی یونین کی پارلیمان کے بجائے ایک ایسی یورپی اسمبلی تشکیل دی جانا چاہیے، جس کے ’مندوبین‘ کی تعداد زیادہ سے زیادہ 100 ہو۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس کنوینشن کے شرکاء اپنی باہمی مشاورت اور بحث و مباحثے کے شروع کے پورے دو دنوں یعنی کل ہفتے کی رات تک تو اس سلسلے میں کسی بھی اتفاق رائے تک پہنچنے کے عمل میں شدید مشکلات کا شکار رہے کہ یورپی پارلیمانی انتخابات کے لیے اے ایف ڈی کے پارٹی امیدواروں کی فہرست میں کس کس کو جگہ ملنا چاہیے اور کس کس کو نہیں۔

Share this:
Naeem ul Haq
Previous Post علیمہ خان کو پیغام دیا گیا ہے کہ جائیداد کا معاملہ کلیئر کریں، نعیم الحق
Next Post مشکل اقتصادی حالات میں سعودی عرب کی پاکستان کے لیے امداد
Pakistan-China

Related Posts

Gironde Wildfires Spark Surge in Volunteer Firefighter Applications

شعلوں کے درمیان جنم لینے والی نئی امید: جب جیروند کے جنگلات کی آگ نے رضاکار فائرفائٹر بننے کا جذبہ بیدار کیا

August 7, 2026
Fuel Prices Drop: SP95 Falls Below €2 Threshold in France

پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی، SP95 دوبارہ 2 یورو فی لیٹر سے نیچے

August 7, 2026
France’s 2026 Solar Eclipse: Where to See the Best View

27 سال بعد یورپ میں نایاب سورج گرہن: 12 اگست کو فرانس میں کہاں اور کب دیکھنا سب سے شاندار ہوگا؟

August 7, 2026
France's Unemployment Rate Hits 8.3%, Highest Since 2020

فرانس میںے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد تک جا پہنچی، 2020 کے بعد بلند ترین سطح

August 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.