geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کی حوثیوں کے حملے کے بعد یو اے ای کو سکیورٹی اور انٹیلی جنس معاونت کی پیش کش

January 19, 2022 1 1 min read
Naphtali Bennett
Share this:

Naphtali Bennett

ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ابوظبی پر ڈرون حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کو’’سکیورٹی اور انٹیلی جنس‘‘کے شعبے میں معاونت کی پیش کش کی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اس ضمن میں منگل کے روزابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو ایک خط لکھا ہے۔

اس میں وہ لکھتے ہیں:’’اسرائیل خطے میں انتہاپسند قوتوں کے خلاف جاری جنگ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم اپنے مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے آپ کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے‘‘۔

انھوں نے کہا:’’ہم آپ کو سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی معاونت پیش کرنے کوتیار ہیں تاکہ آپ کو اپنے شہریوں کو اس طرح کے حملوں سے بچانے میں مدد مل سکے۔میں نے اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں کو اگر وہ چاہیں تو انھیں جو بھی مدد درکارہے،فراہم کی جائے‘‘۔

نفتالی بینیٹ کا خط ان کے ٹویٹراکاؤنٹ پربھی جاری کیا گیا ہے۔اس میں انھوں نے مزید کہا کہ :’’اسرائیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔میں محمد بن زاید کے ساتھ کھڑا ہوں۔دنیا کو دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے‘‘۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پیر کے روزاس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب ڈرون حملوں کے نتیجے میں دومقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔آتش زدگی کے بعد پیٹرولیم کے تین ٹینکروں میں دھماکے ہوئے تھے۔اس واقعے میں ایک پاکستانی سمیت تین افراد ہلاک اورچھے زخمی ہوگئے تھے۔ابوظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی تعمیراتی جگہ پر بھی آگ لگ گئی تھی لیکن اس پر کسی نقصان سے قبل قابو پا لیا گیا تھا۔

یمن کی حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یواے ای میں ’’گہری کارروائی‘‘ کی ہے۔

امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے اس حملے کے ردعمل میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس کے ذمے داروں کو سزا دی جائے گی اور انھیں سزا کے بنا چھوڑا نہیں جائے گا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’ملک ان دہشت گرد حملوں اور مذموم مجرمانہ اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے‘‘۔

Share this:
Saeed Khatibzadeh
Previous Post ’’فوجی حملے بحران کا حل نہیں‘‘: یمن سے منسلک حالیہ پیش رفت پر ایران کا تبصرہ
Next Post حوثی یمنی شہریوں کو دھوکہ دینے کے لیے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں: خالد بن سلمان
Prince Khalid bin Salman

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.