geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان سب اچھا ہونے لگا؟

January 19, 2019 0 1 min read
Kapil Sharma - Sunil Grover
Share this:

Kapil Sharma - Sunil Grover

ممبئی (جیوڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔

سنیل گروور اور کپل شرما ایک ساتھ ’دی کپل شرما شو‘ میں جلوہ گر ہوتے تھے لیکن 2017 میں آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ہونے والی لڑائی دونوں کی علیحدگی کا سبب بنی تھی۔

دونوں کی لڑائی کے بعد ’دی کپل شرما شو‘ کی پوری ٹیم بکھر گئی اور سنیل گروور، علی اصغر سمیت متعدد اداکاروں نے شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

سنیل اور دیگر اداکاروں کے شو چھوڑ جانے کے بعد کپل کا شو بھی ٹی آر پی ریٹنگ میں تنزلی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث ٹی وی انتظامیہ کو شو ہی بند کرنا پڑا۔

شو بند ہونے کے بعد سنیل گروور نے ذاتی حیثیت میں سلمان خان سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں کی فلموں کی تشہیر کی اور کپل کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

حال ہی میں سنیل گروور ایک نئے شو ’کان پور والے کھرانہ‘ کے ساتھ ٹی وی پر جلوہ گر ہوئے ہیں لیکن کپل شرما کے ’دی کپل شرما شو ‘ سیزن ٹو کے شروع ہونے کے بعد اس شو کی بھی ٹی آر پی گرگئی ہے۔

سنیل گروور نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ بھی سائن کر رکھی ہے جس کی شوٹنگ کے باعث ان کا شو بھی آف ایئر کردیا گیا ہے لیکن دوسری طرف کپل شرما اور سنیل گروور کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تہنیتی پیغامات بنے ہیں۔

گزشتہ دنوں کپل شرما نے والدہ کی سالگرہ پر ان کی مسکراتی ہوئی تصویر پوسٹ کرکے مبارکباد دی تھی جس پر سنیل نے بھی ان کی والدہ کو مبارکباد کا پیغام دیا جس کے جواب میں کپل شرما نے سنیل کا شکریہ ادا کیا۔

یہی نہیں کپل شرما نے اپنی شادی میں بھی سنیل گروور کو دعوت دی تھی لیکن پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث وہ شرکت نہ کرسکے تھے تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب سنیل گروور کا نیا شو ’کان پور والے کھرانا‘ بند ہونے کے بعد ان کی کپل شرما کے شو میں واپسی کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ’بھارت‘ کی 35 روزہ شوٹنگ کے بعد سنیل ایک بار پھر کپل شرما شو میں ’ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رنکو بھابھی‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

Share this:
Tax
Previous Post حکومت بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر رضامند
Next Post ڈوپلیسی نے پاکستانی ون ڈے ٹیم کو جنوبی افریقا سے مضبوط قرار دیدیا
Faf du Plessis

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.