geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    • The Japanese "Point and Call" Method to Boost Memoryجاپانی طریقہ ‘شیزا کانکو’: انگلی سے اشارہ کرکے بات کہنے سے یادداشت اور توجہ میں حیرت انگیز بہتری
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کی جانب سے چھ فلسطینی این جی اوز ‘دہشت گرد’ قرار

October 23, 2021 0 1 min read
Israeli Defense Ministry
Share this:

Israeli Defense Ministry

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کی جانب سے چھ فلسطینی این جی اوز کو ‘دہشت گرد ‘ قرار دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزرات دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ان گروپوں کا تعلق آزادی فلسطین پاپولر فرنٹ(پی ایف ایل ایف) نامی تنظیم سے ہے۔ جو ماضی میں اسرائیلیوں کے خلاف ہلاکت خیز حملوں میں ملوث رہی ہے۔

جن چھ فلسطینی گروپوں کو ممنوعہ قراردیا گیا ہے ان کے نام ہیں: فلسطینی خواتین کی کمیٹیوں کی یونین (یو پی ڈبلیو سی)، الضمیر، بیسان سینٹر برائے تحقیق و ترقی، الحق، ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل۔ فلسطین(ڈی سی آئی۔پی) اور یونین آف ایگریکلچرل ورک کمیٹیز(یو اے ڈبلیو سی)۔

ان تنظیموں کو ممنوعہ قرار دینے کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسیز کے لیے ان پر چھاپے مارنا اور ان کے اراکین کو گرفتار کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گروپوں کا کنٹرول پی ایف ایل پی کے سینئر اراکین کے ہاتھوں میں ہے۔ ان میں ایسے افراد شامل ہیں جو ماضی میں ‘دہشت گردانہ سرگرمیوں’ میں حصہ لے چکے ہیں۔ یہ گروپ سن 1970کی دہائی کے دوران ہوائی جہاز کے اغوا کے واقعات کے لیے بدنام رہا تھا۔

اسرائیل کا الزام ہے کہ ان این جی اوز کے ذریعہ انسانی فلاح و بہبود کے کام کے نام پر یورپی حکومتوں سے حاصل کی جانے والی مالی امداد کا استعمال آزادی فلسطین پاپولر فرنٹ(پی ایف ایل ایف) کی سرگرمیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

وزیر دفاع بینی گینٹزنے دنیا بھر کی حکومتوں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان تنظیموں اور گروپوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے سے گریز کریں جو دہشت گردی کی آگ کو ہوا دیتے ہیں۔

پی ایف ایل پی کو امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں اور بین الاقوامی دونوں ہی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ غیرسرکاری تنظیمیں اسرائیلی بندشوں کے تحت رہنے پر مجبور فلسطینیوں تک ضروری امداد پہنچانے کا واحد ذریعہ ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کے فیصلے کے بعد ان چھ گروپوں کی سرگرمیاں عملاً غیر قانونی ہوجائیں گی۔

ایمنسٹی اور ایچ آر ڈبلیو نے کہا اسرائیلی حکومت کا یہ خوفناک اور غیر منصفانہ فیصلہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تحریک پر ایک حملہ ہے۔ اس فیصلے سے فلسطین کی انتہائی معروف سول سوسائٹی تنظیموں کی سرگرمیاں بند ہوجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اسرائیل میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم عدالہ نے اس فیصلے کو غیر معمولی حملہ قرار دیا جو آمرانہ اور نوآبادیاتی حکومتوں کے طرز عمل پر پورا اترتا ہے اور انسداد دہشت گردی قانون کی آڑ میں سیاسی ظلم و ستم کے مترادف ہے۔

ممنوعہ قرار دیے جانے والی تنظیموں کے رہنماؤں نے اس فیصلے کو سیاسی اغراض پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی حکومت کے الزاما ت میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

فلسطین کے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے دفتر نے بھی اسرائیلی فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ اس سے مذکورہ تنظیموں کے سماجی کاموں کو نقصان پہنچے گا۔

دریں اثنا امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن اپنے اسرائیلی شرکاء سے مذکورہ تنظیموں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

نیڈ پرائس نے نامہ نگارو ں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا،ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادی اور ایک مضبوط سول سوسائٹی کا احترام ذمہ دارانہ گورننس کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

Share this:
Pakistani Team
Previous Post پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
Next Post پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں
IMF

Related Posts

Paris Fire: 50 Firefighters Battle Blaze in 3rd Arrondissement

پیرس میں رہائشی عمارت میں آگ، دو افراد زخمی

April 20, 2026
US Navy Seizes Iranian Cargo Ship in Gulf of Oman Confrontation

خلیج عمان میں امریکی بحریہ کا ایرانی کارگو جہاز قبضے میں لینے کا واقعہ، ایران نے جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا

April 20, 2026
France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerable

فرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح

April 20, 2026
Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigation

ایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات

April 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.