geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کے لیے تیار ہیں: رجب طیب ایردوآن

March 10, 2022 3 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کا دورہ انقرہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کا خواہش مند ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایردوآن نے بدھ کے روز مہمان اسرائیلی صدر کے ہمراہ انقرہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

اسحاق ہرتصوغ چودہ برس بعد ترکی کا دورہ کرنے والے پہلے صدر ہیں۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ 2007 کے بعد اسرائیل کے کسی سربراہِ مملکت کا پہلا دورۂ ترکی ہے جسے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی بحالی میں پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایردوآن نے مزید کہا کہ ’’ہم مشترکہ مفادات اور باہمی حساس معاملات کا احترام کرتے ہوئےدونوں ملکوں [اسرائیل اور ترکی] کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اپنے خطے میں امن وسکون کی ثقافت کو راسخ کرنا اب ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں بڑھوتری اور مضبوطی نہایت اہم ہے۔ ہمیں باہمی تعاون کے امکانات کا مکمل ادراک ہے۔

صدر اسحاق ہرتصوغ ایک ایسے وقت میں استنبول اور انقرہ کا دورہ کر رہے ہیں جب گزشتہ ماہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی دونوں ہی اس جنگ میں مصالحت کی کوششیں کر رہے ہیں۔

خبر رساں اداراے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں یوکرین کی صورتِ حال زیر بحث آنے کی توقع ہے۔ البتہ غالب امکان ہے کہ گزشتہ دہائیوں میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے والے دوطرفہ تعلقات اس دورے کا محور رہیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اس وقت سرد مہری آ گئی تھی جب 2010 میں غزہ کی پٹی پر عائد پابندیوں اور محاصرے کے خلاف ترکی نے اپنے ماوی مرمرہ بحری جہاز روانہ کیا تھا۔ یہ جہاز امدادی سامان اور امدادی کارکن لے جانے والے اس بحری جہازوں کے بیڑ ے کی قیادت کر رہا تھا جسے’فریڈم فلوٹیلا‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اسرائیلی کمانڈوز نے اس امدادی بیڑے کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں 10 ترک کارکن جاں بحق ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کم ترین سطح پر چلے گئے تھے۔ لیکن 2011 میں اقوامِ متحدہ نے ترکی کے امدادی بیڑے پر اسرائیل کی کارروائی سے متعلق رپورٹ جاری کی تو ترکی نے اسرائیل کو سفیر کو ملک سے نکال دیا۔

بعد میں 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تو ترکی نے اس فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔

گزشتہ برس نومبر میں ترکی نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ایک اسرائیلی جوڑے کو رہا کر دیا۔ اس جوڑے کو استنبول میں صدر ایردوان کی رہائش گاہ کے قریب فوٹو گرافی کرتے ہوئے الزام کیا گیا تھا۔ ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کی اسرائیل نے تردید کی تھی۔

اس جوڑے کی رہائی کے بعد اسرائیل کے وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے صدر ایردوان سے فون پر بات بھی کی تھی جو 2013 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا پہلا ایسا رابطہ تھا۔

اس کے بعد رواں برس فروری میں صدر ایردوان کا یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ ترکی اور اسرائیل کی قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایردوان نے عندیہ دیا تھا کہ مارچ میں دونوں ممالک سربراہان مملکت کی ملاقات کے موقعے پر توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات کریں گے۔

اپنے دورے سے قبل کی گئی گفتگو میں اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ ’حالیہ برسوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ کے بعد ہم ہر بات پر متفق نہیں ہو سکتے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان یکساں احترام کی بنیاد پر انہیں نئے سرے سے استوار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘

اسرائیلی صدر کے انقرہ پہنچنے پر استبنول میں احتجاج کیا گیا تو اس میں شریک افراد نے اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے اسرائیلی صدر کو ’قاتل‘ کہہ کر پکارا۔ اس احتجاج میں غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا کا اہتمام کرنے والے ترک امدادی ادارے انسانی حقوق حریت[آئی ایچ ایچ] کے رضاکار بھی شامل تھے۔

گذشتہ ہفتے قبرص کا دورہ کرنے والے اسرائیلی صدر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ترکی سے تعلقات کی بہتری قبرص کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہو گی۔اسی طرح کے ریمارکس انہوں نے اس وقت بھی دیے تھے جب وہ گزشتہ ماہ یونان کے دورے پر تھے۔ اسرائیل کے قبرص اور یونان کے ساتھ تعلقات میں اس وقت گرمجوشی پیدا ہوئی جب مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور ترکی کا حالیہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب انقرہ اپنی بین الاقوامی تنہائی کو ختم کرنے کے لیے مشرق وسطی کے متعدد ملکوں سے تعلقات بہتر کر رہا ہے۔ اسرائیل سے بڑھتے ہوئے روابط کو صدر ایردوان کی سخت گیر پالیسی میں نرمی سے تعبیر کیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ ماہ ترکی کے وزیرِ خارجہ میلود چاوش اولو نے اسرائیلی صدر کے دورے سے قبل یہ بیان دیا تھا کہ اسرائیل سے قریبی تعلقات کی وجہ سے ترکی فلسطینی ریاست کے لیے اپنی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post پولینڈ کی یوکرین کو طیارے دینے کی پیشکش پر امریکا نے ہری جھنڈی دکھا دی
Next Post کنگنا رناوت کو جاوید اختر کے معاملے پر عدالت سے پھر مایوسی کا سامنا
Javed Akhtar and Kangana Ranaut

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.