geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جماعت اسلامی نے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

November 8, 2021 0 1 min read
Siraj ul Haq
Share this:

Siraj ul Haq

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، سراج الحق نے پاناما لیکس پیٹیشن میں ہی متفرق درخواست دائر کی، اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں بڑے بڑے پاکستانی شہریوں کے نام سامنے آئے،پنڈورا پیپرز پاناما لیکس کا تسلسل ہے، پینڈورا پیپرز میں بھی پاناما کی طرح بڑے لوگوں کے نام سامنے آئے، پنڈورا پیپرز پر حکومت نے تحقیقات کا عمل شروع کیا لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، پاناما لیکس کی درخواست پہلے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالت پانامہ کے ساتھ پینڈورا پیپرز کی بھی تحقیقات کرائے۔

اس موقع پر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپر سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کو فوری سپریم کورٹ آنا چاہیے تھا لیکن 50 دن گزر گئے حکومت نے کچھ نہیں کیا، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، وہ بے بس ہے۔ حکومت جے آئی ٹی بناتی لیکن حکومت نے پنڈورا پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، حکومت نے پنڈورا پیپرز پر بنائے گئے سیل تمام سرکاری افسران کو شامل کردیا، 50 دن گزرنے کے بعد بھی حکومتی سیل حرکت میں نہیں آیا۔ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں خاموش ہیں ، کیونکہ اس میں بڑے لوگ شامل ہونے کی وجہ سے سب خاموش ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ہر چوک میں پاکستانی کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں، کرپشن کے خلاف نظام نہ ہونے کی وجہ سے آج تک کرپشن ختم نہ ہوسکی، پاناما لیکس میں 436 افراد کے نام شامل تھے، سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں شامل افراد کے خلاف فیصلہ دینے کی بجائے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا، چار سال گزر گئے بار بار درخواستوں کے باوجود پاناما میں شامل دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، پنڈورا پیپر میں 700 سے زیادہ لوگ شامل ہیں ، پاناما اور پنڈورا میں شامل تمام لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کا فرض ہے حقیقی انصاف قائم ہو، ملک میں احتساب کے ادارے ناکام اور جانبدار ہو گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کے لئے آستین کے سانپ کافی ہیں، عمران خان کہتے تھے لیڈر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا، وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان نیب کو آزاد کرنے کی باتیں کرتے تھے، اج عمران خان چاہتے ہیں نیب اور الیکشن کمیشن ان کے ہاتھ کی لاٹھی بن جائے، پی ٹی آئی کی حکومت نے نیب کے پر کاٹ کر اس کو کھلونا بنا دیا، آج نیب صرف غریب پر ہاتھ ڈال سکتا ہے۔ عمران خان کے چاروں طرف مافیاز بیٹھے ہیں، سوا تین سال کے دوران سامنے آنے والے تمام اسکینڈلز میں حکومت کے لوگ شامل ہیں، چینی بحران سے 184 ارب اور آٹا بحران سے 220 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔

Share this:
Nazim Jokhio Murder Case
Previous Post ناظم جوکھیو قتل کیس: ایم پی اے جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
Next Post ہر چیز خفیہ ہے، ٹی ایل پی سے معاہدہ پارلیمان میں لایا جائے: شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.