geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر

October 18, 2021 0 1 min read
Khana kaba
Share this:

Khana kaba

مکہ معظمہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی حکومت کے حکم پر کورونا احتیاطیں ختم کرنے کے حکم کے بعد مسجد الحرام میں دو سال بعد بغیر کسی سماجی فاصلے کے کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا کی گئی اور اس پُرنور موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

عرب میڈیا کے مطابق تقریباً دو سال بعد کورونا پابندیوں کو ختم کرکے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں اور معتمرین کے لیے پوری گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی کی اجازت بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد آج فجر کی نماز میں منظر ہی کچھ الگ تھا۔

نماز فجر کے لیے تکبیر سے اولیٰ سے قبل امام مسجد نے جیسے ہی ’استووا، اقیموا صفوفکم، تراصوا‘ یعنی سیدھے کھڑے ہوجائیں، صفیں درست کرلیں اور کندھے سے کندھا ملالیں تو نمازیوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

یہ وہ الفاظ ہیں جو کورونا وبا کے بعد سے دہرائے نہیں جارہے تھے کیوں کہ ایس او پیز کے تحت نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنا ضروری تھا اور مخصوص تعداد کو ہی مساجد میں داخل ہونے کی اجازت تھی تاہم اب دو سال بعد دوبارہ یہ صدائیں مسجد الحرام میں گونج رہی ہیں۔

نماز فجر سے پہلے ہی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز ختم کرنے کے حکم پر عمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگی رکاوٹیں اور صفوں پر چپکے سماجی فاصلے کے اسٹیکرز ہٹا دیئے تھے۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں صرف ان عبادت گزاروں کو جانے کی اجازت ہوگی جنھوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوگا اور جس کے لیے انھیں اعتمرنا یا توکلنا ایپس سے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔

Share this:
T20 World Cup
Previous Post ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ آج سری لنکا اور نمیبیا جب کہ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے
Next Post بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان دوست سے شادی کرلی
Bill Gates Daughter Marriage

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.