geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کابل ہوائی اڈے پر مغربی فورسز کی فائرنگ میں ایک افغان گارڈ ہلاک

August 23, 2021 2 1 min read
Kabul Airport
Share this:

Kabul Airport

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے باہر نکلنے کے لیے ہزاروں افغان اور غیر ملکی شہریوں کا کابل ہوائی اڈے پر ہجوم ہے۔ اس دوران پیر کے روز مغربی ملکوں کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک افغان گارڈ ہلاک ہو گیا۔

جرمن مسلح فورسز نے پیر کے روز بتایا کہ کابل ہوائی اڈے کے شمالی گیٹ کے پاس لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول میں کرنے کے لیے امریکی اور جرمن فورسز کو فائرنگ کرنی پڑی۔ اس میں ایک افغان گارڈ ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

جرمن مسلح فورسز نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ہلاک ہونے والا افغان گارڈ آیا طالبان جنگجووں کی طرف سے ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے تعینات تو نہیں کیا گیاتھا؟

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمن فورسز نے بتایا کہ پیر کی صبح کو یہ لڑائی افغان سکیورٹی فورسز اور ”نامعلوم حملہ آوروں” کے درمیان ہوئی۔ جرمن فورسز نے ایک ٹوئٹ میں کہا،”ایک افغان سکیورٹی افسر ہلاک ہو گیا جب کہ دیگر تین زخمی ہو گئے۔” اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں امریکی اور جرمن فورسز بھی شامل تھیں۔ لیکن کوئی جرمن فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور کون تھے۔ کابل ہوائی اڈے کے اندر کا کنٹرول امریکا کے ہاتھوں میں ہے جب کہ طالبان ہوائی اڈے کے باہر کے علاقے کی حفاظت پر مامور ہیں۔ انہوں نے ہوائی اڈے کے اندر نیٹو یا افغان فورسز پر اب تک کوئی فائرنگ نہیں کی ہے۔

دارالحکومت کابل پر 15اگست کو طالبان کے قبضے کے بعد سے ہی کابل ہوائی اڈے پر افراتفری کا ماحول ہے۔ امریکا اور دیگر بین الاقوامی فورسز وہاں سے اپنے اور دیگر ممالک کے علاوہ افغان شہریوں کو بھی باہر نکلنے میں مدد کر رہی ہیں۔

اتوار کے روز جب ہوائی اڈے کے قریب لوگوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا تو طالبان نے ان پر لاٹھیاں برسائیں۔ طالبان کے کسی ممکنہ انتقامی کارروائی کے خوف سے لوگ غیرملکی فورسز کے انخلاء کی آخری تاریخ 31 اگست سے پہلے پہلے ہی افغانستان چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔

برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہزاروں افراد کابل ہوائی اڈے کے آس پاس موجود ہیں جو ملک سے نکل جانا چاہتے ہیں۔

ہفتے کے روز کابل ہوائی اڈے پر افراتفری کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اتوار کے روز برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ”کابل میں (ہوائی اڈے پر) مجمعے میں شامل سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہاں حالات انتہائی پیچیدہ ہیں مگر ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کہ صورت حال سے تمام ممکنہ محفوظ طریقے سے نمٹیں۔”

Share this:
Bakhtawar Bhutto
Previous Post ’مردوں کو اہلخانہ کے بغیر کسی عوامی مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘
Next Post پی آئی اے کا کابل کیلئے فلائٹ آپریشن آج پھر منسوخ
PIA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.