geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یروشلم کا مقدس مقام حرم الشریف اور غزہ میں سرکاری دفاتر دوبارہ کھل گئے

May 23, 2021 2 1 min read
Jerusalem
Share this:

Jerusalem

غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان فائربندی کے بعد مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کے حرم الشریف کہلانے والے احاطے کو کھول دیا گیا۔

گیارہ روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں جمعہ کے روز فائربندی کے اعلان کے بعد آج اتوار تئیس مئی کو حرم الشریف کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یروشلم میں واقع حرم الشریف یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے مقدس مقام خیال کیا جاتا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان دس مئی کو غزہ اور اس کے گرد راکٹ حملے شروع ہونے سے قبل ماہ رمضان میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں اسرائیلی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی تھی اور اس کے سبب یہودیوں کا بھی حرم الشریف میں داخلہ بند تھا۔

گزشتہ جمعے سے مصر کی ثالثی سے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی جاری ہے۔ غزہ کی مقامی حکومت کے ترجمان کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد آج تمام سرکاری دفاتر میں بھی انتظامی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ حماس کے زیر کنٹرول ہے۔ حماس کی طرف سے یروشلم کی جانب راکٹ داغے جانے کے جواب میں دس مئی کو اسرائیلی فضائی حملے شروع ہو گئے تھے، جن کے نتیجے میں غزہ میں کافی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

اس لڑائی کے دوران غزہ میں دو سو چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، جن میں چھیاسٹھ نو عمر بھی شامل تھے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مزید ایک ہزار نو سو دس افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں بارہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عالمی برادری کی غزہ میں تعمیرنو پر توجہ مرکوز
اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز لڑائی کے بعد عالمی برادری کی توجہ مستقل جنگ بندی اور غزہ کی تعمیرنو پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے پہلے سے ہی غربت کے شکار علاقے میں تقریبا ایک ہزار عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بین الاقوامی برادری کی مدد سے ‘تعمیرنو‘ کا ایک پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے دو ریاستی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

فلسطین کی نیوز ایجنسی وفا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز مزید نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مشرقی یروشلم سے پانچ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبکہ چار فلسطینی باشندوں کو مسجد الاقصیٰ کے قریب حراست میں لیا گیا۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے پہلے ہی جمعے کے روز درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Share this:
Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan
Previous Post اسرائیل، فلسطین امن کوششوں میں ثالثی کے لیے تیار ہیں، یو اے ای
Next Post چوہدری نثار نے کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا
Chaudhry Nisar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.